Difference between c and k letters sounds
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn the difference between c and k letters sounds.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
آپ جانتے ہی ہیں کہ انگلش حرف c سے س اور ک کی ساؤنڈز نکلتی ہیں اور انگلش حرف k سے صرف ک کی ساؤنڈ نکلتی ہے یعنی /k/ کی ساؤنڈ c سے بھی نکلتی ہے کچھ جگہوں پر اور k سےتو /k/ کی ساؤنڈ نکلتی ہی ہے۔اس مضمون میں ہم جانیں گے کہ /k/ کی ساؤنڈ کے لئیے کن جگہوں پر c استعمال ہوتا ہے اور کن جگہوں پر k استعمال ہوتا ہے۔ یہ بھی جانیں گے کہ کیا /k/ کی ساؤنڈ کسی اورطریقے سےبھی نکلتی ہے۔
انگلش ورڈز کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
ابتدا میں ہی یہ واضح کردیا جاۓ کہ c اور k کے تلفظ (pronunciation) سے متعلق اصول جن کا ابھی بعد میں تذکرہ کیا جاۓ گا مسلمہ (hard and fast) نہیں ہیں یعنی ان پر ہر حالت میں عمل نہیں کیا جاتا ہے۔ ان اصولوں سے استثنأ (exceptions) بھی موجود ہیں۔ ہاں البتہ تلفظ کے ان اصولوں پر زیادہ تر عمل کیا جاتا ہے۔
ک کی ساؤنڈ انگلش ورڈز میں شروع میں بھی آتی ہے، جیسے cap, copy, cut, kite, keep, kid وغیرہ میں آتی ہے۔
آخر میں بھی آتی ہے، جیسے music, clinic, disc, think, shock, drink وغیرہ میں آتی ہے۔
اور الفاظ کے درمیان میں بھی آتی ہے، جیسے critical, abacus, escort, beaker, awkward, basket وغیرہ میں آتی ہے۔
Rules of using c or k for /k/ sound
بنیادی اصول یہ ہے کہ جن ورڈز میں /k/ ساؤنڈ کے بعد a, o, u آتا ہے وہاں c استعمال ہوتا ہے اور جہاں /k/ ساؤنڈ کے بعد e, i آتا ہے وہاں k استعمال ہوتا ہے۔
Start of the word – الفاظ کے شروع میں
ورڈز کے شروع میں /k/ ساؤنڈ کے لئیے زیادہ تر c استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:
cap, copy, cut, case, coat, can, cup, core, code, cabin, cable
/k/ ساؤنڈ کے لئیے k بھی استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:
kite, kin, keep, kill, key, kindergarten, kitchen, kitten
اوپر بیان کئیے گۓ الفاظ پر دوبارہ نظر ڈالیں۔ /k/ ساؤنڈ دینے والے c سے شروع ہونے والے الفاظ میں c کے بعد a, o, u آۓ ہیں جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے جبکہ /k/ ساؤنڈ دینے والے k سے شروع ہونے والے الفاظ میں k کے بعد e یا i آ ۓ ہیں جنہیں بھی نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
Middle of the word – الفاظ کے درمیان میں
وہی بنیادی اصول یہاں بھی کارگر ہوتا ہے یعنی جن ورڈز میں /k/ ساؤنڈ کے بعد a, o, u آتا ہے وہاں c استعمال ہوتا ہے اور جہاں /k/ ساؤنڈ کے بعد e, i آتا ہے وہاں k استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
critical, abacus, escort, focus, decor, decoy, incur, vocal
beaker, donkey, basket, joker, baker, liking, skirt, pumpkin
آپ نے دیکھا کہ /k/ ساؤنڈ دینے والے c کے درمیان میں آنے والے الفاظ میں c کے بعد a, o, u آۓ ہیں جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے جبکہ /k/ ساؤنڈ دینے والے k کے درمیان میں آنے والے الفاظ میں k کے بعد e یا i آ ۓ ہیں جنہیں بھی نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
End of word – الفاظ کے آخر میں
ورڈز کے آخر میں آنے والی /k/ ساؤنڈ کے لئیے یہ اصول لاگو ہونے کی گنجائش ہی نہیں ہے کیونکہ جب ورڈز کا اختتام ہی c یا k پر ہوتا ہے تو ان کے بعد a, o, u یا e, i آتا ہی نہیں ہے۔ c پر ختم ہونے والے الفاظ کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
epic, disc, zinc, basic, logic, toxic, panic, ethic, cubic
k پر ختم ہونے والے الفاظ کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
bank, rank, ask, work, risk, book, walk, weak, milk, dark
آپ نے دیکھا کہ دونوں قسم کی مثالیں موجود ہیں جہاں الفاظ کا اختتام c یا k پر ہو رہا ہے اور ان سے /k/ کی ساؤنڈ نکل رہی ہے۔ عام طور پر /k/ ساؤنڈ پر ختم ہونے والے ورڈز سے پہلے اگر vowel آۓ تو c استعمال ہوتا ہے اور اگر /k/ ساؤنڈسے پہلے consonant آۓ تو k استعمال ہوتا ہے۔ اوپر بیان کئیے گۓ c پر ختم ہونے والے الفاظ سے پہلے زیادہ تر vowel آیا ہے جبکہ k پر ختم ہونے والے الفاظ سے پہلے زیادہ تر consonant آیا ہے جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔ ان مثالوں میں اس اصول سے استثنأ بھی موجود ہیں جنہیں انڈر لائین کر کے دکھایا گیا ہے۔
Learn the difference between c and k letters sounds
using ck for /k/ sound
/k/ کی ساؤنڈ c اور k کو ملا کر یعنی ck لکھنے سے بھی نکلتی ہے۔ ck ایک ساتھ ورڈز کے شروع میں نہیں آتا ہے۔ ck ورڈز کے درمیان اور آخر میں استعمال ہوتا ہے۔ زیادہ تر یہ ورڈز کے آخر میں آتا ہے۔ پہلے یہ مثالیں دیکھیں جن میں ck ورڈز کے آخر میں آیا ہے:۔
attack, back, rack, sack, pack, pick, rock, sick, duck
اب یہ مثالیں دیکھیں جن میں ck ورڈز کے درمیان میں آیا ہے:۔
chicken, ticket, lucky, rocky, pickle, acknowledge
ایسے ورڈز جن کے درمیان میں ck آتا ہے، بہت ہی محدود تعداد میں ہیں۔
Learn the difference between c and k letters sounds
Exceptions to the rules
ہم نے ابتدا ہی میں تذکرہ کر دیا تھا کہ یہ اصول مسلمہ (hard and fast) نہیں ہیں۔ ہم نے یہ اصول بتایا تھا کہ جن الفاظ میں /k/ ساؤنڈ کے بعد a, o, u آتے ہیں تو وہاں /k/ ساؤنڈ کے لئیے c استعمال ہوتا ہے اور اس کی مثالیں بھی دکھائی تھیں۔ لیکن اس سے استثنأ (exceptions) بھی موجود ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں جہاں /k/ ساؤنڈ کے بعد a یا o آیا ہے لیکن c کے بجاۓ k استعمال ہوتا ہے۔
kangaroo, kookaburra, koala, Korea
ایسے استثنأ (exceptions) بہت ہی محدود تعداد میں ہیں اور دوسری زبانوں سے آۓ ہوے الفاظ ہیں۔
ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ عام طور پر /k/ ساؤنڈ پر ختم ہونے والے ورڈز سے پہلے اگر vowel آۓ تو c استعمال ہوتا ہے اور اگر /k/ ساؤنڈسے پہلے consonant آۓ تو k استعمال ہوتا ہے۔ اِس اصول سے کچھ یہ استثنأ (exceptions) دیکھیں:۔
disc, zinc, arc
یہاں پر /k/ ساؤنڈ سے پہلے consonant آیا ہے لیکن k کے بجاۓ c استعمال ہوا ہے۔
book, weak, oak, look, soak
اِن ورڈز میں /k/ ساؤنڈ سے پہلے vowel آیا ہے لیکن c کے بجاۓ k استعمال ہوا ہے۔
Learn the difference between c and k letters sounds
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔