What is object of a sentence

 In English, usually a sentence consists of three parts – subject + verb + object.  Here, we have explained in Urdu with examples in English and Urdu, what is object of a sentence,  and types of object – direct object, indirect object, and object of preposition.

For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills,  understanding what is object and its types in Urdu will be very helpful.  Learn English,  and how English sentences are formed.

انگلش گرامر کے لحاظ سے  جملوں کی بناوٹ میں  object  کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے۔ بہت ہی کم ایسے جملے ہوں گے جن میں  object  استعمال نہ ہوتا ہو۔ اس مضمون  میں ہم جانیں گےکہ انگلش میں  object  کا استعمال کس کس طرح سے ہوتا ہے۔ گرامر کے لحاظ سے  object  کسے کہا جاتا ہے، اس کا جملے میں کہاں مقام بنتا ہے اور اس کی کون کون سی قسمیں ہیں۔  آپ کا  درست انگلش بولنے اور لکھنے کے لئیے  object  کے بارے میں جاننا نہایت ضروری ہے۔

انگلش الفاظ کا درست تلفظ  (pronunciation)  سننے کے لئیےہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔

Object کے معنی

Object    کا استعمال انگلش میں دو طرح سے ہوتا ہے:۔

  • ایک لغوی معنوں میں: اس کا مطلب ہے کوئی چیز ، شے،  اعتراض کرنا  یا  مقصد۔  مختلف لکھائیوں میں ہم اسے لفظ  کے طور  پر عام استعمال کرتے ہیں، جیسے:

There were three objects in his bag .  اس کے تھیلے میں تین چیزیں تھیں

In the dark, he collided with an object. اندھیرے میں وہ کسی چیز سے ٹکرا گیا۔

She tried to object. اس نے اعتراض کرنے کی کوشش کی۔

He was not clear on the object of his life. وہ اپنی زندگی کے مقصد کے بارے میں واضح نہیں تھا۔

  • دوسرے گرامر کے لحاظ سے۔ انگلش میں جملے عام طور پر تین حصوں پر مشمل ہوتے ہیں  ـ

subject + verb + object

انگلش میں کسی جملے کے وہ الفاظ جن پر  subject  کام کرتا ہے اور وہ  action  وصول کرتے ہیں ،  اس جملے کے  object  کہلاتے ہیں۔

Learn what is object of a sentence

Definition of OBJECT

An object is a noun (or pronoun) that is acted upon by a verb or a preposition.

جملے میں ایسے الفاظ   (جو  noun  یا  pronoun  ہوتے ہیں)  جو کسی  verb  یا   preposition   کا  action  وصول کرتے ہیں ،   جملے  کا  object   کہلاتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں۔

Examples of objects

What is object examples with Urdu translation

Objects کے بارے میں اہم باتیں

    • انگلش کے ہر sentence  میں  object  نہیں ہوتا۔  verb  کے بعد  میں آنے والے تمام    nouns  یا  pronouns  لازمی طور پر  object   نہیں ہوتے۔
    • جن جملوں میں  verb  کوئی  action  ظاہر کرتے ہیں، صرف ان جملوں میں  verb  کا   action  وصول کرنے والے  noun یا  pronoun  ہی  object  ہوتے ہیں جیسا کہ ابھی تک دکھائی جانے والی مثالوں سے ظاہر ہے۔
    • جن جملوں میں verb  کوئی  action  ظاہر نہیں کرتے بلکہ    subject  کی  حالت، کیفیت یا  subject  کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہیں تو  verb  کے بعد میں آنے والے  nouns  یا  pronouns  آبجیکٹ نہیں ہوتے بلکہ  subject complement   ہوتے ہیں۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
      منصور ایک لمبا لڑکا ہے۔

      Mansoor is a tall boy.

      اب بہت تاریکی ہے۔

      It is very dark now.

      وہ اپنی والدہ سے  بہت محبت کرتی ہے

      She loves her mother too much.

      وہ ایک کاہل شخص معلوم ہوتا ہے۔

      He appears to be a lazy person.

      یہ سینڈوچ مزیدار ہے۔

      This sandwich tastes delicious.

Learn what is object of a sentence

Object کی جملے میں کہاں جگہ بنتی ہے؟

Objects  ہمیشہ  verb  یا  اس  preposition  کے بعد آتے ہیں جن کے ساتھ یہ جڑے ہوتے ہیں۔  اب تک دکھائی جانے والی تمام مثالوں میں یہ  verbs  اور  prepositions  کے بعد میں آۓ ہیں۔

Types of objects - آبجیکٹ کی قسمیں

Object  کی یہ تین (3)   قسمیں ہیں:ـ

  1. Direct Object
  2. Indirect Object
  3. Object of Preposition

Direct Object

A direct object is a noun that receives the action of the verb.

Direct Object  ایک  noun  یا pronoun   ہوتا ہے جو جملے کے  verb  کا  action  براہ راست وصول کرتا ہے۔    Direct Object    اور  Indirect Object  کا سوال جب پیدا ہوتا ہے جب جملے میں ایک سے زیادہ  objects  ہوتے ہیں۔  اگر جملے میں ایک ہی  object   ہو تو وہ ہی اس کا  object  ہے اور وہ ہی اس کا  direct object  ہے۔ اگر جملے کے direct object  کو ڈھونڈنے میں دشواری ہو تو جملے کے  verb  سے  پوچھیں  what?  یا whom?  ۔  جو جواب ملے وہ اس جملے کا  direct object  ہے۔

Indirect Object

The indirect object is the recipient or beneficiary of the action.

Indirect Object  بھی ایک  noun  یا  pronoun  ہوتا ہے لیکن یہ جملے کا ایکشن براہ راست  (directly)  وصول نہیں کر رہا ہوتا ہے۔  یہ  verb  کو وصول کر رہا ہوتا ہے یا اس کا فائدہ اٹھا رہا ہوتا ہے۔ اگر جملے کے indirect object   کو ڈھونڈنے میں دشواری ہو تو پہلے جملے کا  verb  اور  direct object  معلوم کریں  اور پھر سوال کریں “to whom?”   یا  “for whom?”   جو جواب ملے وہ اس جملے کا  indirect object   ہے۔   

Examples showing direct object and indirect object

میں نے اپنی والدہ کے لئیے کچھ پھول خریدے۔

I bought some flowers for my mother.

اسلم نے مجھے ایک کتاب دی۔

Aslam gave me a book.

شازیہ نے اپنے بیٹے کو ایک کہانی سنائی۔

Shazia toldstory to her son.

ماریہ نے اپنے بھائی کو تکیہ  پیش کیا۔

Maria offered her brother a pillow.

مشتاق سائکل پر آفس پنہچا۔

Mushtaq reached the office on a bicycle.

آپ کے سامنے موجود انگلش جملوں میں verbs  کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے، direct objects  کو اورینج رنگ میں دکھایا گیا ہے  اور indirect objects کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

 direct objects  کو ڈھونڈنا نہایت آسان ہوتا ہے کیونکہ یہ  verb  سے  directly  ایکشن وصول کر رہے ہوتے ہیں۔  جب آپ ان سے  what?  یا  whom?  پوچھتے ہیں تو آسانی سے  direct object  کا پتہ چل جاتا ہے۔  اور جب  direct object  کا پتہ چل جاۓ تو  indirect object  کا ڈھونڈنا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔ زیادہ تر  direct object  ورب کے فوری بعد آتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔ direct object   اور  indirect object آگے پیچھے ہو سکتے ہیں لیکن آئیں گے  verb  کے بعد۔

Learn what is object of a sentence

Object of preposition

Objects (noun or pronoun) that are affected by a preposition are called object of preposition.

ایسے  noun  یا  pronoun  جو کسی  preposition  سے جڑے ہوتے ہیں  object of preposition   کہلاتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔

نمک کے بغیر پکائیں۔

Cook without salt.

ریاض صدر کے قریب رہتا ہے۔

Riaz lives near Saddar.

میں نے کتاب میز پر رکھی۔

I put the book on the table.

خیرات کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

A concert was held for charity.

اس نے سیلاب زدگان کے بارے میں ایک نظم لکھی۔

She wrote a poem about flood victims.

آپ کے سامنے موجود ان مثالوں میں   prepositions  کو اورینج کلر میں دکھایا گیا ہے اور  objects of preposition  کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔  

Learn object in Urdu

انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors