y sounds explained in Urdu
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce letter y in different positions in a word. Learn y sounds in Urdu.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
” y ” کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے اِس ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔
الفاظ کا صحیح طریقے سے بولنا جہاں ہر زبان کی ضرورت ہوتی ہے وہاں یہ سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔انگلش الفاظ کی صحیح ادائیگی آپ کی درست انگلش کے لئیے لازمی ہے۔ یہ ایک طرف آپ کی زبان پر مہارت کو ظاہر کرتی ہے، دوسرے، سننے والا آپ کی بات کو آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔ اچھی انگلش بولنے کا تعلق بولنے کے انداز سے بھی ہے یعنی الفاظ کو کیسے بولا جاۓ۔اس مضمون میں ہم انگلش لیٹر y کے تلفظ پر بات کریں گےمثالوں کی مدد سے سمجھیں گے کہ انگلش لیٹر y کی الفاظ میں مختلف پوزیشن سے کیا ساؤنڈز نکلتی ہیں۔
Learn y sounds in Urdu
y” as a vowel"
Y انگلش حروف تہجیّ کا پچیسواں (25th) حرف (alphabet or letter) ہے۔ ویسے تو y کا شمار consonant میں ہوتا ہے مگر کچھ جگہوں پر اس کا استعمال vowel کے طور پر بھی دیکھا گیا ہے۔ شائد اس ہی وجہ سے اسے آدھا vowel بھی کہا جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انگلش میں کوئی بھی ورڈ vowel کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ کچھ ایسے انگلش الفاظ ہیں جن میں y کے علاوہ کوئی اور vowel نہیں ہے۔ لہٰذا اس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ y کچھ الفاظ میں vowel ہوتا ہے۔ یہ کچھ الفاظ دیکھئیے جن میں y کے علاوہ کوئی دوسرا vowel نہیں ہے:
pry | sky | spy | my | by |
ply | shy | fly | fry | cry |
try | sly | gym | wry | why |
| spry | cyst | myth | hymn |
slyly | shyly | psych | pygmy | crypt |
rhythm | tryst | synch | nymph | lynch |
y سے نکلنے والی ساؤنڈز
"Sounds of vowel “y
y سے انگلش الفاظ میں مختلف پوزیشنز میں کچھ مختلف sounds نکلتی ہیں۔ y سے یہ چھ (6) مختلف ساؤنڈز نکلتی ہیں:ـ
- Y سے ایک ساؤنڈ ہلکی سی ’’ اِ ‘‘ کی نکلتی ہے جیسے gym, typical, system میں y سے نکلتی ہے۔
- Y سے ایک ساؤنڈ ’’ اِی‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے copy, floppy, mercy میں y سے نکلتی ہے۔
- Y سے ایک ساؤنڈ ’’ اے‘‘ کی نکلتی ہے، جیسےday, ray, way میں y سے نکلتی ہے۔
- Y سے ایک ساؤنڈ ’’ آئی‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے my, cry, why میں y سے نکلتی ہے۔
- Y سے ایک ساؤنڈ ’’ آۓ‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے boy, toy, employ میں y سے نکلتی ہے۔
- Y سے ایک ساؤنڈ ’’ یہ ‘‘ کی نکلتی ہے، جیسے you, yellow, yes میں y سے نکلتی ہے۔
آگے بڑھنے سے پہلے یہ بات ذہن نشیں کر لیں کہpronunciation (تلفظ) کےسلسلے میں کوئی باقاعدہ قوانین موجود نہیں ہیں۔
لیکن اکثر جگہوں پر الفاظ کی مخصوص پوزیشنز پر جو ساؤنڈز نکلتی ہیں ان کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ کچھ patterns یعنی نمونوں کو ضرور فالو کیا جا تاہے ۔ اِن patterns سے کچھ استثنأ یعنی exceptions بھی ہیں۔ یہ patterns (نمونے) مشاہدے کی بنیاد پر قائم کئیے گۓ ہیں۔ اِس سلسلے میں کوئی قواعد موجود نہیں ہیں۔
Learn y sounds in Urdu
y سے ہلکی سی ’’ اِ ‘‘ کی ساؤنڈ
- y سے ایک ساؤنڈ ہلکی سی ’’اِ‘‘ کی نکلتی ہے جب y کسی لفظ میں دو (2) کانسونینٹس consonants کے درمیان میں آتا ہے۔
consonant + y + consonant
یہ مثالیں دیکھیں:۔
gym, typical, system, physics, crystal
آپ کی سہولت اور سمجھنے کے لئیے consonants کو نیلے رنگ اور y کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ انگلش میں ہر جگہ جہاں دو consonants کے درمیان y آۓ گا تو y سے ’’اِ‘‘ کی ساؤنڈ نکلے گی، لیکن ہاں بہت سی جگہوں پر ایسا ہی ہوگا۔
کچھ جگہوں پر r سے پہلے y آتا ہے تو اس سے ’’اِ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
pyramid, syrup, lyrics, myriad, tyranny
y سے ’’ اِ ی‘‘ کی ساؤنڈ
- ابھی ہم نے ایسے الفاظ دیکھے جن میں ہلکی سی ’’اِ‘‘ کی ساؤنڈ نکل رہی ہے۔ اب کچھ ایسے الفاظ دیکھتے ہیں جن سے نسبتاً تھوڑی زیادہ ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔
اکثر الفاظ جن کا اختتام y پر ہوتا ہے تو ایسے y سے ’ای‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
city, copy, mercy, very, every, any, many, easy, family
ایسے adverbs جن کے آخر میں “ly” ہوتا ہے تو ایسے “y” سے ’ای‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
usually, openly, probably, typically, certainly, wisely
ایسے الفاظ جن کے آخر میں “ey” ہوتا ہے تو ایسے “y” سے ’ای‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
monkey, honey, key, donkey, Turkey
آگے چل کے آپ کو کچھ ایسے الفاظ بھی بتائیں گے جن کے آخر میں ey آتا ہے، لیکن وہاں پر ey سے کچھ اور ساؤنڈ نکلتی ہے۔
Learn y sounds in Urdu
y سے ’’ آئی‘‘ کی ساؤنڈ
- y سے ایک ساؤنڈ ’’آئی‘‘ کی نکلتی ہے جب کچھ الفاظ میں y لفظ کے آخر میں آتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
my, fly, sky, try, shy, why, cry, dry, July, apply, verify, satisfy
کچھ دیر پہلے ہم نے ایسے الفاظ بھی دیکھے تھے جن کے آخر میں آنے والے ‘y’ سے ’ای‘ کی ساؤنڈ نکل رہی تھی ، جیسے، city, copy, many وغیرہ۔ ہم نے ابتدا میں بتایا تھا کہ pronunciations کے کوئی قوانین موجود نہیں ہیں۔ کچھ patterns ضرور ہیں جن سے ہٹ کر بھی ساؤنڈز نکلتی ہیں۔
کچھ جگہوں پر y دو consonants کے درمیان میں ہو اور آخر میں e ہو تو ایسی y سے ’’ آئی ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
hype, type, style, rhyme, cycle
جن الفاظ کے آخر میں ye آتا ہے تو ایسے y سے ’’آئی ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
dye, bye, eye, rye
جن الفاظ کے آخر میں uy آتا ہے تو ایسے y سے ’’ آئی ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
buy, guy
جن الفاظ کے آخر میں yse یا yze آتا ہے تو ایسے y سے ’’ آئی ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
analyse, analyze, paralyse, paralyze, catalyse, catalyze
یہ الفاظ yze اور yse کے فرق سے repeat ہو رہے ہیں۔ یہ فرق American English اور British English کا ہے۔ دونوں spellings درست ہیں۔
Learn y sounds in Urdu
y سے ’’ آۓ‘‘ کی ساؤنڈ
- کچھ الفاظ میں y سے ’’ آئے‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے جب کسی لفظ کے آخر میں y آۓ اور اس پہلے “o” موجود ہو۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
boy, employ, toy
Learn y sounds in Urdu
y سے ’’ یہ‘‘ کی ساؤنڈ
- عام طور پر جب y کسی لفظ کے شروع میں آتا ہے تو اس سے ’’یہ‘‘ کی ساؤنڈ نکلتی ہے۔ y کی یہ ساؤنڈز بطور consonant ہوتی ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
yes, yesterday, yield, yellow, young, yawn, you, your
کچھ ایسے الفاظ بھی ہیں جہاں y الفاظ کے درمیان میں بھی ’’یہ‘‘ کی ساؤنڈ دیتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
beyond, crayon, Maya, mayor
Learn y sounds in Urdu
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔