by the way" meaning in Urdu"

"by the way” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

by the way meaning in Urdu

by the way” explanation in Urdu"

by the way  ایک  phrase ہے جو  way  کے ساتھ دیگر الفاظ  ملا کر بنا ہے۔  اسے کئی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ by the way   کہتے ہیں جب آپ اپنی بات میں کچھ شامل کرتے ہیں،  خاص طور پر ایسی چیز جس کے بارے میں آپ نے ابھی سوچا ہے۔  عام طور پر  اسےکسی ایسے بیان یا موضوع کو متعارف کرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو زیر بحث موضوع سے براہ راست متعلق نہ ہو۔   مثال کے طور پر آپ کسی دوست کے ساتھ  پڑھائی کے بارے میں بات چیت  کر رہے ہوں اور اچانک آپ کو خیال آۓ  کہ دوست کے والد کی طبعیت پوچھنی چاہئیے، تو آپ کہیں گے:۔
ویسے،  آپ کے والد کیسے ہیں؟

By the way, how is your father?

اسے کسی نئے موضوع کو زیر غور لانے یا مزید معلومات دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر کچھ افراد کی گفتگو جس میں میں بھی شریک ہوں،  اچانک مجھے  خیال آتا ہے کہ  ان لوگوں کو میرا  نام معلوم نہیں ہے،  مجھے اپنے نام بتانا چاہئیے،  تو میں کہوں گا ۔
اوہ،  ویسے میرا نام عالم ہے۔

Oh, by the way, my name is Alam.

by the way کے ایک معنی  ’’ جس طرح،  جس طریقے سے،  جس انداز سے،‘‘  بھی ہیں۔   یہ جملے دیکھیں:۔
میں اس کے مسکرانے کے انداز سے پوری طرح پریشان تھا۔

I was utterly ravished by the way she smiled.

جس طرح کمپنی نے اسے برطرف کرنے کی کوشش کی اس سے میں کافی پریشان ہوں۔

I am rather disturbed by the way the company tried to fire him.

by the way   اپنے لفظی معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے،   یعنی  ’’ راستے میں،  راستے کے دوران،  راستے کے ساتھ‘‘۔   یہ جملے دیکھیں:۔
پنجاب میں آپ کو  راستے میں بہت سارے سبزے نظر آئیں گے۔

You will see lot of green fields by the way in Punjab.

شمالی علاقوں میں آپ کو راستے میں پہاڑوں کا عمدہ نظارہ ملے گا۔

While traveling in northern areas you will have a fine view of mountains by the way.

by the way   کا کچھ مزید جملوں میں استعمال دیکھیں:۔

by the way” used in sentences"

مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ہر چیز پر تبادلہ خیال کیا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے –   ویسے،  کیا وقت ہوا ہے؟

I think we have discussed everything we need to – by the way, what time is it?

ویسے،  آپ نے اس فنکشن کا انتظام کیسے کیا؟

By the way, how did you manage this function?

ویسے،  کیا ہم گھر جاتے ہوئے پیزا کے لیے رک سکتے ہیں؟

By the way, can we stop for pizza on the way home?

ویسے،  کیا آپ کو وہ خط ملا ہے؟

By the way, have you received that letter yet?

by the way meaning in Urdu

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors