Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

you too" meaning in Urdu"

"you too” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

you too meaning in Urdu

you too” explanation in Urdu"

کسی ملاقات کے آخر میں جب رخصت ہوا جا تا ہے تو رسمی جملوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔  جب ایک طرف سے  کوئی  الوداعی رسمی جملہ کہا جاتا ہے جیسے:  “have a good day”  تو جواباً  دوسری طرف کے لئیے اِس رسمی جملے کو دوبارہ کہنے کے بجاۓ  “!you too”  کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے’’ آپ کو بھی‘‘۔  اِس طرح کے استعمال میں  you too  کے بعد  sign of exclamation (!)  لگائی جاتی ہے۔

ایک اور موقع پر بھی اس کا استعمال ہو سکتا ہے۔  فرض کریں آپ سامنے موجود  افراد  میں سے کچھ کو چن  رہے ہوں اور ایک ایک کر کے  ان کو  الگ کر رہے ہوں تو کسی کو مزید چننے کے لئیے اس کی طرف اشارہ کر کے انگلش میں کہیں گے “you, too”   یعنی تم بھی۔   اس کا مطلب ہے کہ تم بھی  اس الگ گروپ میں آ جاؤ۔ تم بھی   کو انگلش میں کہا جاتا ہے “you too”  ۔  اِس طرح کے استعمال میں  you  کے بعد اور  too  سے پہلے کاما  (,)  لگایا جاتا ہے۔

یا کسی کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا ہو اور کوئی دوسرا شخص کہے کے اس کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔  تو آپ حیرت سے کہہ سکتے ہیں  “?you too”  جس کا مطلب ہے ’’تمہارے ساتھ بھی؟‘‘۔ اِس طرح کے استعمال میں  you too  کے فوری بعد سوالیہ نشان (?)   کا استعمال ہوتا ہے۔

اور اس کا عام جملوں میں بھی ’’تم بھی‘‘ کے معنوں میں استعمال کی جا سکتا ہے،  جیسے:

.You too can apply for this job

تم بھی اس  کام کے لئیے درخواست دے سکتے ہو۔

 you too کا جملوں میں استعمال دیکھیں:

you too” used in sentences"

آپ سے مل کر اچھا لگا۔  آپ کا دن اچھا گزرے!  "آپ کا  بھی"

It was good to catch up with you. Have a good day! "You, too”.

اپنا خیال رکھنا!  "تم بھی

Take care! “You, too”.

تمہارا دن اچھا گزرے۔  "تمہارا بھی

Have a good day. “You, too”.

اللہ بھلاکرے۔  "آپ کا بھی

All the best. “You, too”.

آپ کو دیکھ کر اچھا لگا۔  "آپ سےبھی

It is good to see you. “You, too”.

آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔  "آپ سےبھی

Nice to meet you. “You, too”.

آپ بھی ہمارے ساتھ چل سکتے ہیں۔

You too can go with us.

آپ بھی ہمارا ساتھ دے سکتے ہیں۔

You too can accompany us.

آپ نے بھی مجھے بتایا تھا کہ آپ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

You too had told me that you will attend the meeting.

آپ بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

You too are not included in this list.

you too meaning in Urdu

انگلش کے دیگر اہم محاوروں اورفقروں کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 English Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English