Simple, compound and complex sentences explained in Urdu

 Types of sentences – simple sentence, compound sentence, complex sentence and compound complex sentence explained in Urdu. Types of clauses – Independent clause and Dependent or Subordinate clause also explained in Urdu. Coordinating conjunctions and subordinating conjunctions are also explained in Urdu with examples in English and Urdu.

For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills,  understanding Simple compound and complex sentences  with examples in English and Urdu will be very helpful.  If you want to learn English,  you will need to understand in Urdu, how the English sentences are formed. 

Sentence کسے کہتے ہیں؟

Words کا  ایسا مجموعہ جس کے کچھ معنی ہوں sentence   کہلاتا ہے۔ کسی بھی زبان میں بولنے اور لکھنے کے لیے جملے (sentence) کا استعمال ہوتا ہے۔ایک جملے کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایک مکمل خیال پیش کرے۔ Sentences کی قسموں کے بارے میں جاننے سے پہلے ہمیں  clauses  کے بارے میں جاننا ہو گا کیونکہ انگلش جملے ایک  اور ایک سے زیادہ  clauses  پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان  clauses  کی بھی قسمیں ہوتی ہیں جن کے ذریعے ہم پہچانتے ہیں کہ یہ کون سی قسم کے  sentence  ہیں۔

Simple compound and complex sentences explained in Urdu

Clause کسے کہتے ہیں؟

 انگلش میں چھوٹے سے چھوٹا   sentence  ایک  clause   پر مشتمل ہوتا ہے۔ Clause   الفاظ کا ایسا مجموعہ  ہوتا ہے جس میں ایک subject اور verb  ضرور ہوتا ہے، اور یہ ایک مکمل خیال کا اظہار کرتی ہے  یعنی مکمل معنی دیتی ہے۔

ایک  clause  والےیہ  جملے  دیکھیں۔ بلو کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ  subject  ہیں اور گرین کلر میں دکھاۓ گۓ الفاظ  verb  ہیں:ـ

میں آپ کا انگلش کا استاد ہوں۔

I am your English teacher.

یہ ایک قلم ہے۔

This is a pen.

کراچی ایک بڑا شہر ہے۔

Karachi is a big city.

وہ اگلے ہفتے اپنے خاندان کے ساتھ مری جا رہا ہے۔

He is going to Murree next week along with his family.

سورج مشرق سے نکلتا ہے۔

The sun rises in the east.

چور پکڑ لیے گئے ہیں۔

The thieves have been apprehended.

کیا آپ میرا انتظار کر سکتے ہیں؟

Can you wait for me?

اُسے میٹنگ میں نہیں آنے دیا گیا۔

He was not allowed in the meeting.

 انگلش میں اکثر جملے ایک سے زیادہ  clauses  پر مشتمل ہوتے ہیں، یعنی ان میں ایک سے زیادہ subject   اور ان کے علیحدہ  verb   ہوتے ہیں۔  دو   clauses   والے یہ جملے دیکھیں:

اسلم ہاکی کھیلتا ہے اور میں کرکٹ کھیلتا ہوں۔

اس sentence  میں Aslam ایکsubject  اورplays اس کا  verb  ہےجبکہ I ایک اور  سبجیکٹ ہے اور play  اس کا  ورب ہے۔دو علیحدہ  subject  اور ان کے متعلقہ  verb  دو  clauses  کی نشان دہی کر رہے ہیں۔ان دونوں  clauses  کو  underline کی  مدد سے علیحدہ علیحدہ دکھایا گیا ہے۔

Aslam plays hockey and I play cricket.

1

وہ اسکول کی طرف دوڑی مگر اسکول بند تھا۔

اس  sentence  میں  بھی الفاظ کے دو الگ الگ سیٹ ہیں جن کے اپنے اپنے  subject  اور  verb  ہیں۔ دونوں  clauses  کو  underline کی مدد سے علیحدہ علیحدہ دکھایا گیا ہے۔

She ran to the school but the school was closed.

2

عاصم سیڑھیوں سے نیچے گر گیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔

دونوں  clauses  کو underline کی مدد سے علیحدہ علیحدہ دکھایا گیا ہے۔

Asim fell down from the stairs and he was seriously injured.

3

تم اچھا نہیں کرو گے اگر تم پڑہائی سے انکار کرو گے۔

دونوں  clauses  کو  underline کی مدد سے علیحدہ علیحدہ دکھایا گیا ہے۔

You will not do well if you refuse to study.

4

ہمارا کتّا بھونکتا ہے جب وہ کوئی  آواز سنتا ہے۔

دونوں  clauses  کو  underlineکی مدد سے علیحدہ علیحدہ دکھایا گیا ہے۔

Our dog barks when she hears a noise.

5

   ان  clauses  کو ایک جملے کے اندر رکھنے کے لیے انہیں  conjunctions  کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔ اوپر دکھاۓ گۓ جملوں  میں ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓالفاظ ( and, but, if, when)  یہاں پر  conjunction  کے طور پر استعمال ہوے ہیں۔ ایک مکمل  sentence  کی پہچان یہ ہے کہ اس کے آخر میں  full stop آتا ہے۔

Simple compound and complex sentences explained in Urdu

Clauses کی قسمیں

Kinds   of   Clauses

جن  sentences  میں ایک سے زیادہ  clauses  ہوتی ہیں وہ  اِن دو میں سے کسی ایک قسم سے ہو سکتی ہیں :ـ

Independent Clause

Dependent or Subordinate Clause

Independent Clause کسے کہتے ہیں؟

Sentence میں ایسی clause  جس کا دارومدار کسی دوسری  clause  پر نہ ہو   Independent Clause کہلاتی ہے۔ ان کی مثالیں دیکھیں:ـ

Examples of Independent Clauses in English and Urdu

Dependent Clause کسے کہتے ہیں؟

Sentence میں ایسی clause  جس کا دارومدار کسی دوسری  clause  پر ہو   Dependent Clause یا  Subordinate Clauseکہلاتی ہے۔ ان کی مثالیں دیکھیں:ـ

Examples of Dependent Clauses in English and Urdu

Types of Sentences

سائز  اور  structure  کے حساب سے  انگلش  sentences  کی یہ چار قسمیں ہیں:ـ

Simple Compound and Complex sentences explained in Urdu

Kinds of sentences explained in Urdu

Simple Sentence

ایسے  sentences  جو صرف ایک  clause  پر مشتمل ہوتے ہیں Simple Sentence  کہلاتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ کوئی بھی  clause  کم سے کم ایک  subject  اور   ایک  verb  پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ ایک مکمل خیال پیش کرتی ہے۔ Simple Sentences  کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ

وہ اسکول جا رہی ہے۔

She is going to school.

مجھے کرکٹ کھیلنا پسند ہے۔

I like to play Cricket.

حساب میرا پسندیدہ مضمون ہے۔

Mathematics is my favorite subject.

وحید نے کئی بسکٹ کھاۓ۔

Waheed ate many biscuits.

پاکستان کی شرح خواندگی بہت کم ہے۔

Literacy rate of Pakistan is very low.

زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔

The earth revolves round the sun.

عام انتخابات ہر پانچ سال کے بعد ہوتے ہیں۔

The general elections are held after every five years.

میں آپ کا دوست ہوں

I am your friend.

Compound Sentence

ایسے  sentence جن میں ایک سے زیادہ  clauses ہوں اور وہ تمام  independent clauses ہوں،  Compound Sentence کہلاتے ہیں۔  ہم اس سے پہلے جان چکے ہیں کہ  independent clause  وہ ہوتی ہے جو مکمل مفہوم دیتی ہے۔ اسے اگر جملے سے  نکال کر علیحدہ بھی  لکھا جاۓ تو وہ ایک مکمل با معنی  sentence  ہوگا۔ Compound Sentences   میں  clauses  کو جن  words  کے ذریعے جوڑا جاتا ہے  وہ  coordinating conjunction  کہلاتے ہیں۔ یہ   الفاظ  coordinating conjunction  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں:ـ

Coordinating Conjunctions:            for, and, nor, but, or, yet, so,

انہیں عرف ِ عام میں  FANBOYS  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ ابھی بیان کیے گۓ  coordinating conjunctions  کے پہلے letters کو یکجا کیا جاۓ تو   FANBOYS  بن جاتا ہے۔

Compound Sentences  بنانے کے لیے   FANBOYS  میں شامل الفاظ کے علاوہ دوسرے الفاظ بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔  Semi Colon کی علامت  (;)  کو بھی  compound sentences  بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Compound Sentences کی یہ مثالیں دیکھیں۔  یہ تمام  sentences  ایک سے زیادہ  clauses  پر مشتمل ہیں۔ انہیں جن  coordinating conjunction  کے ذریعے جوڑا گیا ہے انہیں ریڈ کلر میں دکھایا گیا ہے، جن کی دونوں جانب الگ الگ  clauses  ہیں:

ضیا کو ٹھنڈ محسوس  ہوئی کیونکہ برفباری ہو رہی تھی۔Zia felt cold, for it was snowing.
مجھے کافی پسند ہے اور محمود کو چاۓ پسند ہے۔I like coffee and Mahmood likes tea.

میں کرکٹ کھیلتا ہوں، موسیٰ والی بال کھیلتا ہے، اور زاہد فٹبال کھیلتا ہے۔

اس  sentence  میں تین  clauses  استعمال ہوئی ہیں

I play Cricket, Musa plays Volley ball and Zahid plays football.
نازیہ نے کبھی خط نہیں لکھا نہ ہی اس نے اختر کو فون کیا۔Nazia never wrote the letter, nor did she call Akhtar. 
نیلم کام پر گئی اور زینی پارٹی میں گئی۔Neelam went to work but Zainy went to the party.
تم جاؤ گے؟  یا عمران جاۓ گا؟Will you go, or will Imran go?
راحیل میرا دوست نہیں ہے ، پھر بھی میں اسے پسند کرتا ہوں۔Raheel is not my friend yet I like him.
مظفر بیمار تھا اس لئیے وہ ڈاکٹر کے پاس گیا۔Muzaffar was feeling sick, so he went to the doctor.

آسمان ابر آلود ہے،  بارش ہونے جا رہی ہے۔

اس  sentence  میں کوئی  coordinating conjunction   استعمال نہیں ہوا ہے بلکہ   semi colon  لگایا گیا ہے۔

The sky is cloudy; it’s going to rain.

Simple compound and complex sentences, phrase and clause explained in Urdu

Complex Sentence

ایسے  sentences  جن میں کم سے  کم  ایک independent clause  اور ایک subordinating clause ہو،  Complex    Sentence  کہلاتے ہیں۔  ان  sentences  میں  clauses  کو جوڑنے کے لیے جن  conjunctions  کو استعمال کیا جاتا ہے، وہ   Subordination Conjunctions  کہلاتی ہیں۔ عام استعمال ہونے والی  subordinating conjunctions  یہ ہیں:ـ

Subordinating Conjunctions: because, if, in case, although, though, until, that, as long as, as soon as, before, after, even if, in order to, once, while, whenever, wherever, when,

Complex Sentence   کی یہ مثالیں دیکھیں۔ ان میں بلو کلر میں دکھائی گئی   کلازز  Independent Clause  ہیں اور سبز رنگ میں دکھائی  گئی کلازز  Dependent Clause  ہیں۔  Subordinating Conjunctions کو ریڈ کلر میں  دکھایا گیا ہے:ـ 

ہم  سے ہماری  پرواز رہ گئی کیونکہ ہمیں دیر ہو گئی تھی۔

اس  sentence  میں  because we were late ایک dependent clause ہے۔ اس کے معنی ہیں ’’ کیونکہ ہمیں ہو گئی تھی‘‘ اس کا مطلب ہے یہ ایک نا مکمل مفہوم ہے، اسے مکمل مفہوم دینے کے لیے مزید کچھ الفاظ کی ضرورت ہے

We missed our flight because we were late.

فون کال آنے کے بعدوہ عجلت میں چلا گیا ۔

اس   sentence  میں after he got a phone call ایک نا مکمل مفہوم دینے کی وجہ سے  dependent clause  ہے۔

He left in a hurry after he got a phone call.

کیا آپ اس آدمی کو جانتے ہیں جو ثمر سے بات کر رہا تھا۔

یہاں who was talking to Samar ایک  dependent clause ہے۔

Do you know the man who was talking to Samar?

اگرچہ منصور امیر تھا،  پھر بھی نا خوش تھا۔

یہاں پہلی  کلاز Although Mansoor was wealthy نامکمل مفہوم دینے کی وجہ سے  dependent clause ہے۔

Although Mansoor was wealthy, he was still unhappy.

جب ہمارے چچا آتےہیں، ہم سب کا اچھا وقت گزرتا ہے۔

When our Uncle comes, we all have a good time.

آپ جب بھی سوات جائیں، آپ  ہمیشہ خوبصورتی ڈہونڈ سکتے ہیں۔

Whenever you go to Swat, you can always find beauty.

مووی بہت دلچسپ تھی جیسا کہ مجھے توقع تھی۔

The movie was very interesting, as I expected.

مجھے واقعی ڈرامہ پسند نہیں آیا اگر چہ ایکٹنگ اچھی تھی۔

I really didn’t like the drama even though the acting was good.

کیونکہ سردی آرہی ہے، ہمیں کچھ کمبلوں کی ضرورت ہوگی۔

Since winter is coming, we will be needing some blankets.

simple sentence compound sentence and complex sentences explained in Urdu

Compound Complex Sentence

ایسے  sentences  جن میں کم سے کم  دو (2)   Independent Clause  اور   ایک   Dependent Clause (1) ہو    Compound Complex Sentence  کہلاتے ہیں۔ ایسے جملے انگلش میں بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔ انہیں بنانا بھی مشکل ہوتا ہے۔        Compound Complex Sentence  کی یہ مثالیں دیکھیں۔ ان  sentences  میں  دو   کلازز  independent  ہیں اور ایک کلاز  dependent ہے۔ Independent Clause  کو نیلے رنگ میں دکھایا  گیا ہے اور  dependent clause  کو سبز رنگ میں دکھایا  گیا ہے:

اسکول کیونکہ  بند تھا، شازیہ گھر کو دوڑی اور اس کی والدہ نے اسکے لیے کچھ ناشتہ بنایا۔

اس جملے میں Since the school was closedایک نا مکمل مفہوم دینے والی  dependent clause  ہے اور باقی دو   کلازز   independent clauses  ہیں۔

Since the school was closedShazia ran home and her mother made her some breakfast.

شکیل نہیں آیا کیونکہ وہ بیمار تھا، اس لیے رضیہ  خوش نہیں تھی۔

اس جملے میں گرین کلر میں دکھائی  گئی کلاز because he was   ill ایک  dependent clause ہے۔

Shakeel didn’t come because he was ill so Razia was not happy.

فون پر پیغام ملنے کے بعد وہ عجلت میں چلا گیا مگر ۱۰ منٹ کے بعد واپس آ گیا۔

اس جملے میں after he got a telephonicایک  dependent clause ہے۔

He left in a hurry after he got a telephonic message but he came back ten minutes later.

آصف اپنے بھائی سے پیار کرتا ہے اور وہ بھی اس سے پیار کرتا ہے کیونکہ وہ اسکی ضرورتوں کا خیال رکھتا ہے۔

Asif loves his brother, and he loves him too because he takes care of his needs.

کتّا بھاگا جب عزیز نے اسکا پیچھا کیا مگر اس نے اسکی پرواہ نہیں کی۔

The dog ran off when Aziz chased him, but he didn’t care.

مجھے ناول پسند نہیں ہیں کیونکہ یہ لمبے ہوتے ہیں، اس لیے  میں انہیں نہیں پڑہتا۔

I don’t like novels since they are lengthy, so I don’t read them.

مووی بہت دلچسپ تھی جیسا کہ مجھے توقع تھی اور مجھے پسند آئی۔

The movie was very interesting, as I expected and I liked it.

compound sentences fanboys explained

 اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors