Common English Grammar errors

Learn about ” Common English Grammar errors ” in Urdu.    In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech and about common English grammar mistakes committed by the persons learning English language.

ایک  پچھلے مضمون میں  انگریزی  سیکھنے والوں سے اکثر  انگریزی لکھتے یا بولتے وقت  کچھ عام سی گرامر کی غلطیوں میں سے تین (3)   قسم کی غلطیوں پر روشنی ڈالی  گئی تھی ۔   اِس سلسلے کے اِس دوسرے پارٹ میں  اس مضمون میں پانچ مزید  گرامر کی غلطیوں پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ تو ابتدا میں ایک دفعہ اور جانتے ہیں کہ گرامر کی غلطی کیا ہو سکتی ہے۔

?What is a grammar mistake

گرامر کی غلطی کیا ہوتی ہے؟

گرامر کی غلطی تحریر میں کسی لفظ یا  علامت کا غلط استعمال ہے۔  دوسرے لفظوں میں،  یہ قائم شدہ گرامر کے اصولوں سے انحراف ہے۔ گرامر کے اصول،  پڑھنے والوں کے لیے تحریر کو سمجھنے میں آسانی پیدا کرتے ہیں،   اس لیے جب کوئی رائیٹر عام گرامر کی غلطیوں میں سے کوئی  غلطی کرتا ہے،  تو وہ اپنے کام کو غلط سمجھے جانے کا خطرہ مول لیتا ہے۔گرامر کی سب سے عام غلطیوں کو سمجھنا،  ہم انہیں کیوں کرتے ہیں،  اور ان کو کیسے درست کیا جائے،  آپ کو اپنی تحریری صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دے سکتے ہیں۔

گرامر کی ان تین (3)   غلطیوں پر  ایک پچھلے مضمون میں روشنی ڈالی جا چکی ہے

جملے کے  subject  اور  verb  کی نا اتفاقی۔

Disagreement of subject and verb

tenses  کا  غلط استعمال۔

Wrong use of tenses

modifiers  کا غلط جگہ پر استعمال۔

Misplacing of modifiers

اس مضمون میں ان مندرجہ ذیل  غلطیوں پر روشنی ڈالی جاۓ گی:۔

غیر مطابقت والے  pronoun  کا استعمال۔

Pronoun disagreement

علامات کا  غلط استعمال۔

Improper use of punctuation marks

ایک جیسے تلفظ والے کنفیوز کرنے والے الفاظ

Confusing similar sounding words

ایک جیسے  دکھائی دینے والے کنفیوز کرنے والے الفاظ

Confusing similar looking words

نا مکمل موازنوں کا استعمال

Using incomplete comparisons

تو آئیے شروع کرتے ہیں کہ  غیر مطابقت والے  pronoun  کا استعمال کیسے ہوتا ہے۔

Learn about Common English Grammar errors

Pronoun disagreement

غیر مطابقت والے pronoun کا استعمال

انگلش سیکھنے والوں کے لیے ایک عام گرامر کی غلطی جملوں کے  pronouns  اور  nouns  کا  میچ  نہ ہونا ہے،  جب جملوں میں   singular   اور  plural   کا استعمال ہو۔ سیدھا اصول یہ ہے کہ  singular pronouns  کے ساتھ  singular nouns    کا استعمال ہونا چاہیے،  اور  plural pronouns  کے plural nouns  کا استعمال ہونا چاہیے۔  مثال کے طور پر ایک جملہ ہے:

ہر ملازم آفس پہنچنے پر لازمی دستخط کرے۔

اس جملے کا  ایک انگلش ترجمہ یہ کیا گیا:

Every employee must sign in when they arrive office.

کیا یہ جملہ گرامر کے لحاظ سے درست ہے۔   جی نہیں۔  یہ جملہ گرامر کے لحاظ سے غلط ہے کیونکہ جملے کا سبجیکٹ  singular noun  ہے جس کے ساتھ  plural pronoun  استعمال کیا گیا ہے۔

  گرامر کے لحاظ سے درست جملہ یہ ہے:

Every employee must sign in when he arrives office.

every employee  کے معنی ہیں  ’’ہر ملازم‘‘  جو کہ ایک سنگیولر ناؤن ہے،  اس لئیے اس کے ساتھ سنگیولر پروناؤن  he  استعمال ہو گا نہ کہ پلورل پرناؤن they  ۔

ایک اور مثال دیکھئیے۔

بچوں نے باپ کے  بیرونِ ملک سے گھر پنہچنے پرخوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

The children happily welcomed his father on reaching home from abroad.

کیا یہ جملہ گرامر کے لحاظ سے درست ہے۔   جی نہیں۔  یہ جملہ گرامر کے لحاظ سے غلط ہے کیونکہ جملے کا سبجیکٹ  plural noun  ہے جس کے ساتھ  singular pronoun  استعمال کیا گیا ہے۔ 

گرامر کے لحاظ سے درست جملہ یہ ہے:

The children happily welcomed their father on reaching home from abroad.

children  ایک  پلورل ناؤن ہے،  اس لئیے اس کے ساتھ پلورل پروناؤن  their  استعمال ہو گا نہ کہ سنگیولر پرناؤن his  ۔

Learn about Common English Grammar errors

Improper use of punctuation marks

علامات کا غلط استعمال

  • انگلش میں   فل اسٹاپ،  کاما،  ڈیش اور دوسری علامات کا استعمال نہ کرنے یا غلط استعمال سے جملوں کے مفہوم میں  معمولی سے لے کر بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ بغیر علامات کے یہ انگلش جملہ دیکھیں اور اس کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کریں:

    let us eat mother said no said the daughter after sometime she further said after half an hour

    یہ ایک عجیب و غریب سا الفاظ کا مجموعہ لگ رہا ہے جس میں کوئی  punctuation نہیں ہے،  مختلف حصوں کے مختلف بے ہنگم معنی نکل رہے ہیں۔ اب اس عبارت کوکچھ علامات (punctuations) کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

    Let us eat, mother said no, said the daughter after sometime, she further said after half an hour.

    اس کے معنی کچھ یوں نکل رہے ہیں:   آؤ کھائیں،  والدہ نے کہا نہیں،  بیٹی نے کچھ دیر کے بعد کہا،  اس نے ایک گھنٹے کے بعد مزید کہا ایسا لگ رہا ہے کہ مفہوم اب بھی واضح نہیں ہے۔   دراصل یہ علامات کا  استعمال تو ہے لیکن غلط استعمال ہے، جس کی وجہ سے اب بھی  الٹے سیدھے معنی نکل رہے ہیں۔ اب اس جملے کو صحیح punctuation  کے ساتھ دیکھتے ہیں:

    Let us eat, mother said. No, said the daughter after sometime. She further said, after half an hour.

    اس کا ترجمہ دیکھیں: آؤ کھانا کھائیں،  والدہ نے کہا۔  نہیں،  بیٹی نے  کچھ دیر کے بعدکہا۔   اس نے مزید کہا،  ایک گھنٹے کے بعد۔ اب صحیح  punctuation  کے ساتھ بالکل صحیح مفہوم نکل رہا ہے۔  اب دیکھا جا سکتا ہے کہ اس عبارت میں تین جملے ماں بیٹی کے درمیان  استعمال ہوے ہیں۔  نہ صرف  علامات (punctuations)    کا استعمال ضروری ہے بلکہ ان کا صحیح استعمال بھی ضروری ہے۔   ان جملوں میں کاما اور فل اسٹاپ  کی علامات کا استعمال کیا گیا ہے۔  انگلش میں کاما  اور  فل اسٹاپ کے علاوہ  اور  دوسری علامات بھی استعمال ہوتی ہیں جن کا بالکل درست استعمال ہونا چاہئیے۔ انگلش میں  14  علامات کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس موضوع پر ہمارا ایک مضمون   Fourteen Signs of Punctuation  میں ان تمام علامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔  

Learn about Common English Grammar errors

Confusing similar sounding words

ایک جیسے تلفظ والے کنفیوز کرنے والے الفاظ

انگلش میں ایسے  متعدد الفاظ ہیں  جن کی اسپیلنگ تو مختلف ہے لیکن بولنے کی ادائیگی یعنی تلفظ بالکل ایک جیسا ہے۔  آپ کو ان ایک جیسے تلفظ والے لیکن مختلف معنوں کے الفاظ کو  یاد رکھنا ہو گا۔   آپ کو ایسے کچھ انگلش الفاظ دکھاتے ہیں:

اردو معنی

English words

Similar sounding words

وہاں

there

there – their

اُن کا

their

قبول کرنا

accept

accept – except

کے علاوہ

except

مذبح خانہ،  قربان کرنے کی جگہ

altar

altar – alter

بدلنا،  تبدیل کرنا

alter

خریدنا

buy

buy – bye

الوداع کہنا

bye

خانہ،  بیٹری سیل

cell

cell – sell

بیچنا،  فروخت کرنا

sell

 

 confusing similar words پر ہمارا ایک مضمون  اِس  لنک پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایسے مزید الفاظ  پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 

Learn about Common English Grammar errors

Confusing similar looking words

ایک جیسے دکھائی دینے والے کنفیوز کرنے والے الفاظ

انگلش میں  کچھ مواقع پر ایک لفظ کے لئیےکئی مختلف الفاظ استعمال کئیے جا سکتے ہیں۔  مثال کے طور پر ’’خوبصورت‘‘ کے لئیے انگلش میں blond, pretty, beautiful,   lovely, awesome  میں سے کوئی ایک لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لفظ ’’اچھا‘‘ کے لئیے   sweet, pleasant, well, nice, good  میں سے کوئی ایک لفظ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لفظ ’’اوپر‘‘ کے لئیے aloft, over, up, above    میں سے کوئی ایک لفظ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیکن انہیں ہر جگہ ایک دوسرے کے متبادل  استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔  ان کے اپنے مخصوص  معنی بھی ہوتے ہیں۔  کہیں ان کا استعمال  adjective  کے طور پر ہوتا ہے تو کہیں   adverb  کے طور پر ہوتا ہے، کہیں  subject  کے طور پر ہوتا ہے تو کہیں  object  کے طور پر۔  آپ کو صحیح لفظ کو  درست مفہوم کے لئیے استعمال کرنا ہو گا۔   آئیے کچھ ایسے  الفاظ کے بارے میں جانتے ہیں۔

اردو میں ایک لفظ ہے  ’’اچھا‘‘۔  انگلش میں اس کے لئیے  well, good  اور کچھ دیگر انگلش الفاظ استعمال کئیے جا سکتے ہیں،  لیکن انہیں ہر جگہ ایک دوسرے کے متبادل استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:

Common English Grammar errors explained in Urdu
ایک اور مثال دیکھیں۔  each  اور  every  دو الفاظ ہیں۔  دونوں کے معنی  بظاہر ایک جیسے لگ رہے ہیں یعنی  ’’ہر ایک‘‘۔  لیکن  دونوں الفاظ میں فرق ہے۔  each  دو  (2)  افراد یا چیزوں میں سے انفرادی طور پر ہر ایک کے لئیے استعمال ہوتا ہے۔   جب کہ  every  دو (2)   سے   زیادہ افراد یا چیزوں کے  گروپ میں سے ہر ایک کے لئیے استعمال ہوتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:۔
میرے ہر بھائی نے مجھے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Each of my brothers wished me a happy birthday.

میری ٹیم میں سے ہر ایک آج کی جیت پر خوش ہے۔

Every one of my team is happy on today’s win.

ایک تیسری مثال دیکھیں۔  love  اور  like  دکھنے میں ایک جیسے معنی والے الفاظ لگتے ہیں  یعنی  ’’پسند کرنا،  چاہنا،  وغیرہ‘‘  اور کچھ جگہوں پر ہم انہیں ایک دوسرے کی جگہ استعمال بھی کر لیتے ہیں،  جیسے:
مجھے گلاب پسند ہیں۔

I love roses.

مجھے گلاب پسند ہیں۔

I like roses.

لیکن ان دونوں الفاظ کے اپنے مخصوص معنی بھی ہیں جہاں ہم  انہیں ایک دوسرے کی جگہ استعمال نہیں کر سکتےہیں۔

love   یعنی محبت کی خصوصیت لگاؤ،  دیکھ بھال اور قربت کے جذبات سے ہوتی ہے جب کہ   like  پسندیدگی ، تعریف، گرمجوشی اور احترام کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔  یہ جملے دیکھیں:۔

Correct Sentences

Incorrect Sentences

میں اس کے ساتھ محبت میں ہوں۔  اس جملے میں like    کا استعمال غلط ہوگا۔

I am in love with her.

I am in like with her.

آم سب کو پسند ہیں۔ اس جملے میں  loves  چل تو سکتا ہے مگر  likes   زیادہ بہتر ہے۔   love  انسانوں میں محبت کے لئیے استعمال ہوتا ہے جب کہ بے جان چیزوں کے لئیے  like  استعمال ہوتا ہے۔

Everybody likes mangoes.

Everybody loves mangoes.

Learn about Common English Grammar errors

Using incomplete comparisons

نا مکمل موازنوں کا استعمال

انگلش میں موازنوں یعنی  comparisons  کا نا مکمل استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔   یہ جملے دیکھیں جن میں  comparisons  کا نا مکمل استعمال کیا گیا ہے۔

 

Correct Sentences

Incorrect Sentences

 hotter  کا مطلب ہے  ’’سے زیادہ گرم‘‘، لیکن کس سے زیادہ گرم،  یہ واضح نہیں ہے۔  اس لئیے یہ  comparison  نا مکمل ہے ۔  جب کے دوسرے جملے  میں hotter than  yesterday   ایک مکمل  comparison   ہے۔

It was much hotter today than yesterday.

It was much hotter today.

 bigger  کا مطلب ہے  ’’سے بڑا‘‘،  لیکن کس سے بڑا،  یہ واضح نہیں ہے۔  اس لئیے یہ  comparison   نا مکمل ہے ۔  جب کے دوسرے جملے  میں bigger than all other cities of  Pakistan   ایک مکمل  comparison   ہے۔

Karachi is bigger than all other cities of Pakistan.

Karachi is a bigger city.

 Learn about Common English Grammar errors

 Learn about Common English Grammar errors