Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

What do you mean? meaning in Urdu

"What do you mean?” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

what do you mean meaning in Urdu

What do you mean?” explanation in Urdu"

?What do you mean  کے معنی ہیں ’’آپ کی بات کا کیا مطلب ہے؟‘‘۔    یہ سوال عام طور پر جب پوچھا جاتا ہے جب آپ کسی کی بات پوری طرح سمجھ نہ پاتے ہیں کہ کوئی کیا کہنا چاہتا ہے ۔    مثال کے طور پر آپ سے کسی نے کہا “Come as early as possible.”    یعنی جتنا جلدی ممکن ہو آئیں۔   اگر آپ  سمجھ نہ پا رہے ہوں کہ ’’کتنا جلدی یا  آپ چاہ رہے ہوں کہ کوئی خاص وقت پتہ چل جاۓ‘‘  تو آپ پوچھیں گے کہ’’  ممکنہ جلدی سے  سے کیا مراد ہے؟‘‘

“?What do you mean by as early as possible”

ایک اور مثال دیکھیں۔   آپ سے کسی نے کہا “.change yourself from your inside”    یعنی اپنے آپ کو اندر سے تبدیل کریں۔

  اگر آپ شش و پنج میں ہوں کہ ’’اندر سے تبدیل کرنے کا کیا مطلب ہے؟‘‘ تو آپ پوچھیں گے کہ

?What do you mean by inside

 ?What do you mean اس وقت بھی کہا جاتا ہے جب آپ واقعی میں کسی لفظ کے معنی نہ جانتے ہوں، جیسے

?What do you mean by suffering”

 اگر آپ انگلش ورڈ  suffer  کے معنی نہ جانتے ہوں تو اس طرح معنی پوچھ سکتے ہیں۔

 ?What do you mean کا ایک  استعمال  جب کیا جاتا ہے جب آپ بہت حیران یا ناراض ہوتے ہیں کہ جو کسی نے ابھی کہا ہے آپ کو اس کی امید نہ ہو۔   مثلاً   کوئی آپ کا قریبی دوست یا رشتے دار کسی بات پر آپ سے غصے میں  کہے “I will teach you a lesson” یعنی میں تمہیں سبق سکھا دوں گا۔ تو آپ کہیں گے “?what do you mean by teach you a lesson”

یہ سوال  ان حالات میں کیا جاتا ہے:۔

  • جب آپ سمجھ نہیں پاتے ہیں کہ کوئی کیا کہنا چاہتا ہے۔
  • جب آپ بہت حیران یا ناراض ہوتے ہیں جو کسی نے ابھی کہا ہے آپ کا کیا مطلب ہے۔
  • جب آپ کو یقین نہ آ رہا ہو جو آپ سے کہا گیا یا آپ نے سنا۔
  • کسی پچھلے بیان پر حیرت، جھنجھلاہٹ یا اختلاف کے اظہار کے لئیے۔
  • پچھلے بیان یا سوال کی وضاحت کی درخواست۔
  • آپ چاہتے ہیں کہ کوئی کسی چیز کی مزید مکمل وضاحت کرے۔

 ?What do you mean  کا نیچے دئیے ہوۓ جملوں میں استعمال اس کی مزید وضاحت کر دے گا۔

What do you mean?” used in sentences"

تمہاراکیا مطلب ہے،  یہ میرا قصور تھا؟

What do you mean, it was my fault?

براہ کرم واضح کریں کہ اس بیان سے آپ کا کیا مطلب ہے؟

Please clarify, what do you mean by this statement.

"اگر آپ دنیا کو بدلنا چاہتے ہیں تو آپ کو پہلے خود کو بدلنا ہوگا۔”

"کیا مطلب؟  خود کو بدلو، کس انداز میں؟”

"If you want to change the world, you have to change yourself first.”
"What do you mean? Change yourself, in what way?”

"امیر ہونا آپ کو خوش نہیں کرتا۔  خوشی اندر سے آتی ہے۔”

"تمہارا اندر سے کیا مطلب ہے؟

"Being rich doesn’t make you happy. Happiness comes from inside.”
"What do you mean by from inside?

جتنی جلدی ہو سکے آجاؤ۔  جلد از جلد سے آپ کا کیا مطلب ہے؟

Come as early as possible. What do you mean by as early as possible?

"تحمل” سے آپ کا کیا مطلب ہے؟

What do you mean by “restraint”?

"بری خبر” سے آپ کا کیا مطلب ہے؟

What do you mean by “bad news”?

تو میرا معمول کا سوال ہے، "بنیادی باتیں” سے آپ کا کیا مطلب ہے؟ کس چیز کی بنیادی باتیں؟

So my usual question is, what do you mean by "basics?” Basics of what?

آپ کا اصل مطلب کیا ہے؟

What do you mean exactly?

"واضح ہونے کی کوشش کریں” سے آپ کا کیا مطلب ہے؟  مجھے کتنا واضح ہونا چاہئے؟

What do you mean by “try to be clearer”? How much clearer should I be?

What do you mean? meaning in Urdu