Common abbreviations in English with their complete words

Learn important common abbreviations in English with their complete words. Abbreviation meaning in Urdu and list of abbreviations for students given in this article. English abbreviations which are international abbreviations, important abbreviations and popular abbreviations explained here in Urdu. We hope this will help you to learn English from Urdu. 

 یہ مضمون  کئی لحاظ سے بہت اہم ہے۔  اس مضمون  کو دیکھنے اور سمجھنے سے آپ کی انگلش سمجھنے کی صلاحیتوں میں  اضافہ ہونا چاہئیے۔ دوسرے آپ کی عام معلومات جسے عرف عام میں general knowledge   کہا جاتا ہے، میں  بھی اضافہ ہونا چاہئیے۔ تیسرے  وہ طالبعلم جنہیں امتحانات  میں مختلف abbreviations   کے مکمل الفاظ بتانے ہوتے ہیں، اس مضمون    سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مضمون میں ہم جانیں گے کہ  abbreviation   سے کیا مراد ہے۔ زندگی کے کن شعبوں میں ان کا استعمال ہوتا ہے؟ ویسے تو بے شمار  abbreviations   زیر استعمال ہیں، مگر ہماری توجہ صرف ان  abbreviations   تک محدود رہے گی جو ہماری زندگی میں عام استعمال میں ہیں۔

Abbreviation کسے کہا جاتا ہے؟

ٹیلیوژن ،  اخبارات اور دوسرے مواقع پر  اکثر آپ کے سامنے   UNO, TV, USA   اور اس سے ملتے جلتے الفاظ آتے ہیں جو آپ میں سے زیادہ تر افراد آسانی سے سمجھ جاتے ہیں۔  یہ الفاظ خود کوئی معنی نہیں رکھتے مگر ہم سمجھ جاتے ہیں کہ ان کا کیا مطلب ہے۔  دراصل  یہ الفاظ کچھ دوسرے بڑے الفاظ  کے  شروع میں آنے والے حروف کو یکجا کر نے سے بنے ہیں۔   United States of America   میں موجود تین  الفاظ کے شروع میں آنے والے حروف کو جوڑنے سے USA   بن گیا۔  Television   ایک ہی لفظ ہے  مگر دو حصوں پر مشتمل ہے،   ان دونوں حصوں کے شروع کے حروف کو ایک  جگہ کرنے سے لفظ TV    بن گیا۔  United Nations Organization     میں موجود تینوں الفاظ کے پہلے حروف کو جوڑنے سے UNO    بن گیا۔

کچھ الفاظ کے پہلے حروف کو ایک جگہ جمع کرنے سے جو نیا لفظ بنتا ہے اسے  abbreviation   کہا جاتا ہے۔   اردو میں اسے مخفف کہا جاتا ہے۔    UNO, TV, USA  کچھ ایسی ہی   abbreviations    ہیں۔

Abbreviation کا استعمال کیوں ہوتا ہے؟

انگلش میں کچھ الفاظ ایک  group   کی شکل میں استعمال ہوتے ہیں خاص طور پر ادروں  ، ملکوں، صوبوں اور کچھ اہم جگہوں کے نام، جیسے  ابھی بتاۓ گۓ  UNO  اور  USA   وغیرہ ۔ اسکے علاوہ کچھ لاطینی الفاظ  اور عام استعمال میں آنے والے الفاظ جیسے  as soon as possible, please turn over,  وغیرہ،  کو بار بار لکھنے سے بچنے کے لئیے  abbreviations   کا استعمال کیا جاتا ہے۔  مضمون کے شروع میں الفاظ کے  group  کو  ایک دفعہ  پورا لکھا جاتا ہے جس کے ساتھ  ہی برکیٹ میں ان کی  abbreviation   لکھ دی جاتی ہے۔ اس کے بعد ان کو  repeat  کرنےکے لئیے  ان کی  abbreviation  استعمال کی جاتی ہے۔   کچھ   abbreviation تو اتنی مشہہور ہو گئی ہیں کہ  ان کو ایک دفعہ مکمل  لکھنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ہے۔  ان کو اختصار سے  استعمال کرنے   سے  بولنے میں وقت کی بچت اور لکھنے میں  space   کی بچت ہوتی ہے۔

Abbreviations کا استعمال کہاں ہوتا ہے؟

Abbreviations کا استعمال زندگی کے ہر  شعبے میں ہوتا ہے۔   چاہے  الیکٹرانک میڈیا ہو یا رسل و رسائل، سفارتگری ہو یا  ہسپتال، آفس ہو یا کھیل کا میدان،  

غرض ہر شعبے میں ان کا استعمال ہوتا ہے ۔ آگے پیش کی جانے والی  abbreviations   کو دیکھ کر آپ سمجھ جائیں گے کہ ان کا  استعمال زندگی کے ہر شعبے میں ہوتا ہے۔

Common Abbreviations in English

اب  کچھ مشہور  اور جانی پہچانی  abbreviations   پر نظر ڈالتے ہیں:ـ

Common Abbreviations in English with explanation in Urdu

 

DESCRIPTIONCOMPLETE    WORDSABBREVIATION
پہلےbeforeB4
انگلش دوسری زبان کے طور پرEnglish as a second languageESL
بار بار پوچھے جانے والے سوالاتFrequently asked questionsFAQ
خلل نہ ڈالیںDo not disturbDND
ویسےBy the wayBTW
مقام جرم کی تفتیشCrime scene investigationCSI
مقررہ وقت سے زیادہovertimeOT
آمنے سامنےFace to faceF2F
نا معلوم اڑنے والی چیزUnidentified flying objectUFO
جنگی قیدیPrisoner of warPOW
دن کا اختتامEnd of dayEOD
آپ خود ہی کریں۔Do it yourselfDIY
زندگی صرف ایک بار ملتی ہے۔You only live onceYOLO
بین الاقوامی  طور پر علاقوں کی زون میں تقسیم کا سسٹمZone Improvement PlanZIP
انسانی وسائلHuman ResourceHR
غیر حکومتی ادارہNon Government OrganizationNGO
یورپی مما لک کی انجمنEuropean UnionEU
ڈائیکڑز کا بورڈBoard of DirectorsBOD

Common Abbreviations in English

Abbreviations relating to letters, emails, and other writings

اب دیکھئیے وہ  abbreviations   جن کا استعمال خطوط، ای میلز اور دوسری لکھائیوں میں ہوتا ہے:ـ

DESCRIPTION

COMPLETE    WORDS

ABBREVIATION

اس کا مطلب ہے respond please,   یا  please reply   شادیوں کے کارڈ یا دیگر  invitation cards   کے نیچے یہ الفاظ اکثر آپ کو  نظر آئیں گے اور اسکے ساتھ کوئی فون نمبر بھی ضرور ہوگا تاکہ اگر آپ   کنفرم کرنا یا کوئی بات کرنا چاہیں تو اس نمبر پر کر سکتے ہیں۔

Repondez s’il vous plait

RSVP

اس کے معنی ہیں ’’ جتنا جلدی ممکن ہو ‘‘

As soon as possible

ASAP

دو پہر سے پہلے، یعنی دوپہر کے 12  بجے سے پہلے

Ante meridian

AM

دو پہر کے بعد، یعنی دوپہر کے 12  بجے کے بعد

Post meridian

PM

تاریخ پیدائش

Date of birth

DOB

یہ لکھنے سے پتہ چل جاتا ہے کہ کس کس کو نقول بھیجی گئی ہیں۔

Carbon copy

CC

۔

Blind carbon copy

BCC

آمد کا متوقع وقت

Estimated time of arrival

ETA

روانگی کا متوقع وقت

Estimated time of departure

ETD

نا قبل لاگو یعنی اس کا اطلاق نہیں ہوگا

Not applicable

NA

DESCRIPTIONCOMPLETE    WORDSABBREVIATION
مثال کے طور پر

Exempli gratia  – as example

e.g.

کسی بات کی تشریح کرنی ہو تو یہ الفاظ لکھ کر  متبادل  الفاظ میں مطلب سمجھایا جاتا ہے۔

id est  –  that is

i.e.

وغیرہ وغیرہ

etcetera

etc

دوسرے صفحے پر جانے کا کہنے کے لئیے

Please turn over

PTO

خط میں  کچھ لکھنے سے رہ جاۓ تو خط کے اختتام کے بعد  PS  لکھ کر کچھ  مزید لکھا جاتا ہے

Post script

PS

ذاتی تفصیلات کا ذکر کرنے والی دستاویز۔

Curriculum vitae –  bio data

CV

بغیر

without

W/O

مجھے جاننے دیں،  یا  مجھے بتائیں۔

Let me know

LMK

Common Abbreviations in English

Abbreviations relating to job titles

یہ کچھ   abbreviations   ہیں جنہیں عہدوں کو مختصر  طور پر لکھنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔

COMPLETE    WORDS

ABBREVIATION

Managing Director

MD

Chief Executive Officer

CEO

Chief Operating Officer

COO

Personal Assistant

PA

Chief Financial Officer

CFO

Assistant Vice President

AVP

Vice President

VP

Senior Vice President

SVP

Joint Senior Vice President

JSVP

Executive Vice President

EVP

Deputy Manager

DM

Assistant Manager

AM

Chief Marketing Officer

CMO

Abbreviations relating to medical

میڈیکل کے شعبے سے متعلق یہ کچھ  abbreviations   ہیں:

DESCRIPTION

COMPLETE WORDS

ABBREVIATION

خون کا پریشر

Blood Pressure

BP

انتہائی نگہداشت کا کمرہ

Intensive Care Unit

ICU

ایک  مہلک بیماری

Human Immunodeficiency Virus

HIV

ایک اور مہلک بیماری

Acquired Immune Deficiency Syndrome

AIDS

دل کی دھڑکنوں کو جانچنے کا ایک طریقہ

Electrocardiogram

ECG

Common Abbreviations in English

Abbreviations relating to international organizations

یہ کچھ  abbreviations   ہیں جو بین الاقوامی اداروں سے متعلق ہیں:

COMPLETE     WORDS

ABBREVIATION

United Nations

UN

United Nations Organization

UNO

National Aeronautics and Space Administration

NASA

National Association of Securities Dealers Automated Quotation

NASDAQ

Central Intelligence Agency

CIA

Federal Bureau of Investigation

FBI

United Nations Children’s Education Fund

UNICEF

World Health Organization

WHO

International Monetary Fund

IMF

International Court of Justice

ICJ

North Atlantic Treaty Organization

NATO

Asian Development Bank

ADB

National Commission for Human Rights

NCHR

International Cricket Council

ICC

South Asian Association for Regional Cooperation

SAARC

Gulf Cooperation Council

GCC

Organization of the Petroleum Exporting Countries

OPEC

Common Abbreviations in English

Abbreviations relating to some other fields

کچھ دوسرے شعبوں سے متعلق یہ  abbreviations   دیکھیںـ

DESCRIPTION

COMPLETE WORDS

ABBREVIATION

میز پر رکھا جانے والا کمپیوٹر

Personal Computer

PC

قیمت فی کلک

Cost per click

CPC

کلک کا بھاؤ

Click through rate

CTR

ویب سائیٹ  کی تلاش  کو بہتر کرنے کا  طریقہ

Search Engine Optimization

SEO

میرے خیال میں

In my opinion

IMO

گرافکس کو تبدیل کرنے کا ایک سسٹم

Graphics Interchange Format

GIF

سیخ پر پکائی جانے والی اشیأکے لئیے استعمال ہوتا ہے۔

Barbecue

BBQ

کمپیوٹر کے ذریعے کسی کی شناخت معلوم کرنے کے لئیے   استعمال ہوتا ہے

Personal Identification Number

PIN

بینکوں  سے نقد وصول کرنے  والی مشین۔

Automated Teller Machine

ATM

بیچنے کا مقام

Point of sale

POS

بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے کاؤنٹر پر بکنے والی اشیأ

Over the counter

OTC

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors