English compound words explained in Urdu
Learn how to write compound words, types of compound words in Urdu, Compound words definition in Urdu and list of compound words with examples. See meaning of compound words and types of compound words in Urdu. What is a compound word, closed compound word, open form compound word and hyphenated compound word? explained in Urdu. See closed compound words examples, open compound words examples and hyphenated compound words examples in English with Urdu translation. Learn English with grammar and then various other aspects of English learning.
انگلش میں کمپاؤنڈ ورڈز کو لکھنے کے کچھ اصول ہیں۔ اگر آپ اپنی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تو کمپاؤنڈ وردز کو صحیح طرح لکھنے پر توجہ ضرور دیں۔ کمپاؤنڈ ورڈز کے علم اور ان کے صحیح استعمال سے آپ کی لکھائی میں ایک نکھار آ جاۓ گا۔ الفاظ کو جوڑ کر نئیے الفاظ بنانے سے آپ کے پاس مزید الفاظ آ جائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنی بات زیادہ واضح اور مؤثر انداز میں سمجھا سکیں گے۔
Compound Words کیا ہوتے ہیں؟
2 یا 2 سے زیادہ words کوجوڑ کر جو ایک نیا word بنا یا جاتا ہے، اسے Compound Word کہا جاتا ہے۔ اس طرح بناۓ گئے compound word کے اپنے الگ معنی ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ 2 الفاظ کو جوڑ کر ہی بناۓ جاتے ہیں۔ کبھی ان کے معنی ان الفاظ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں جنہیں جوڑ کر انہیں بنایا جاتا ہے اور کبھی ان سے مختلف۔
مثال کے طور پر دو words ہیں sun اور flower ۔ Sun کے معنی ہیں سورج اور flower کے معنی ہیں پھول۔ لیکن اگر ان دونوں کو ملا کر لکھا جاۓ تو یہ sunflower بن جاۓ گا اور اس کے معنی ہیں سورج مکھی کا پھول۔ اس نئے لفظ کے معنی پچھلے الفاظ سے کچھ ملتے جلتے تو ہیں مگر بالکل ایک نیا لفظ اپنے مخصوص معنی کے ساتھ بن گیا ہے۔
ایک اور مثال دیکھیں foot اور ball ۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ foot کے معنی پاؤں ہیں اور ball کے معنی گیند ہیں۔ جب ان دو الفاظ کو جوڑ کر ایک نیا لفظ football بنایا جاتا ہے تو اس سے مراد پاؤں سے کھیلا جانے والا ایک مخصوص کھیل فٹبال ہوتا ہے۔ ہر وہ کھیل جو پاؤں اور گیند سے کھیلا جاۓ فٹبال نہیں ہوتا۔ فٹبال ایک مخصوص کھیل ہے جس کے اپنے بین الاقوامی اصول ہیں۔
ایک تیسری مثال ہے brainstorm جو دو الفاظ brain اور storm کے جوڑنے سے بنا ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ brain کے معنی ہیں دماغ اور storm کے معنی ہیں طوفان۔ لیکن brainstorm کے معنی دماغی طوفان نہیں ہیں۔ اس کے معنی ہیں کسی چیز پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے خیالات حاصل کرنا۔
Compound Words کی قسمیں اور لکھنے کے طریقے
Compound Words کی یہ تین قسمیں ہیں جو اپنی الگ الگ لکھنے کے طریقے سے پہچانی جاتی ہیں:ـ
- Closed Form ـ دو الفاظ کو ملا کر لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس نہیں دی جاتی ہے۔
- Open Form ـ دو الفاظ کو علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کے درمیان اسپیس دی جاتی ہے۔
- Hyphenated ـ دو الفاظ کے درمیان hyphen لگایا جاتا ہے۔
Learn in Urdu how to write closed, open and hyphenated compound words
چاند کی روشنی | Moonlight |
ڈاک کا ڈبہ | Mailbox |
شائد | Maybe |
ہر شخص | Everybody |
دادی، دادی اماں | Grandmother |
کھیل کا میدان | Playground |
پاؤں کی چھاپ، قدم کا نشان | Footprint |
نشانی | Bookmark |
مکئی بھوننا | Popcorn |
باسکٹ بال | basketball |
کمپیوٹر کا ٹائیپنگ بورڈ | Keyboard |
نوٹ کرنے کا پیڈ | notepad |
فٹبال کا کھیل | football |
Learn in Urdu how to write closed, open and hyphenated compound words
فوق البشر، ایک تخیلاتی شخص | Superman |
واسکٹ، صدری | Waistcoat |
کتابوں کی دکان | Bookstore |
آگ بجھانے والا آدمی | Fireman |
دنیا بھر میں | Worldwide |
شمال مشرق | Northeast |
جھاڑیوں کی آگ | Bushfire |
پیدائش کا دن | Birthday |
تختہ سیاہ | Blackboard |
کلاس کا ساتھی | Classmate |
طلوع آفتاب | Sunrise |
سورج کی چمک | Sunshine |
بغیر کسی سے منسلک ہوۓ کام کرنا | freelance |
آنکھ کی پتلی | Eyeball |
آنکھ کی بھوں | Eyebrow |
آنکھ کی پلک | Eyelash |
بغل | Armpit |
جماعتی کام | Teamwork |
قوس و قزخ | Rainbow |
سونے کا کمرہ | Bedroom |
روشنی کا مینار | Lighthouse |
دائرہ نور، کسی مخصوص جگہ پر روشنی ڈالنا | Spotlight |
دماغ سے ہٹا دینا | Brainwash |
غلطی ڈھونڈنے کے لئیے پڑہنا | Proofread |
نمایاں کرنا، روشنی ڈالنا | Highlight |
سنوارنا، سنگھارنا | makeup |
Open Form Compound Words
ان compound words کو لکھتے وقت ان کے درمیان ہمیشہ اسپیس دی جاتی ہے یعنی انہیں ایک دوسرے کے قریب تو لکھا جاتا ہے مگر علیحدہ لکھا جاتا ہے۔ ان کو ملا کر لکھنا یا hyphen لگانا غلط ہے۔ ہم ان میں سے کچھ عام استعمال میں آنے والے الفاظ آپ کو دکھا رہے ہیں:ـ
ہائی اسکول | High school |
ابتدائی امداد | First aid |
آئس کریم | Ice cream |
رہنے والا کمرہ | Living room |
جائداد، پلاٹوں اور عمارتوں کا کام | Real estate |
پورا چاند | Full moon |
آواز کی ڈاک | Voice mail |
ویب کا صفحہ | Web page |
میز پوش | Table cloth |
آگ سے بچاؤ کی مشق | Fire drill |
کھانے کی میز | Dining table |
کافی کا مگ | Coffee mug |
آئس کیوب، برف کے چوکور ٹکڑے | Ice cube |
آگ لگنے کی صورت میں باہر نکلنے کا راستہ | Fire exit |
چاۓ کا کپ | Tea cup |
کاروں کا مجموعہ | Car pool |
ڈاک خانہ | Post office |
گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ | Parking area |
نائب صدر | Vice president |
سائنسی افسانہ | Science fiction |
کرسمس کا درخت | Christmas tree |
کافی پینے کی دکان | Coffee shop |
رپورٹ کارڈ | Report card |
کریڈٹ کارڈ | Credit card |
بس رکنے کی جگہ | Bus stop |
تیرنے کا تالاب | Swimming pool |
ربڑ بینڈ | Rubber band |
علیحدگی | Break up |
اٹھا لینا، گھر لیجانے والی کھانے کی اشیأ | Take away |
گرمی کی لہر | Hot wave |
اوپر | Up on |
فون کال | phone call |
تلافی کرنا | Make up |
برف پر کھیلی جانے والی ہاکی | Ice hockey |
ریڈیو کی لہریں | Radio wave |
پُتلی، بچوں کا کھلونا | Jumping jack |
Learn in Urdu how to write closed, open and hyphenated compound words
Hyphented Compound Words
ان compound words کو لکھتے وقت ان کے درمیان ہمیشہ hyphen لگائی جاتی ہے یعنی ڈیش جیسی لکیر۔ ان کو ملا کر لکھنا یا hyphen کے بغیر علیحدہ علیحدہ لکھنا غلط ہے۔ ہم ان میں سے کچھ عام استعمال میں آنے والے الفاظ آپ کو دکھا رہے ہیں:ـ
جُز وقتی، مکمل وقت سے کم | Part-time |
لمبے بالوں والا، لمبے بالوں والی | Long-haired |
تیز رفتار | High-speed |
اعلیٰ ٹیکنولوجی والا | High-tech |
بہت گہرا | In-depth |
مکمل لمبائی | Full-length |
گہرے تیل میں تلا ہوا | Deep-fried |
بڑے پیمانے پر پیداوار | Mass-production |
سورج کی نیچے سوکھی ہوئی | Sun-dried |
خالی ہاتھ | Empty-handed |
سالار اعلیٰ | Commander-in-Chief |
فوجی عملے کا سربراہ | Chief-of-Staff |
ساس | Mother-in-law |
سُسر | Father-in-law |
داماد | Son-in-law |
بہو | Daughter-in-law |
پارلیمینٹ میں امن و امان قائم کرنے والا | Sergeant-at-arms |
مدیر اعلیٰ | Editor-in-Chief |
کاؤنٹر پر بکنے والی | Over-the-counter |
تازہ ترین | Up-to-date |
فنی نمونہ، جدید ترین | State-of-the-art |
طویل مدتی | Long-term |
قلیل مدتی | Short-term |
سب سے بڑا سائز | King-size |
خفیہ معلومات، خفیہ اشارہ | Tip-off |
چینی کے بغیر | Sugar-free |
بہت اونچی | High-rise |
میل ملاپ کا اجتماع | Get-together |
اگلا دروازہ، ملحقہ | Next-door |
بے رحمانہ، سرد خون والا | Cold-blooded |
دور دراز | Far-flung |
برف کی طرح ٹھنڈا | Ice-cold |
دوسرے نمبر پر | Runner-up |
جلد غصے میں آنے والا، مشتعل مزاج | Short-tempered |
خوشحالی | Well-being |
یک طرفہ | One-sided |
کیسے لکھنا ہے؟ کیسے پتہ چلے؟
Compound Words کو ملا کر لکھنا ہے، علیحدہ لکھنا ہے، یا hyphen کے ساتھ لکھنا ہے، کے کوئی اصول نہیں ہیں۔ انہیں کس طرح لکھنا ہے، جاننے کے لئیے آپ کو ڈکشنری دیکھنی ہو گی۔ بہت سے ایسے compound words ہیں جنہیں تینوں طریقوں یا دو طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے، مگر ہر طریقے سے لکھنے کے الگ معنی ہوں گے۔ڈکشنری میں دیکھنے سے آپ کو صحیح طریقہ اور صحیح معنی مل جائیں گے۔
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔