by hook or by crook meaning in Urdu
"by hook or by crook” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
by hook or by crook” explanation in Urdu"
اس آرٹیکل میں آپ کو عام استعمال میں آنے والے انگلش فقرے “by hook or by crook” کے اردو معنی، اس کا مطلب، اور جملوں میں اس کا استعمال بتائیں گے۔ “by hook or by crook” ویسے تو ایک فقرہ ہے لیکن اس کے معنی سمجھنے کے لئیے اس کے دونوں حصوں یعنی “by hook” اور “by crook” کے معنی جانتے ہیں۔
hook meaning in Urdu
hook کے معنی ہیں: ’’کانٹا، پھندا، جال، پھانسنا، پکڑنا، منسلک کرنا۔ by hook کے معنی ہیں: ’’کانٹے کے ذریعے، جال کے ذریعے، طاقت کے ذریعے، کوشش کے ذریعے‘‘۔ by hook عام طور پر اکیلا استعمال نہیں ہوتا ہے۔
crook meaning in Urdu
crook کے معنی ہیں: ’’چالاک، بے ایمان، بدمعاش، مجرمانہ، ناجائز ذرائع استعمال کرنے والا، وہ شخص جو دھوکہ دہی یا مجرمانہ طریقوں میں ملوث ہو، ٹیڑھا، خمدار اوزار، ترشول‘‘۔ by crook کے معنی ہیں: ’’ غلط طریقے سے، بے ایمانی سے، بدمعاشی سے، دھوکے، مجرمانہ طریقے یا نا جائز ذریعے سے‘‘۔
by hook or by crook” definition in Urdu"
by hook or by crook کے معنی ہیں، کسی کام کو ’’ہر ممکنہ طریقے سے کرنا، ہر حال میں کرنا، ہر صورت میں کرنا، جائز یا ناجائز طریقے سےکرنا، آسانی سے یا بزور طاقت کرنا‘‘۔ اردو میں اس کے لئیے ایک اور فقرہ ’’ سیدھی یا ٹیڑھی انگلیوں سے کرنا‘‘ بھی استعمال ہوتا ہے۔ by hook or by crook کا جملوں میں استعمال دیکھیں۔
by hook or by crook” used in sentences"
اس نے ہر ممکنہ طریقے سے اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ |
He decided to marry her by hook or by crook. |
کسی نہ کسی طرح ہم وہاں پہنچیں گے۔ |
We will get there by hook or by crook. |
وہ اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے کسی بھی جائز یا ناجائز طریقے سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے تحیّّہ کئیے ہوۓہیں۔ |
They are determined to get the ticket by hook or by crook to watch the cricket match in the stadium. |
میری گاڑی خراب ہو گئی ہے، لیکن میں وہاں کسی نہ کسی طریقے سے پہنچ جاؤں گا۔ |
My car has broken down, but I will get there by hook or by crook. |
یہ تمام اقلیتی آمریتوں کی تکنیک ہے جو کسی بھی طریقے سے اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ |
It is the technique of all minority dictatorships to seize power by hook or by crook. |
کسی نہ کسی طرح، میں وہ گاڑی خریدوں گا۔ |
By hook or by crook, I will buy that car. |
قرض کی رقم واپس حاصل کرنے کے لیے بینک اپنی پوری کوشش کرے گا، سیدھی یا ٹیڑھی انگلیوں کے ذریعے۔ |
The bank will try its utmost, by hook or by crook, to get back the loaned money. |
دوسرے تمام ذرائع ناکام ہونے کے بعد وہ جائز یا ناجائز ذریعے سے مکان حاصل کرنے پر مجبور ہوا۔ |
Having all other means failed he was forced to get the house by hook or by crook. |
آمر حکومت کرنا چاہتے ہیں، جائز یا ناجائز طریقے سے۔ |
The dictators want to govern, by hook or by crook. |
وہ اپنا راستہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کسی بھی ممکنہ طریقے سے۔ |
They intend to get their way, by hook or by crook. |
by hook or by crook meaning in Urdu
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔