English symbols and punctuation marks

English Symbols and punctuation marks explained in Urdu. See symbol meaning in Urdu, punctuation meaning in Urdu, and currency symbols. See list of typographical symbols and punctuation marks, signs of Euro, Euro currency symbol, dollar symbol, pounds symbol, and other currency signs.

In order to learn English,  first we need to learn grammar and then various other aspects of English learning such as the use of English symbols and punctuation marks. Knowledge of using English symbols and punctuation marks will significantly improve your English writing skills.

انگلش میں علامات یعنی  symbols  کا بہت استعمال ہوتا ہے۔ کچھ تو عام انگلش لکھائی میں  punctuation marks  کے طور پر استعمال ہوتی ہیں اور  کچھ دوسری مختلف جگہوں پر چیزوں کو سمجھانے کے لئیے استعمال ہوتی ہیں۔ ویسے تو  استعمال ہونے والی علامات کی تعداد بے شمار ہے، مگر  اس مضمون میں  اُن علامات پر بات کی جاۓ گی جن کا سامنا عام  لکھائی، پڑہائی، رسل و رسائل،موویز، اور دیگر مشغولیات میں ہو سکتا ہے۔اس مضمون کا ایک ویڈیو ورژن  اس  صفحے کے آخر میں ہے۔

Symbol کسے کہتے ہیں؟

اردو میں symbol  کے معنی ہیں علامت، نشان، اشارہ۔ اکثر زبانوں میں لکھنے کے دوران کچھ علاما ت کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ان علامات کے استعمال سے مختلف چیزوں کو سمجھنے میں بہت آسانی ہو جاتی ہے۔ ایک تو یہ لکھنے میں بہت سے الفاظ کی جگہ استعمال ہوتی ہیں، یعنی کم جگہ استعمال ہوتی ہے، دوسرے انہیں آسانی سے سمجھ لیا جاتا ہے۔علامات کی بہت سی قسمیں ہیں لیکن ہم  صرف punctuation marks    اور دیگر عام استعمال میں آنے والی علامات کا جائزہ لیں گے۔

Learn about English symbols and punctuation marks

Punctuation Marks کنہیں کہا جاتا ہے؟

جب ہم کچھ لکھتے ہیں تو جملوں کے شروع، درمیان اور آخر میںٹھہراؤ، توقف، رُکنے اور دوسری کیفیتوں کے اظہار کے لیے کچھ علامات استعمال کرتے ہیں جن سے  ہمیں, جو  اظہار کرنا چاہتے ہیں، کو پڑہنے والوں تک صحیح مفہوم پہںچانے میں مدد ملتی ہے۔

14 punctuation marks from English Symbols

Full Stop یا Period - (.)

نقطہ نما  اس علامت  کو فل اسٹاپ یا  پیریڈ کہا جاتا ہے۔  ہر  sentence  کے آخر میں فل اسٹاپ  لگایا جاتا ہے۔  اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مکمل جملہ ہے جس کا مکمل مفہوم  ہے۔ اس کے علاوہ  abbreviations   میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

Learn about English symbols and punctuation marks

Comma - (,)

کسی  clause  یا  sentence   میں وقفہ ڈالنے کے لئیے  comma  کی علامت استعمال کی جاتی ہے۔  ایک جیسے الفاظ کے گروپ کے items کو علیحدہ کرنے کے لیےبھی comma کا استعمال کیا جا تا ہے۔  ایسے phrases اور clauses جو مزید معلومات دیتے ہیں  مگر sentence کے بنیادی معنی تبدیل نہیں کرتے، کے پہلے اور  بعدمیں comma  لگاۓ جا تے ہیں

Semicolon - (;)

Semicolon ایک comma  سے زیادہ  اور  full stop  سے کم pause کا اظہار کرتا ہے۔ اس کا استعمال بہت ہی کم ہوتا ہے۔ زیادہ تر اسکے بجاۓ  comma  یا  full stop  کو استعمال کر لیا جا تا ہے۔

Colon - (:)

اگر کسی جملے میں لسٹ اور اس کے آئٹمز ہوں تو لسٹ کے آئٹمزسے پہلے colon لگایا جاتا ہے۔  لیکن  پہلے ایک مکمل جملہ ہونا چاہیے۔ بعض اوقات لمبی quotation  کے تعا رف کے لیے colon  استعمال کیا جاتا ہے۔

Hyphen - (-)

Compound Wordبنانے کے لیے الفاظ کے درمیان بغیر کسی space کےلگائی جاتی ہے، جیسے   Parttime, backtoback, uptodate,  وغیرہ۔ Fractions    اور ایسے   Numbers جو 21  اور  99 کے درمیان  ہوں، میں  hyphen  لگائی جاتی ہے جیسے  onefifth,  onethird, یا thirtynine, ninetyeight   وغیرہ۔

Dash - (_)

Dash سائز میں hyphen  سے دگنی ہوتی ہے۔  اسکا استعمال لچکدار ہے۔ Dash   کا  استعمالparenthesis,  comma,   اور  colon  کی جگہ کیا جا سکتا ہے۔  اسکے دونوں جانب  space  دی جاتی ہے۔  اسے وقفہ دینے یا اضافی معلومات الگ دکھانے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔

Learn about English symbols and punctuation marks

Exclamation Point - (!)

حیرت، غصے، دکھ اور دیگر جزباتی اظہار کے الفاظ کے بعد Exclamation Point کا نشان لگایا جاتاہے، جیسے:

Hurray! We have won.    Oh! No. Don’t tell me.    Vow! What a scene?

Question Mark - (?)

یہ نشان سوالیہ sentences  کے آخر میں لگایا جا تا ہے، جیسے:

What is the time now?

 Where are you going?

یا

when will you come back?

Bracket – [ ]

الفاظ کو مزید واضح کرنےکے لیے  brackets  کا استعمال کیا جاتا ہے۔  بریکیٹ کے درمیان وضاحت کرنے والے الفاظ لکھے جاتے ہیں۔ Math  میں بھی بریکیٹ کا استعمال ہوتا ہے جب کچھ نمبروں کو علیحدہ فنکشن کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔

Braces or curly brackets - { }

Braces  کے ذریعے کسی text  کی دو تین لائنوں  کو ایک یونٹ ظاہر کرنے کے لیے یکجا اور محدود کیا جاتا ہے۔  انگلش رائٹنگ میں  braces  کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔  البتہ mathematical expressions میں اس کا استعمال عام ہے،  جیسے:

x = 15{1+[23-7]}

( ) - Parenthesis

Parenthesis کے اندر کسی چیز کے بارے میں مزید معلومات دی جا سکتی ہیں۔  اکثر یہ ضروری معلومات نہیں ہوتیں،  انہیں چھوڑا بھی جا سکتا ہے۔  Parenthesis   کو معنی تبدیل کیے بغیر comma  سے بدلا جا سکتا ہے، جیسے :

Waheed (the boy from the school) helped me with my homework.

Apostrophe - (‘)

Possession یعنی ملکیت ظاہر  کرنے کے لیےnoun   یا  pronoun  کے بعد  apostrophe  کی  علامت اور پھر      s لگایا جاتا ہے، جیسے:

Razia’s dog bit the neighbor.        یا            Ahmed’s car was damaged in the accident.

Quotation Mark - (“)

کسی کا قول یا مشہور کہاوت بیان کرنے کے لیے   quotation  marks  کو قول یا کہاوت کے  دونوں طرف pair  کی صورت میں لگایا  جاتا ہے۔کسی word, phrase, clause, sentence   کو الگ اور واضح کرنے کے لئیے بھی استعمال ہوتا ہے، جیسے:

"Honesty is the best policy”, "Rome was not built in a day”, "Eat when you need”,

 Direct Indirect Speeches  میں reported speech کو  quotation marks  کے درمیان لکھا جاتا ہے۔ کسی کی کہی ہوئی بات کو اگر لفظ بہ لفظ  دہرانا ہو تو  quotation  marks  کے درمیان لکھی جاتی ہے، جیسے

Jawed says “terms are not acceptable” to him.

Ellipsis - (…)

(…) تین ڈاٹ  (جنہیں Ellipsis   کہا جاتا ہے)  کا استعمال  sentence  کے کچھ الفاظ کے کم ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔  اگر کوئی جملہ  یا text   بہت لمبا ہو اور لکھنے کی جگہ کی تنگی ہو یا  کسی text کو دہرانا یا لکھنا ضروری نہ ہو یا  کسی وجہ سے   مکمل text  نہ لکھنا چاہتے ہوں تو تین ڈاٹ  لگا کر جملہ ختم کر دیا جاتا ہے۔  پڑہنے والا سمجھ جاتا ہے کہ کچھ text  اور بھی ہے جو یہاں نہیں لکھا گیا ہے۔ جس جملے میں Ellipsis  استعمال ہوتے ہیں، اسے quotation  marks  کے درمیان لکھا جاتا ہے، جیسے:

He began to count, "One, two, three, four…” until he got to 10.

Learn about English symbols and punctuation marks

English Symbols explained in Urdu
greater than >  اس علامت سے پہلے والا عدد یا چیز اس علامت کے بعد میں آنے والے عدد یا چیز سے بڑا ہوتا ہے
smaller than اس علامت سے پہلے والا عدد یا چیز اس علامت کے بعد میں آنے والے عدد یا چیز سے چھوٹا ہوتا ہے
at or at the rate @ اسے انگلش لفظ  at  اور  at the rate  دونوں کی جگہ  استعمال کیا جاتا ہے۔   ای میل ایڈریس میں اس کا لازمی استعمال ہوتا ہے۔
hash or number # انگلش لفظ number   یا  numeral کی جگہ یہ علامت استعمال ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ  موبائیل فون کے مختلف فنکشنز کے لئیے بھی استعمال ہوتی ہے۔
underscore or underline _ الفاظ کے نیچے ڈالی جانے والی لکیر کو انڈر لائین یا انڈراسکور کہا جاتا ہے۔ یہ الفاظ کو نمایاں کرنے کے لئیے کیا جاتا ہے۔
asterisk * کسی لفظ  کی وضاحت  کے لئیے  لفظ کے اوپر یہ نشان لگایا جاتا ہے اور وضاحت  خط یا مضمون کےآخر میں الگ سے  نیچے  یہ نشان دوبارہ لگا کر کی جاتی ہے۔
bar or pipe | اسے bar, vertical bar   اور  pipe  کی علامت کہا جاتا ہے۔ اسے  الفاظ کو علیحدہ  دکھانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ویب سائٹس کے ٹائٹل میں اس کا استعمال عام ہے۔
copyright © کاپی رائیٹ کے حقوق کے اظہار کے لئیے اس علامت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
trade markکچھ ادارے اپنا ایک تجارتی نشان بنا تے ہیں اور اسے رجسٹر کرا لیتے ہیں اور اپنی اشیأ اور اسٹیشنری  پر اپنے تجارتی نشان  کے ساتھ یہ علامت لگا دیتے ہیں جس کا مطلب ہے، کوئی اور وہ تجارتی نشان استعمال نہیں کر سکتا۔
bullet

یہ علامت  لسٹ کے لئیے استعمال کی جاتی ہے۔ اسے کچھ چیزوں کو الگ الگ ،  ایک کے بعدایک  نیچےدکھانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔

becauseمیتھ کے سوالوں اور کچھ دیگر جگہوں پر انگلش لفظ because کی جگہ  استعمال کیا جاتا ہے۔
thereforeاسے انگلش لفظ therefore   کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یاد رہے اس علامت میں سنگل نقطہ اوپر لگتا ہے جبکہ because   والی علامت میں سنگل نقطہ نیچے لگتا ہے۔
daggerیہ علامت کسی لفظ کی وضاحت کے لئیے استعمال کی جاتی ہے۔ خط یا مضمون کے ختم ہونے کے بعد میں نیچے footnote  میں   دوبارہ   یہ نشان لگا کر وضاحت  بیان کی جاتی ہے۔  asterisk  کی علامت استعمال ہو چکی ہو تو یہ دوسری علامت کی طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔
double daggerFootnote کے لئیے اگر ایک اور علامت کی ضرورت ہو تو  double dagger کی علامت استعمال کی جا سکتی ہے۔
degree ° زاویوں   کی ڈگری  اوردرجہ حرارت کی ڈگری دکھانے کے لئیے چھوٹا سا یہ نشان فیگرز کے آخر میں اوپر کی طرف لگایا جاتا ہے، جیسے 45°, 90°,  یا 40°C
diameter یہ کسی دائرے کے  diameter  کی پیمائش دکھانے کی علامت ہے۔
estimated کسی چیز کو اندازے کے مطابق دکھانے کے لئیے یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔
index کسی چیز کی طرف اشارہ کرنے یا لسٹ کے طور پر یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔
numero انگلش میں number  یا  numeral  کے لئیے یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔
pilcrow پیراگراف کی نشاندہی کے لئیے یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔
plus-minus ± اگر کوئی نمبر  plus  اور  minus  دونوں طرح سے استعمال ہو سکتا ہو تو یہ علامت لگائی جاتی ہے۔
registered ® اگر کوئی    تجارتی نام، کسی ادارے کا نام، کسی پروڈکٹ کا نام، یا کوئی تجارتی  نشان   کسی باقاعدہ جگہ پر رجسٹرڈ ہو تو وہ اس علامت کو استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح کوئی  دوسرا اسے استعمال نہیں کر سکے گا۔
tilde or wave dash ~ اس علامت کا بہت ہی کم استعمال ہوتا ہے۔ اس کے کچھ مختلف استعمال ہیں۔  اسے   approximately ، میتھ، کمپیوٹر اور کچھ دوسری زبانوں کے حروف بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
tie یہ بھی کم استعمال ہونے والی علامت ہے جسے  spacing  اور  proof reading  میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Learn about English symbols and punctuation marks

currency signs from English symbols in Urdu

Learn about English symbols and punctuation marks

Leftwards arrowبائیں طرف (left side)   کی طرف اشارہ کرنے کی علامت۔
Rightwards arrowدائیں طرف (right side)   کی طرف اشارہ کرنے کی علامت۔
Upwards arrowاوپر کی طرف  اشارہ کرنے کی علامت۔
Downwards arrowنیچے کی طرف  اشارہ کرنے کی علامت۔
Left Right Arrowبائیں اور دائیں (left and right)دونوں طرف اشارہ کرنے کی علا مت۔
Up Down arrowاوپر نیچے دونوں طرف اشارہ کرنے کی علامت۔
Care ofانگلش الفاظ  care of  (یعنی معرفت) کی جگہ یہ علامتی الفاظ لکھے جا سکتے ہیں، خاص طور پر  ایڈریسز میں۔
Square rootمیتھ میں جزرالمربع (square root)  کے لئیے یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔
maleٹوائلیٹ اور دوسری جگہیں جہاں صرف مرد جا سکتے ہیں، یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔
femaleٹوائلیٹ اور دوسری جگہیں جہاں صرف  خواتین جا سکتے ہیں، یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔
male-femaleایسے مقامات جہاں مرد اور خواتین دونوں جا سکتے ہیں، یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔

Learn about English symbols and punctuation marks

English Symbols | Punctuation Marks | symbol meaning in Urdu | punctuation meaning in Urdu

English symbols and punctuation marks explained in Urdu. See symbol meaning in Urdu, punctuation meaning in Urdu, currency symbols and punctuation marks in Urdu. Watch list of typographical symbols and ...punctuation marks, signs of Euro, Euro currency symbol, dollar symbol, pounds symbol, and other currency signs. Punctuation marks and their uses and examples with quotation marks symbol, quotation marks examples explained in detail.
Watch our detailed video on punctuation marks on https://youtu.be/gSfrPjBwSyQ
Our other videos on general topics to learn English in Urdu are available on https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmg2tWsjQIrLgMW4tEd241Qe
Our videos on parts of English are available on https://www.youtube.com/playlist?list=PLAnHBPf3rVmji3o9kBKrboG00-yXd9j_D
A complete course to learn English in Urdu is available at our website on https://learnenglishfromurdu.com/
[+] Show More

Learn about English symbols and punctuation marks

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے