Pronunciation of a explained in Urdu
Speaking English with the correct pronunciation is vital. For Urdu-speaking persons we have prepared this page to help them learn how to pronounce "a” as article and as alphabet. How to pronounce a explained in Urdu. See how to say a: as an article, and as a letter being part of other English words. To learn English from Urdu, a large variety of English learning topics can be found on this website.
اپنی انگلش اسپیکینگ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے انگلش "a” کا صحیح تلفظ جانئیے۔ Pronunciation کا انگلش رائیٹنگ یا گرامر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق انگلش اسپیکینگ سے ہے۔ جب آپ کو صحیح انگلش لکھنی آتی ہو تو صحیح بولنی بھی آنی چاہییے۔صحیح تلفظ سے بولنا جہاں بولنے والے کا انگلش پر عبور ظاہر کرتا ہے، وہاں سننے والے کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ انگلش اسپیکینگ کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے صحیح pronunciation سے انگلش بولنا نہایت ضروری ہے۔
اس صفحے پر ہم آپ کو انگلش "a” کو صحیح طرح بولنا سکھائیں گے۔ یہاں پر ایک ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے جسے صحیح تلفظ جاننے کے لیے دیکھنا اور سننا ضروری ہے۔
اے کو آرٹیکل کے طور پر بولنے کے الگ انداز ہیں جیسے اَ یا اے اور دوسرے انگلش الفاظ میں شامل ہونے کے الگ انداز ہیں جیسے apple میں اَ، rate میں اے، fall میں آ وغیرہ وغیرہ۔
انگلش میں "a" کا استعمال کس طرح ہوتا ہے؟
انگلش میں “a” کا استعمال دو طرح سے ہوتا ہے:
- بطور word آرٹیکل “A” کے طور پر، جیسے :
- He is a tall boy.
- This is a red pencil.
- What a day?
- اورحرف کے طور پر کسی word کا حصہ بن کر، جیسے:
about, almost, past, call, waste, merchant, clear, drama, extra,
Sound of article a
"a" کو آرٹیکل کے طور پر کیسے بولا جاتا ہے؟
انگلش میں جب “A” کو آرٹیکل کے طور پر بولا جاتا ہے تو اس کی ساؤنڈ اَ کی ہوتی ہے۔ اس کی ساؤنڈ ان جملوں میں ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
Sentences with article “A”:
What a pleasant weather?
Karachi is a big city.
Nazir is a nice person.
I saw a nice movie yesterday.
Kausar sent him a beautiful gift.
I am planning to purchase a car next month.
Do you have a pen in your pocket?
I sent her a reply last week.
Sound of “A” in words
"a" کوword کے اندر کیسے بولا جاتا ہے؟
جب “A” کسی word کا حصّہ ہوتا ہے تو اس کی مختلف پوزیشنز میں مختلف ساؤنڈز ہوتی ہیں جیسے ہلکے زبر کے ساتھ اَ، تھوڑے سے زیادہ زبر کے ساتھ اَ، مد جیسی ساؤنڈ کے ساتھ آ، لمبا آ، حتّیٰ کے ای کی ساؤنڈ ۔ ویسے تو انگلش میں pronunciation کے کوئی ہارڈ اینڈ فاسٹ رولز نہیں ہیں جیسے بی یو ٹی کو بٹَ بولا جاتا ہے، ایچ یو ٹی کو ہٹَ بولا جاتا ہے، مگر پی یو ٹی کو پٹُ بولا جاتا ہے۔ لیکن یہ exceptions یعنی استثنا ہیں۔ زیادہ تر رولز کو فالو کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو کسی ورڈ کی pronunciation میں کوئی کنفیوژن ہو تو کسی چھپی ہوئی ڈکشنری یا نیٹ پر موجود ڈکشنری دیکھیں۔
Pronunciation of a explained in Urdu
“A” کی ورڈز میں مختلف پوزیشنز میں یہ ساؤنڈز ہوتی ہیں:ـ
- “A” کے ساتھ چھوٹے سے چھوٹا ورڈ دو لیٹرز یعنی حروف پر مشتمل ہوتا ہے، جیسے at, as, am وغیرہ۔ اس صورت میں اس کی ساؤنڈ اے کی ہوتی ہے۔ ان کی ساؤنڈ ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
am | ہوں |
an | ایک |
at | پر |
as | جیسا |
ad | اشتہار |
- ایسے تین چار حروف پر مشتمل ورڈز جن کے درمیان صرف ایک واویل ہو اور وہ “a” ہو اور اس کے بعد “L” یا “R” یا “S” نہ ہوتواے کی ساؤنڈ نکلے گی۔ ان کی ساؤنڈ ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
bad | خراب |
ban | پابندی |
cat | بلی |
lab | لیبارٹری |
lap | گود |
mat | چٹائی |
rat | چوہا |
sat | بیٹھا |
van | گاڑی |
wax | موم |
- ایسے تین چار حروف پر مشتمل ورڈز جن کے درمیان صرف ایک واویل ہو اور وہ “a” ہو اور اس کے بعد “L” یا “R” یا “S” موجود ہوتو آ کی ساؤنڈ نکلے گی۔ ان کی ساؤنڈ ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
ball | گیند |
call | بلانا |
wall | دیوار |
car | گاڑی |
war | جنگ |
bar | پابندی |
jar | مرتبان |
cast | ڈھالنا |
last | آخری |
fast | تیز |
- ایسے words جن کے درمیان واویل “a” ہو اور اس کے بعد “r” کے علاوہ کوئی اور consonant ہواوراس کے بعد میں”e” ہوتواے کی ساؤنڈ نکلے گی۔ ایسے الفاظ میں “e” خاموش یعنی silent ہوتی ہے۔ ان کی ساؤنڈ ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
fake | جعلی |
fame | شہرت |
fate | قسمت |
gate | دروازہ |
late | دیر سے |
hate | نفرت کرنا |
rate | شرح |
snake | سانپ |
intimate | اطلاع دینا |
migrate | ہجرت کرنا |
private | نجی، ذاتی |
Pronunciation of a explained in Urdu
- ایسے words جن کے درمیان واویل “a” ہو اور اس کے بعد “r” ہواوراس کے بعد میں”e” ہو یعنی “are” ہو تو اے یا کی ساؤنڈ نکلے گی .ان کی ساؤنڈ ویڈیو کے ذریعے سنیں جو اس صفحے پر آخر میں موجود ہے:
bare | بغیر، بے لباس |
care | خیال رکھنا |
fare | کرایہ |
rare | انوکھا، بے مثل |
tare | پیکنگ کا وزن |
welfare | خوشحالی |
compare | موازنہ کرنا، ملانا |
thoroughfare | شارع عام |
share | حصّہ، تقسیم کرنا |
prepare | تیار کرنا |
- ایسے words جن کے آخر میں “a” اکیلا آتا ہے یعنی اس کے ساتھ کوئی اور واویل نہیں ہوتا ، تو اَ کی ساؤنڈ دیتا ہے ۔ ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو میں سنیں:
extra | فالتو، مزید |
Bonanza | کثرت پیداوار |
algebra | الجبرا |
contra | بر عکس، مخالف |
eczema | ایگزیما |
data | حقائق |
papa | ابا |
supra | ماورا، ما قبل |
umbrella | چھتری |
guerilla | گوریلا، جنگلوں میں رہنے والا |
flotilla | چھوٹا بحری بیڑا |
Pronunciation of a explained in Urdu
· ایسے words جن میں “a” سے پہلے “e” آتا ہے، یعنی “ea” ہوتا ہے، تو ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ آتی ہے۔ ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو میں سنیں:ـ
| · ایسے words جن میں “a” سے پہلے “e” آتا ہے، اور اس کے بعد “r” آتا ہےیعنی “ear” ہوتا ہے، تو ’’ای‘‘ کی ساؤنڈ نہیں بلکہ ای آ کی ساؤنڈ آتی ہے ۔ ان الفاظ کی ساؤنڈ ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو میں سنیں:ـ
|
· ایسے words جن میں “a” کے بعد “u” آتا ہے، یعنی “au” ہوتا ہے، اور ان کے ساتھ کوئی اور واویل نہیں ہوتا، تو ’’آ‘‘ کی ساؤنڈ آتی ہے۔ ۔ ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو میں سنیں:ـ
| · ایسے words جن میں “a” سے پہلے “u” آتا ہے، یعنی “ua” ہوتا ہے، تو ’’اُواے‘‘ یا ’’اُاَ‘‘ کی ساؤنڈ آتی ہے۔ ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو میں سنیں:ـ
|
- ایسے words جن میں آخر میں “ay” آتا ہے ، تو ’’اے‘‘ کی ساؤنڈ آتی ہے۔ ان الفاظ کی ساؤنڈ آخر میں موجود ویڈیو میں سنیں:ـ
pray | دعا کرنا |
away | دور |
say | کہنا |
gray | بھورا |
tray | ٹرے |
spray | چھڑکنا |
ray | شعاع |
portray | نقاشی کرنا، تصویر کھینچنا |
درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔