English letter j sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn English letter j sounds, i.e. how to pronounce letter "j” in words. Also learn in Urdu, where "j” is silent.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی آپ کی درست انگلش کے لئیے لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے، سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی الفاظ کو کیسے بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش کے حرف "j” کے تلفظ پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر "J” الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔
"letter "j کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
j سے نکلنے والی ساؤنڈز
"Sounds from English letter "j
انگلش لیٹر J/j ترتیب کے لحاظ سے دسواں (10th) حرف ہے اور یہ consonant ہے۔ انگلش میں بہت ہی استعمال ہونے والا بنیادی حرف ہے۔ اس سے ’’جہ‘‘ کے علاوہ ’’ژ، یہ، اور ہ‘‘ کی ساؤنڈ بھی نکلتی ہے لیکن صرف چند الفاظ میں، وہ بھی دوسری زبانوں سے انگلش زبان میں داخل ہونے والے الفاظ میں۔ آپ کو ان الفاظ کے بارے میں بھی بتائیں گے صرف آپ کی معلومات کے لئیے، ورنہ ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ صرف ایک لفظ میں یہ خاموش (silent) بھی ہوتا ہے۔
J (j) سے اردو حرف ’ج‘ (جیم) کی ساؤنڈ نکلتی ہے جیسے ان الفاظ میں نکل رہی ہے۔ پہلے کچھ ایسے الفاظ دیکھتے ہیں جن میں J ورڈ کے شروع میں آتا ہے:
jail, just, job, Junaid, jury, junk, joke, jet, jacket, jug, juice
اِن تمام ورڈز میں "j” سے جیم کی ساؤنڈ نکل رہی ہے۔
اب کچھ ایسے ورڈز دیکھتے ہیں جن میں j لفظ کے درمیان میں آتا ہے:
subject, major, reject, adjust, abject, adjoin, objection, eject
اِن تمام ورڈز میں "j” درمیان میں آیا ہےاور یہاں بھی "j” سے جیم کی ساؤنڈ نکل رہی ہے۔
انگلش میں ایک بھی ایسا لفظ نہیں ہے جس کے آخر میں j آتا ہو۔ دوسری زبانوں سے انگلش میں آۓ ہوے کچھ الفاظ کے آخر میں ہو سکتا ہے کہ j آتا ہو لیکن یہ بالکل ہی غیر معروف الفاظ ہیں۔
آپ نے یقیناً ایسے انگلش الفاظ سنے ہوں گے جن کے آخر میں ’’جے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ تو j کے بغیر یہ ساؤنڈ کیسے نکلتی ہے؟
English words ending with “j” sound
انگلش الفاظ میں آخر میں “j” کے ساؤنڈ نکالنے کے لئیے “-ge” کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ الفاظ دیکھیں:
age, page, rage, cage, judge, engage, purge, surge,
اِن تمام ورڈز کے آخر میں جیم کی ساؤنڈ نکل رہی ہے مگر یہاں "j” نہیں آیا ہے بلکہ "ge” آیا ہے۔
Learn English letter j sounds
"other sounds from “j
اب آپ کو j سے نکلنے والی کچھ دیگر ساؤنڈز کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ یاد رکھئیے گا کہ ایسے انگلش الفاظ جن میں j سے ’’جے‘‘ کے علاوہ دیگر ساؤنڈز نکلتی ہیں بہت ہی کم ہیں۔ اِن کا شازو نادر ہی استعمال ہوتا ہے۔ ان کے بارے میں آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔ دراصل یہ دوسری زبانوں کے الفاظ ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ انگلش زبان میں شامل ہو گۓ ہیں۔ انہیں صرف اپنی معلومات کی حد تک اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ j سے ’’جہ‘‘ کے علاوہ ’’ژ، یہ، اور ہے‘‘ کی ساؤنڈ بھی نکلتی ہے۔ پہلے یہ لفظ دیکھیں جس سے ’’ژ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے:
deja-vu – اس کو بولا جاتا ہے ’’ڈے ژا ووُ‘‘۔ یہ ایک فرانسیسی لفظ ہے جس کے معنی ہیں ’’ایک ایسا احساس جس کے بارے میں پہلے کچھ سُنا گیا ہو لیکن آپ اس کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ اِس لفظ deja-vu میں j سے ’’جے‘‘ کی ساؤنڈ نہیں بلکہ ’’ژ‘‘ کی ساؤنڈ نکل رہی ہے۔
ایک اور لفظ ہے “fjord” ۔ اِس میں j سے ’’جے‘‘ کے بجاۓ ’’یہ‘‘ کی ساؤنڈ نکل رہی ہے۔ اس لفظ کو ’’فیورڈ‘‘ بولا جاتا ہے۔ اس کے معنی ہیں ’’سمندر کی ایسی جگہ جہاں سمندر کا کچھ حصہ پہاڑوں کے درمیان میں ہوتا ہے‘‘۔j سے ’’یہ‘‘ کی ساؤنڈ دینے والا ایک اور لفظ ہےhallelujah” “۔ اسے بولا جاتا ہے ’’ہیلے لو یا‘‘۔ یہ ایک مذہبی لفظ ہے جو چرچ میں گانےسے متعلق ہے۔ اِس لفظ میں j سے ’’جے‘‘ کے بجاۓ ’’یہ‘‘ کی ساؤنڈ نکل رہی ہے۔
کچھ Spanish الفاظ ہیں جو انگلش بولے جانے والے علاقوں میں بولے جاتے ہیں دراصل جگہوں کے نام ہیں جیسے: San Jose
اسے سین ہوزے بولا جاتا ہے یعنی j سے ’’ہے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ کیلیفورنیا میں ایک جگہ کا نام ہے۔ ایسے ہی ایک اور جگہ کا نام ہےجس کی اسپیلنگ ہے jalapeno جسے’’ہیلاپے نیو‘‘ بولا جاتا ہے، j سے ’’جے‘‘ کے بجاۓ ’’ہے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔
Learn English letter j sounds
Learn English letter j sounds
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔