English Greetings and Farewells explained in Urdu
Exchange of greetings and farwells are important when two persons meet. For Urdu speaking persons who want to improve their English viz-z-viz Grammar, we are presenting here a collection of sentences and phrases on English Greetings and Farewells. In English culture there are a number of greetings according to the different timings and occasions of the day whereas in Urdu culture there is only one or two greetings irrespective of the different timings of the day. We will help you to learn these English greetings and farewells by explaining them with Urdu translation.
انگریزی میں خیر مقدم کرنا اور الوداع کہنا
علیک سلیک کے مختصر جملے
کسی سے ملاقات کرتے وقت مخاطب کرنے کے لیےانگریزی میں Hello کہا جاتا ہے۔ اس کے بجاۓ Hi یا Hey بھی کہا جاتا ہے جو نو جوانوں میں مقبول ہے۔ Hi کا استعمال ہر جگہ ہو سکتا ہے جبکہ Hey جب استعمال ہوتا ہے اگر آپ مخاطب کو پہلے سے جانتے ہیں۔ اگر آپ کسی اجنبی کو hey سے مخاطب کریں گے تو وہ کنفیوز ہو سکتا ہے اور سوچے گا کہ ہم پہلے کب ملے تھے۔ ان الفاظ سے شروع ہونے والے جملے کچھ اس طرح ہوتے ہیں:-
English Greetings and Farewells
Hello, Waheed. How are you?
ہیلو وحید۔ تم کیسے ہو؟
Hi, Shazia. Nice to see you.
ہاۓ شازیہ۔ تمہیں دیکھ کر اچھا لگا
Hello, Samina! How are you doing?
ہیلو ثمینہ۔ تم کیسی ہو؟
جوابی جملہ:
Fine, thanks. And you?
ٹھیک ہوں۔ شکریہ۔ تم کیسی ہو؟
Hey, Zaheer! Long-time no see.
How are you?
ہے، ظہیر۔ کافی عرصے سے نہیں دیکھا۔.تم کیسے ہو؟
:جوابی جملہ
I’m fine, thanks! What’s new?
میں ٹھیک ہوں، شکریہ۔ کوئی نئٰی بات؟
Hi, Razi. How’s it going?
ہاۓ، رضی۔ کیسا چل رہا ہے؟
جوابی جملے:-
Good thanks. اچھا ہے۔ شکریہ
یا
Yeah. Fine. ٹھیک ہوں۔
I haven’t seen you for ages.
میں نے آپ کو کافی عرصے سے نہیں دیکھا۔
Yes, it’s been a while.
جی ہاں، کچھ وقت ہو گیا ہے۔
آپ نے دیکھا کہ خیریت پوچھنے کے لیے مختلف الفاظ مختلف انداز سے استعمال ہوے اگرچہ ان کا مطلب ایک ہی تھا۔
Hello کے متبادل دوسرے الفاظ
Hello کہنے کے دوسرے رسمی طریقے بھی ہیں. Hello کے بجاۓ وقت کے لحاظ سے یہ جملے کہے جاتے ہیں:-
Good Morning کی جگہ صرف morning بھی کہتے ہیں، Good afternoon کی جگہ صرف afternnon بھی کہتے ہیں اور Good evening کے جگہ صرف evening بھی کہتے ہیں۔
یاد رکھیے، Good Night صرف رات میں رخصت کے وقت کہتے ہیں۔ یہ Good bye کہنے کے برابر ہے۔ رات کے وقت اگر سلام کہنا ہے تو Good Evening ہی کہیں گے۔
تعرفی جملے - Introductory Sentences
Hi, I’m Ali. ہاۓ، میں علی ہوں
You are my namesake.
آپ میرے ہم نام ہیں۔
What’s your name?
آپ کا نام کیا ہے؟
Hi, My name is Sajid.
ہاۓ، میرا نام ساجد ہے۔
Where are you from?
آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
I am from … میرا تعلق ۔۔۔ سے ہے؟
May I know your name?
کیا میں آپ کا نام جان سکتا ہوں؟
Good morning. I’m Jameel.
صبح کا سلام، میں جمیل ہوں۔
Good to meet you, Jameel.
جمیل ، آپ سے مل کر اچھا لگا۔
Pleased to meet you, I am Sadiq.
آپ سے مل کر خوشی ہوئی، میں صادق ہوں۔
May I introduce you to my friend?
اپنے دوست کا تعارف کرواؤں آپ سے؟
What is he to you? یہ آپ کا کون ہے؟
He is my cousin. یہ میرا کزن ہے۔
This is Waheed. He is a friend of mine.
یہ وحید ہے۔ یہ میرا دوست ہے۔
What brings you here?
آپ کیسے تشریف لاۓ؟
Good afternoon, Shazia.
دوپہر کا سلام، شازیہ۔
This is my brother, Waheed.
یہ میرا بھائی ہے، وحید۔
Hi Waheed. Nice to meet you.
ہاۓ وحید۔ تم سے مل کر خوشی ہوئی۔
What would you take? آپ کیا لیں گے؟
Would you like a cup of tea?
کیا آپ چاۓ نوش فرمائیں گے۔
Are you married? کیا آپ شادی شدہ ہیں؟
How many brothers are you?
آپ کتنے بھائی ہیں؟
کچھ خیر مقدمی جملے
Nice to meet you.
آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
Pleased to meet you.
آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
Pleased to see you.
آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
Glad to see you.
آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
It’s great to see you۔
آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
Good to see you. آپ کو دیکھ کر اچھا لگا۔
Welcome. خوش آمدید۔
Good luck. اللہ کا فضل ہو۔
You have been very kind.
آپ بہت مہربان ہیں۔
خیریت معلوم کرنے کے کچھ جملے اور انداز
نیچے دیے ہوے تمام جملوں کا مطلب ہے: آپ کیسے ہیں؟
How are you? I’m fine.
How’s it going? or How are you doing?
What’s up? What’s new?
What’s going on?
How’s everything ?, How are things? or
How’s life? Long time no see.
How’s your day?
How’s your day going? Very well.
Thank you.
How have you been? How do you do?
Are you OK? You alright?,
Alright mate?
امریکہ اور کینیڈا کے کچھ حصوں میں Howdy کہہ کر بھی خیریت پوچھی جاتی ہے۔ How do you do کا abbreviation ہے Howdy.
How do you do کا استعمال بہت کم ہے۔ بزرگ حضرات ان الفاظ سے خیریت دریافت کرتے ہیں۔ اس کے جواب میں “I’m doing well” کہا جاتا ہے۔ کچھ لوگ جواب میں بھی How do you do کہہ دیتے ہیں۔
Welcome کرنے کے متبادل الفاظ
جب کسی کا کوئی کام کیا جاتا ہے تو وہ سراہتا ہے اور شکریہ ادا کرتا ہے۔ تہذیب کے لحاظ سے اس شکریے کو بھی سراہا جاتا ہے اور جوابی کلمات you are welcome کہہ کرادا کیے جاتے ہیں۔ ۔ انگریزی زبان میں you are welcome کہنے کےمتبادل بہت سے دوسرے الفاظ بھی ہیں جو نیچے درج ہیں:-
Glad to help. مدد کر کے خوشی ہوئی۔
At your service. آپ کی خدمت کے لیے۔
It’s my pleasure. مجھے خوشی ہوئی۔
No mention please.
اس کا ذکر نہ کریں، براۓ مہربانی۔
That’s alright. یہ سب ٹھیک ہے۔
That’s absolutely fine.
یہ بالکل ٹھیک ہے۔
No problem. کوئی مسئلہ نہیں۔
It’s ok. یہ ٹھیک ہے۔
Happy to serve you.
آپ کا کام کر کے خوشی ہوئی۔
With pleasure. خوشی کے ساتھ۔
Glad to be of any assistance.
مدد کر کے خوشی ہوئی۔
Anytime. !کسی بھی وقت
No big deal. کوئی بڑی بات نہیں۔
رخصت ہوتے وقت کے کلمات
ویسے تو دن کے کسی بھی وقت رخصت ہوتے وقت Good bye کہا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ نیچے دیے ہوےالفاظ بھی اس مقصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں:-
bye
bye-bye
see you
have a nice day
…have a good
take care
stay in touch
I’m off!
LearnEnglish Greetings and Farewells
اِن جملوں کا درست تلفظ سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔