How to use has to have to had to

Learn the use of ” has to have to had to ” in Urdu.   See the difference in the use of has, have, and had. In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech that include the use of has, have, and had. 

انگلش لکھنے اور بولنے میں ,have to  , has to  اور had to  کا اکثر استعمال ہوتا ہے۔ اس مضمون میں آپ کو ان کا استعمال اچھی طرح سمجھایا جاۓ گا، مثالوں کی مدد سے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

,have to,  has to  یا  had to  ایک  phrase  کے طور پر استعمال نہیں ہوتے ہیں۔  ہمیں  لکھنے،  بولنے،  اور سننے میں ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں الفاظ ایک  phrase  کا حصہ ہیں، کیونکہ یہ ایک ساتھ بولے جاتے ہیں،   جو  ایک غلط  تأثر ہے۔  ,have, has  اور  had  کو  auxiliary verb کے طور پر مختلف  tenses  بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے،  جبکہ  to  بعد میں آنے والے  infinitive  verb   کا حصہ ہوتا ہے۔  جب  verbs  سے پہلے  to  لگا کر استعمال کیا جاتا ہے  تو یہ  infinitive verb  کہلاتے ہیں، جیسے یہ  infinitive verbs  ہیں:ـ

کھیلنا

to play

لکھنا

to write

تیرنا

to swim

ڈھونڈنا

to find

کودنا

to jump

اب یہ  sentences  دیکھیں:ـ

He has to play football.اسے فٹبال کھیلنا ہے۔
She has to complete her homework.اسے اپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔
I have to watch a movie.مجھے ایک مووی دیکھنی ہے۔
They had to fly yesterday.انہیں کل پرواز کرنی تھی۔

آپ کے سامنے موجود یہ تمام  sentences  ایک  pronoun  سے  شروع ہوے ہیں جنہیں  blue   یعنی   نیلے رنگ میں  دکھایا گیا ہے،  ان کے بعد  ورب  had, have, has  استعمال ہوے ہیں جنہیں سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے، اور ان کے بعد  infinitive verbs آۓ ہیں جنہیں   گرین کلر میں دکھایا گیا ہے۔ اب آپ سمجھ گۓ ہوں گے کہ  had, have, has  کے بعد میں آنے والا  to  ان کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ بعد میں  آنے والے  infinitive verb  کا حصہ ہوتے ہیں جنہیں گرین کلر میں دکھایا گیا ہے۔

اب ان کا جملوں میں استعمال دیکھتے ہیں۔ پہلے  has  اور  have  کا استعمال دیکھتے ہیں کیونکہ یہ   simple present tense   میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے بعد  had  کا استعمال دیکھیں گے۔

Learn use of has to have to had to in Urdu

Use of has and have with infinitive verbs

has اور  have  کو  infinitive verbs  کے ساتھ   simple present tense  میں اس قسم کے جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے،  جن میں،  جانا ہے،  لکھنا ہے،  پڑھنا ہے،  کھیلنا ہے ،   وغیرہ وغیرہ،  آتا ہو۔ you, we, I   کے ساتھ have   استعمال ہوتا ہے، it, she, he    اورایک نام کے ساتھ  has  استعمال ہوتا ہے،  جب کہ  they  اور ایک سے زیادہ ناموں کے ساتھ بھی  have   استعمال ہوتا ہے۔  عام طور پر جملے کا آغاز کسی  pronoun  یا   noun  سے ہوتا ہے،  پھر  has  یا  have  آتا ہے،  پھر  infinitive verb  آتا ہے اور آخر میں باقی جملہ۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

اس جملے میں I  کےساتھ  have  استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to go” آیا ہے اور باقی جملہمجھے اب جانا ہے۔

I have to go now.

اس جملے میں we  کےساتھ  have  استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to write” آیا ہے اور باقی جملہہمیں ایک درخواست لکھنی ہے۔

We have to write an application.

اس جملے میں you  کےساتھ  have  استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to study” آیا ہے اور باقی جملہتمہیں مزید کتابیں پڑھنا ہیں۔

You have to study more books.

اس جملے میں they  کےساتھ   have   استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to play” آیا ہے اور باقی جملہانہیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

They have to play good cricket.

اس جملے میں دو ناموں  کےساتھ  have   استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to fly” آیا ہے اور باقی جملہاسلم اور امجد کو یورپ  کاروباری دورے پر پرواز کرنی ہے۔

Aslam and Amjad have to fly to Europe on a business trip.

اس جملے میں he  کےساتھ  has  استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to reach” آیا ہے اور باقی جملہاسے وقت پر آفس پنہچنا ہے۔

He has to reach office on time.

اس جملے میں she  کےساتھ  has  استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to wash” آیا ہے اور باقی جملہاسے  برتن دھونے ہیں۔

She has to wash the utensils.

اس جملے میں it  کےساتھ  has  استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to reach” آیا ہے اور باقی جملہاسے  صحیح ہا تھوں میں پنہچنا ہے۔

It has to reach in the right hands.

اس جملے میں ایک نام کےساتھ  has  استعمال ہوا ہے اور پھر  infinitive verb “to skip” آیا ہے اور باقی جملہمنظر کو ناشتہ چھوڑنا ہے۔

Manzar has to skip the breakfast.

آپ کے سامنے موجود ان  تمام جملوں میں    has  یا  have  کے ساتھ infinitive verbs   آۓ ہیں جن سے’’ جانا ہے،  لکھنا ہے،  پڑھنا ہے،  کھیلنا ہے ،   وغیرہ وغیرہ،‘‘  جیسے معنی نکل رہے ہیں۔

had in sentences with Urdu translation from has to have to had to
  • اس قسم کے جملوں کا زمانہ مستقبل (future tense)   میں بھی استعمال ہوتا ہے،  جب ’’جانا ہوگا،  کھانا ہوگا،  دوڑنا ہوگا،  لکھنا ہوگا‘‘  جیسے الفاظ جملوں میں استعمال ہوتے ہوں۔  اس صورت میں “will have”    کا استعمال ہوتا ہے۔  اس قسم کے جملوں میں will   کے ساتھ  has  کبھی بھی استعمال نہیں ہوتا۔  جملے   کے subject  میں  you, we, I  ہو  یا  it, she, he   ہو ،  سب کے ساتھ “will have”  استعمال ہو گا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

مجھے  نوکری کے لئیے درخواست دینا ہوگی۔

I will have to apply for a job.

ہمیں جلدی چلے جانا ہو گا۔

We will have to leave early.

آپ کو ڈاکٹر کے پاس دوبارہ جانا ہو گا۔

You will have to visit the doctor again.

انہیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔

They will have to play good cricket.

اسلم اور امجد کو یورپ  کاروباری دورے پر پرواز کرنی ہو گی۔

Aslam and Amjad will have to fly to Europe on a business trip.

اسے وقت پر آفس پنہچنا  ہوگا۔

He will have to reach the office on time.

اسے  برتن دھونے   ہوں گے۔

She will have to wash the utensils.

اسے صحیح ہاتھوں میں پنہچنا ہو گا۔

It will have to reach the right hands.

منظر کو  لندن کا دورہ منسوخ کرنا ہو گا۔

Manzar will have to cancel his trip to London

Learn use of has to have to had to in Urdu

"Difference between “has” and “have

has  اور have  کے استعمال میں ایک بڑا واضح فرق ہے۔ you, we, I   اور plural noun   اگر جملےکے  subject  میں ہوں تو have   استعمال ہوتا ہےاور  it, she, he  اور  singular noun  کے ساتھ  has  استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دوبارہ دیکھیں:ـ

اس جملے میں I  کےساتھ  have  استعمال ہوا ہے

مجھے اب جانا ہے۔

I have to go now.

اس جملے میں we  کےساتھ  have  استعمال ہوا ہے

ہمیں ایک درخواست لکھنی ہے۔

We have to write an application.

اس جملے میں you  کےساتھ  have  استعمال ہوا ہے

تمہیں مزید کتابیں پڑھنا ہیں۔

You have to study more books.

اس جملے میں they  کےساتھ   have   استعمال ہوا  ہے

انہیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

They have to play good cricket.

اس جملے میں plural noun ساتھ  have   استعمال ہوا ہے

اسلم اور امجد کو یورپ  کاروباری دورے پر پرواز کرنی ہے۔

Aslam and Amjad have to fly to Europe on a business trip.

اس جملے میں he  کےساتھ  has  استعمال ہوا ہے

اسے وقت پر آفس پنہچنا ہے۔

He has to reach office on time.

اس جملے میں she  کےساتھ  has  استعمال ہوا ہے

اسے  برتن دھونے ہیں۔

She has to wash the utensils.

اس جملے میں it  کےساتھ  has  استعمال ہوا  ہے۔

اسے  صحیح ہا تھوں میں پنہچنا ہے۔

It has to reach in the right hands.

اس جملے میں singular noun  کےساتھ  has  استعمال ہوا  ہے۔

منظر کو ناشتہ چھوڑنا ہے۔

Manzar has to skip the breakfast.

"Difference between “has/have” and “had

has/have  کا استعمال  حال کے زمانوں (present tenses)   میں کیا جاتا ہے،  جب کہ  had  کا استعمال ماضی کے زمانوں (past tenses)  میں کیا جاتا ہے۔has/have   اور had    پر پہلے سے دی گئی مثالوں کو دوبارہ دیکھیں۔

Learn use of has to have to had to

Learn use of has to have to had to

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors