Difference between no and not
Learn difference between no and not. See use of no and use of not in sentences in English with Urdu translation. Learn in Urdu how to use no and not in English sentences?
In order to learn English, we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the use of no and not. Knowledge of using no and not properly will greatly improve your English writing skills.
انگلش میں no اور not دونوں کو انکار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان کو ایک دوسرے کی جگہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں کے الگ الگ استعمال ہیں۔ اس مضمون میں no اور not کے استعمال پر تفصیل سے مثالوں کی مدد سے روشنی ڈالیں گے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
no کےاردو لغوی معنی
no کے معنی ہیں: نہیں، کوئی نہیں
not کےاردو لغوی معنی
Not کے معنی ہیں: نہیں، نا، نہ، مت
no اور not کا part of speech میں مقام
کسی چیز کے انکار کے اظہار کےلئیے انگلش میں سب سے زیادہ استعمال الفاظ no اور not کا کیا جاتا ہے۔ no کو adverb, adjective اور noun کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
not کو بنیادی طور پر adverb کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ، یعنی یہ verb کے بارے میں مزید معلومات دیتا ہے۔ اسے اکثر modal verbs جیسے might, can, should کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ noun اور adjective کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
- ایسے noun جن سے پہلے article (a, an, the) نہیں لگے ہوتے ان سے پہلے no لگایا جاتا ہے، not نہیں۔ یہاں پر no کو adjective کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اس کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ | There is no chance of his success. There is not chance of his success. |
اسے رد عمل دینے کا وقت نہیں ملا۔ | He was given no time to react. He was given not time to react. |
اسٹور میں شیلف پر انڈے نہیں ہیں۔ | The store has no eggs on the shelf. The store has not eggs on the shelf. |
- اسے کسی noun سے پہلے not any (کوئی بھی نہیں، یا ، کسی بھی نہیں) کے معنوں کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کوئی بھی سیاستدان گرفتار نہیں کیا گیا۔ | No political leader was arrested. |
کوئی بھی شخص کامل نہیں ہوتا۔ | No man is perfect. |
میرے پاس کچھ کھانا لینے کے کوئی بھی رقم نہیں ہے۔ | I have no money to buy some food. |
- Verbal noun یعنی gerund سے پہلے no استعمال کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر not استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کوئی سگریٹ نوشی نہیں اس علاقے میں۔ | No smoking in this area. Not smoking in this area. |
کوئی کھیل نہیں پارکنگ کے علاقے میں۔ | No playing in parking area. Not playing in parking area. |
کوئی دھوکا نہیں امتحان میں۔ | No cheating in the examination. Not cheating in the examination. |
- no کے بطور noun استعمال کی یہ کچھ مثالیں دیکھیں:ـ
اگر آپ کا جواب "نہیں” ہے تو مجھے بتائیں۔ | Let me know if your answer is “no”. |
قرارداد پر 55 ہاں اور 45 ناں تھے۔ | There were 55 yes’s and 45 no’s on the resolution. |
باس سے "نہیں” سننے کے بعد، اس نے نوکری چھوڑ دی۔ | After hearing “no” from the boss, he left the job. |
Learn Difference between no and not
Use of not
- انگلش جملوں کو منفی (negative) بنانے کے لئیے not استعمال کیا جاتا ہے؟ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
I am not watching a movie. I am no watching a movie. | I am watching a movie. میں ایک مووی دیکھ رہا ہوں۔ |
He does not go to school on foot. He does no go to school on foot. | He goes to school on foot. وہ پیدل اسکول جاتا ہے۔ |
You should not go now. You should no go now. | You should go now. تمہیں اب جانا چاہئیے۔ |
- کبھی کبھی جملے کے ایک حصے کو منفی (negative) بنانے کے لئیے not استعمال کیا جاتا ہے؟ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
طالبعلم ہڑتال پر چلے گۓ لیکن استاد نہیں۔ | The students went on strike but not the teachers. |
رخسانہ سے پوچھو، نہ کہ اس کے شوہر سے۔ | Ask Rukhsana, not her husband. |
آپ کسی بھی دن آ سکتے ہیں لیکن جمعہ کو نہیں۔ | You can come any day, but not on Friday. |
- ایسے noun جن سے پہلے article (a, an, the) لگے ہوتے ان سے پہلے not لگایا جاتا ہے، no نہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں واحد شخص نہیں ہوں جو دیر سے آیا۔ | I am not the only person who came late. I am no the only person who came late. |
وہ کوئی معروف شخصیت نہیں ہے۔ | He is not a renowned personality. He is no a renowned personality. |
یہ سیب نہیں ہے۔ | This is not an apple. This is no an apple. |
- any, much, many یا enough سے پہلے not لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
بچے کے لیے زیادہ دودھ نہیں ہے۔ | There is not much milk for the baby. |
کھانا پانچ لوگوں کے لیے کافی نہیں ہے۔ | The food is not enough for five people. |
ٹیم کے پاس اب کوئی ریویوباقی نہیں ہے۔ | The team has not any reviews left now. |
ان کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے بہت سے انتخاب نہیں تھے۔ | They had not many choices to decide from. |
- کچھ phrases کے ساتھ not استعمال ہوتا ہے جیسا ان مثالوں میں دکھایا گیا ہے:ـ
"امید ہے آپ کو برا نہیں لگا”۔ "بالکل نہیں”. | “I hope you didn’t mind it”. “Not at all”. |
تاہم، ان کا دوپہر کے کھانے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ | They had not a thing to do with lunch, however. |
"کیا تم تھک رہی ہو؟” "ذرا سا بھی نہیں۔” | "Are you getting tired?” "Not a bit.” |
حیرت کی بات نہیں، اس نے ہمارے حق میں ووٹ دیا۔ | Not surprisingly, he voted in our favor. |
آپ کو اس کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ | You need not worry about it. |
"کیا آپ آج کی میٹنگ میں شرکت کریں گے؟” "یقینی طور پر نہیں” | “Will you attend today’s meeting?” “Certainly not” |
کیا آپ آج ادائیگی کریں گے؟” "یقین سےنہیں”۔ | Will you make the payment today”? “Not sure”. |
- کچھ مختصر جوابوں میں verb کے ساتھ not استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
"کیا یہ تیار ہے؟” "مجھے ڈر ہے کہ نہیں۔” | “Is it ready?” – “I’m afraid not.” |
"کیا وہ وہاں ہو گی؟” "مجھے امید نہیں.” | “Will she be there?” – “I hope not.” |
Learn Difference between no and not
Learn Difference between no and not
Learn Difference between no and not