that meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, that meaning in Urdu, its use in sentences, and its synonyms with Urdu meanings, are presented here. 

that meaning in Urdu

that definition in Urdu

that   کے اردو معنی ہیں:  وہ۔    اسے کچھ دور کی چیز کی طرف اشارہ  کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے،  جیسے  that is a boy  یعنی ’’وہ ایک لڑکا ہے‘‘،  یا  that is my bag   یعنی ’’وہ میرا بیگ ہے‘‘۔that      کا دور کی چیز کا نام لئیے بغیر اشارہ  pronoun  میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا دیگر  parts of speeches  میں بھی استعمال ہوتا ہے۔  اسے  ,conjunction, adjective, adverb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ان صورتوں میں  that  کے کچھ مختلف معنی ہوتے ہیں،  جیسے :   جو،  کہ ،  اُس،  کتنا،   حتیٰ کہ کچھ مواقع پر اس کے معنی    ’یہ‘  بھی نکلتے ہیں،  جیسے  “that is a good suggestion”  یعنی  ’’یہ ایک اچھی تجویز ہے‘‘۔

 that کا مختلف  part of speech  کے طور پر جملوں میں استعمال  دیکھتے ہیں۔

Examples - Use of "that" in sentences

سب سے پہلے اس کا بطور  pronoun  استعمال دیکھیں:۔

that" used in sentences as pronoun"

وہ میری قمیض ہے۔

That is my shirt.

وہ میرے والد ہیں۔

That is my father.

یہ ایک اچھا خیال ہے۔

That is a good idea.

سب سے خالص پانی وہ ہے جو کشید سے پیدا ہوتا ہے۔

The purest water is that produced by distillation.

وہ سفید قمیض میں قاسم ہے

That’s Qasim in the white shirt.

وہ اس وقت پشاور میں رہتے تھے۔

He lived in Peshawar at that time.

وہ گاڑی میری ہے۔

That car over there is mine.

یہ کم از کم ہم کر سکتے ہیں۔

That is the least we can do.

اس نے رک کر ایک پرندے کا گھونسلہ اٹھایا جو زمین پر گرا تھا۔

He stopped and picked up a bird’s nest that had fallen upon the ground.

یہ بہت اچھا نہیں لگا۔

That didn’t sound very nice.

conjunction کے طور پر اس کا استعمال جملوں میں دیکھیں:۔

that" used in sentences as conjunction"

اساتذہ نے ہمیں یقین دلایا کہ خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔

The teachers assured us that there would be significant results.

ہمیں یقین ہے کہ یہ سچ ہے۔

We are certain that this is true.

پولیس چیف نے زور دے کر کہا کہ پوری تفتیش میں رازداری برقرار رکھی گئی۔

The Police Chief asserted that confidentiality was maintained throughout the investigation.

سمیرا نے اعتراف کیا کہ یہ اس کی غلطی ہے۔

Sumera admits that it is her fault.

رستم نے اعتراف کیا کہ اس نے رقم چوری کی ہے۔

Rustam admitted that he had stolen the money.

adjective کے طور پر اس کا استعمال جملوں میں دیکھیں:۔

that" used in sentences as adjective"

اُس نے اسے اِس طرف اور اُس طرف مروڑ دیا۔

He twisted it this way and that way.

یہ اِتنا آسان نہیں ہے۔

It is not that simple.

کیا آپ اِتنی تیزی سے دوڑ سکتے ہیں؟

Can you run that fast?

سوٹ کیس اُس وقت اتنا بھاری نہیں لگتا تھا۔

The suitcase didn’t seem that heavy at the time.

وہ اکثر اِتنا آپ کے ساتھ ناچتا تھا اور آپ کو اپنا نام نہیں بتایا تھا؟

He danced with you that often and didn’t tell you his name?

کوئی اتنی جلدی اِتنی گہری نیند کیسے سو سکتا ہے؟

How could anyone fall asleep that fast?

اس کی نگاہیں اس کے چہرے پر اُسی مانوس انداز میں گھوم رہی تھیں۔

His gaze wandered over her face in that familiar way.

adverb کے طور پر اس کا استعمال جملوں میں دیکھیں:۔

that" used in sentences as adverb"

مجھے اِتنی  لمبی کیل چاہیے۔

I need a nail that long.

اس نے امتحان کو اِتنی سنجیدگی سے نہیں لیا۔

He did not take the exam that seriously.

اتنے پیسوں کا  تم کیا کرو گے؟

What would you do with that much money?

کیا گاڑی اتنی  بھی تیز چلتی ہے؟

Does the car even go that fast?

مجھے نہیں معلوم تھا کہ کتاب اتنی لمبی ہے۔

I didn’t realize the book was that long.

that meaning in Urdu

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

ہماری ویب سائیٹ پر موجود کسی ورڈ کے معنی اور دیگر تفصیل جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں وہ ورڈ لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors