Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Difference between into and in to

Difference between "into” and "in to” explained in Urdu. into vs in to explained with the help of examples. These are important English words frequently used in daily life. For Urdu-speaking persons, we are presenting here the difference between into and in to showing their use in sentences with Urdu translation.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

انگلش میں  into  کو دو طریقوں سے لکھا جاتا ہے، ایک  in  اور to  کو ملا کر اور دوسرے دونوں کے درمیان اسپیس ڈال کر۔ ان دونووں طریقوں کے لکھنے سے مختلف معنی نکلتے ہیں۔  اسمضمون میں ان دونوں طریقوں   سے لکھنے کا فرق سمجھایا جاۓ گا۔ مثالوں کی مدد سے آپ ان کا فرق اچھی طرح سمجھ جائیں گے۔ انگلش الفاظ کو درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے اس مضمون کے آخر میں موجود ویڈیو دیکھئیے۔

Learn difference between into and in to

Urdu meanings of into and in to

ان میں بنیادی لفظ  ہے  “in”   جس کے معنی ہیں ’’میں‘‘،  جبکہ  “to”  کے معنی ہیں  ’’کو‘‘ ۔   جب انہیں ملا کر  “into”  کر کے لکھا جاتا ہے تو اس کے معنی ہیں’’کے اندر،  درمیان میں،  بیچ میں‘‘۔ جب انہیں علیحدہ کر کے لکھا جاتا ہے تو   “in”   کے معنی  ’’میں‘‘  ہوتے ہیں اور  “to” کے معنی اس لفظ کے بعد میں آنے والے لفظ سے ملا کر نکالتے ہیں۔

into examples in English and Urdu from difference between into and in to

Learn difference between into and in to

Use of in to

جب   in   اور  to کو علیحدہ لکھا جاتا ہے تو  ان دونوں الفاظ کے معنی الگ الگ ہوتے ہیں۔  in   کے معنی تو  ہیں  ’’میں‘‘  جب کہ to   کے  معنی to   کے بعد میں آنے والے  word  پر منحصر کرتے ہیں۔  in   اور  to   کو علیحدہ لکھنے  پر  to  کو عام طور پر  infinitive verb  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جیسے،  to write, to read, to watch   وغیرہ وغیرہ۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
وہ ہاتھ پاؤں گرم کرنے اندر آئی۔

She came in to warm her hands and feet.

میں ہیلو کہنے کے لیے اندر چلا گیا۔

I dropped in to say hello.

میں ایک کپ چائے پینے  اندرجا رہا ہوں۔

I am going in to have a cup of tea.

اس کام کے لیے عملے کو تربیت دینے کے لیے ایک انسٹرکٹر کو لایا گیا۔

An instructor was brought in to train the staff for the job.

ایک آڈیٹر ہمارے کھاتوں کا آڈٹ کرنے بیٹھ گیا۔

An auditor sat in to audit our accounts.

آپ نے دیکھا کہ ان جملوں میں  in   کے معنی ہیں  ’’اندر یا میں‘‘  جب کہ to    کو ایک دوسرے  verb  کے ساتھ  pair  بنا کر  infinitive verb  کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اب کچھ اور مثالیں دیکھیں جن میں  to  کو  infinitive verb  کے بجاۓ  دوسرے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا۔

The management didn’t give in to the demands of the protesters.

مجھےجو پرس ملا ہے اسے پولیس کو دینے جا رہا ہوں۔

I am going to return the wallet I found in to the police.

ٹیم ٹرافی  اندرلے آئی جس پر اس کے حامیوں نے تالیاں بجائیں۔

The team brought the trophy in to the cheers of their supporters.

چلو باہر جانے سے پہلے ہوٹل میں چیک ان کرتے ہیں۔

Let’s check in to the hotel before we go out.

میں نے اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کیا۔

I logged in to my account.

ان مثالوں سے صاف ظاہر ہے کہ اگر in    اور to   کو الگ الگ لکھا  جاۓ تو دونوں کے اپنے اپنے الگ معنی ہوں گے۔

into اور in to کا فرق جانئیے

Difference between “into” and “in to”

اب تک آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ جب  “into”   لکھا جاتا ہے تو یہ ایک لفظ تصور ہوتا ہے جس کے  معنی ہیں  ’’کے اندر،  کی طرف،   میں،   میں تبدیل کرنا،  درمیان میں‘‘  اور جب انہیں  space  کے ساتھ الگ الگ لکھا جاتا ہے جیسے  “in to” تو ان دونوں  words  کے الگ الگ معنی ہوتے ہیں۔        into ملا کر لکھنے پر  ایک preposition   ہے   جب کہ علیحدہ لکھنے پر  in کبھی  preposition  کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور کبھی phrasal verb  کے طور پر  جیسے give in, check in, log in,  وغیرہ وغیرہ۔  اس ہی طرح  to   کبھی preposition   کے طور پر اور کبھی  infinitive verb  کے طور پر جیسے to watch, to write, to see,  وغیرہ وغیرہ۔

اگر آپ ان اصولوں کو  یاد رکھیں گے تو کبھی کنفیوز نہیں ہوں گے۔

into اور in to کا فرق جانئیے

انگلش ورڈز کا درست تلفظ   یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے