I got it meaning in Urdu
"I got it” meaning in Urdu is presented here along with some explanation for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
I got it" explanation in Urdu"
“I got it” بہت استعمال ہونے والا عام phrase ہے جو بولنے اور لکھنے دونوں میں خوب استعمال ہوتا ہے۔ اس کے معنی ہیں: ’’ میں سمجھ گیا، میں نےسمجھ لیا، یہ مجھے مل گیا، میں نےحاصل کر لیا، مجھے وصول ہو گیا‘‘۔ اکثر انٹرنیٹ پر apps پر message آتے ہیں جن کے آخر میں ایک چھوٹا سا box ہوتا ہے جس میں “Got it” لکھا ہوتا ہے۔ جب اس کو کلک کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ message کو سمجھ لیا گیا ہے ، یا مل گیا ہے۔
اس ہی طرح جب گفتگو کے دوران یا کسی بات کے سمجھانے کے آخر میں پوچھا جاتا ہے “Did you get it?” یعنی ’’کیا آپ کی سمجھ میں آ گیا ہے‘‘۔ تو اگر سمجھ میں آ گیا ہوتا ہے تو جواباً کہا جاتا ہے“I got it” یعنی ’’سمجھ میں آگیا ہے‘‘ ۔
جب کسی کو کوئی اطلاع، یا پیغام یا چیز بھیجی جاتی ہے تو بھیجنے والا confirmation کے لئیے بھیجنے والے سے پوچھتا ہے کہ کیا بھیجی گئی اطلاع، یا پیغام یا چیز مل گئی ہے؟ تو وصول کرنے والے کو اگر مل گئی ہوگی تو جواباً کہے گا “I got it” ۔
اکثر “I got it” یا “I get it” اکیلا استعمال نہیں ہوتا بلکہ کسی سوال یا جواب کا حصہ ہوتاہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
مجھے یہ منگل کو ملا ہے۔ |
I got it on Tuesday. |
آپ کو یہ کیسے ملا؟ |
How did you get it? |
میں نے اسے ایک کورئیر کمپنی کے ذریعے حاصل کیا۔ |
I got it through a courier company. |
ٹھیک ہے، میں سمجھ گیا۔ |
Ok. I got it. |
اس سلسلے میں ہم نے اسے غلط سمجھا۔ |
We got it wrong in that respect. |
انہوں نے اسے بہترین حالت اور وقت میں حاصل کیا۔ |
They got it in perfect condition and time. |
میں نے اسے کباڑ مارکیٹ سے حاصل کیاہے۔ |
I have got it from the scrap market. |
میں سمجھ گیا۔ میں سمجھ گیا۔ |
I got it. I got it. |
ہم نے اسےحاصل کر لیا ہے۔ |
We have got it. |
I got it meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔