up to" meaning in Urdu"
"up to” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
up to” explanation in Urdu"
up to کے معنی ہیں ’’تک، پر‘‘۔ یہ لفظ ایک مخصوص جگہ تک کی نشاندہی کرنے کے لیے یا حد یا حد کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے، پانچ میل تک، 2 میٹر تک، 60 سال تک، اجالے تک، سورج نکلنے کے وقت تک، اس وقت تک، یونیورسٹی تک، بچپنے تک، وغیرہ وغیرہ۔
یہ ایک لفظ ہے لیکن دو حصوں پر مشتمل ہے۔ انہیں علیحدہ علیحدہ ہی لکھا جاتا ہے۔ انہیں ملا کر لکھنا غلط ہے۔ انگلش میں ملا کر لکھا ہوا upto کوئی لفظ نہیں ہے۔
up to کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
up to” used in sentences"
اس عمل میں دو سال تک لگنے کی امید ہے۔ | The process is expected to take up to two years. |
وہ اپنے گھٹنوں تک پانی میں تھا۔ | He was up to his knees in water. |
کیا تم دس لاکھ تک گِن سکتے ہیں؟ | Can you count up to one million? |
یہ چیئرمین پر منحصر ہے کہ فیصلہ کریں۔ | This is up to the chairman to make a decision. |
کیا تم اس تک جا سکتے ہو اور وہ کہہ دو؟ | Can you go right up to her and say that? |
آپ اس لائن تک جا سکتے ہیں۔ | You can go up to that line. |
فیصلہ آپ پر ہے۔ | The decision is up to you. |
شادی ہال میں 500 مہمانوں تک کی گنجائش ہے۔ | The wedding hall can accommodate up to 500 guests. |
آپ ابھی جائیں یا بعد میں – یہ آپ پر منحصر ہے۔ | You can go now or later – it’s up to you. |
نقل بمشکل ہی اصل تک میل کھاتی ہے۔ | The imitation hardly matches up to the original. |
up to meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔