Use of will and shall
Learn use of will and shall in Urdu. See will and shall sentence examples. How to use will and shall, explained in Urdu in detail.
In order to improve English, learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs and their forms. Knowledge of using "will and shall”, will significantly improve your English skills.
انگلش میں will اور shall کا زمانہ مستقبل کے جملے بنانے میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ ان کا استعمال کیوں ہوتا ہے، کہاں ہوتا ہے اور کیسے ہوتا ہے پر اس آرٹیکل میں تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ ویسے تو will اور shall پر Parts of Speech والے سیکشن میں V erb میں ان کے بارے میں بتایا گیا ہے، مگر یہاں تفصیل سے صرف will اور shall پر بات کی جائیگی۔ ہم will اور shall کے اردو میں لغوی معنی بھی جانیں گے، ان میں اگر کوئی فرق ہے تو وہ بھی جانیں گے اور جملوں میں ان کا استعمال بھی دیکھیں گے۔ اگر آپ انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation) سننا چاہتے ہیں تو اس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں اور سنیں۔
will کے اردو معنی
will کے اردو لغوی معنی ہیں ’’ گا، گے، گی‘‘۔ گرامر سے ہٹ کر اس کے معنی ہیں: ’’وصیت، ہمت، مرضی، خواہش کرنا، آرزو رکھنا، چاہنا۔ گرامر کے لحاظ سے اسے زمانہ مستقبل کے جملے بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
shall کے اردو معنی
shall کے اردو لغوی معنی ہیں ’’ گا، گے، گی‘‘۔
Will اور shall کے استعمال
Will اور shall دونوں مددگار ورب (helping verb) ہیں جنہیں auxiliary verb بھی کہا جاتا ہے۔ انہیں اکیلا استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کے ساتھ کوئی main action verb لازمی ہوتا ہے۔ Will اور shall کو Future Indefinite Tense جسے Simple Future Tense بھی کہا جاتا ہے، میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ I اور we کے ساتھ shall استعمال ہوتا ہے اور باقی سب یعنی they, it, she, he, you اور ناموں کے ساتھ will استعمال ہوتا ہے۔ ان کے ساتھ استعمال ہونے والے main verbs کو root form جسے base form یا present form بھی کہا جاتا ہے، میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں بازار جاؤں گا۔ | I shall go to market. |
ہم فٹبال کھیلیں گے۔ | We shall play football. |
آپ ہمارے ساتھ آئیں گے۔ | You will come with us. |
وہ ایک خط لکھے گا۔ | He will write a letter. |
وہ کپڑے دھوۓ گی۔ | She will wash the clothes. |
وہ جلد ہی ہم سے آن ملیں گے۔ | They will join us shortly. |
احمد پیر کے دن یورپ کو پرواز کر جاۓ گا۔ | Ahmed will fly to Europe on Monday. |
مدیحہ ایک نظم پڑہے گی۔ | Madiha will read a poem. |
آپ کے سامنے موجود ان مثالوں میں will اور shall کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے اور ان کے ساتھ استعمال ہونے والے main action verbs کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ I اور we کے ساتھ shall استعمال ہوا ہے اور باقی سب کے ساتھ will استعمال ہوا ہے۔ ان کے ساتھ استعمال ہونے والے وربز جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے، ورب کی present form میں ہیں۔
will اور shall میں فرق
- ایک فرق تو ابھی آپ کو بتایا گیا کہ جملے کے subject میں اگر I یا we استعمال ہو تو ان کے ساتھ shall استعمال ہوتا ہے، اور اگر subject میں ان کے علاوہ دوسرے pronouns یا nouns استعمال ہوے ہوں جیسے they, it, she, he, you یا Karachi, Nazeer, وغیرہ وغیرہ ہوں تو will استعمال ہوتا ہے۔
- Shall کا استعمال زیادہ تر انگلستان اور اس سے وابستہ افراد کرتے ہیں۔ امریکہ اور اس سے وابستہ افراد shall کا استعمال بالکل نہیں کرتے۔ امریکہ والے it, she, he, you, we , I تمام کے ساتھ صرف will کا استعمال کرتے ہیں۔
- پرانے زمانے میں I اور we کے ساتھ shall کا استعمال عام تھا جو آہستہ آہستہ معدوم ہوتا چلا گیا ہے۔ اب shall کا استعمال تقریباً ختم ہو گیا ہے۔
- اب تمام persons یعنی they, it, she, he, you, we, I, کے ساتھ صرف will استعمال کیا جاتا ہے جو گرامر کے لحاظ سے درست مانا جاتا ہے۔
- انگلستان (برطانیہ) سے وابستہ افراد shall کو Future Indefinite Tense کے جملوں میں سوالیہ جملے بنانے کے لئیے I اور we کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، جس کے لئیے shall کو سوالیہ جملے کے شروع میں I یا we سے پہلے لگایا جاتا ہے۔ اگر سوالیہ جملے میں question words جیسے who, when, what, استعمال ہوے ہوں تو پہلے question word پھر shall اور اس کے بعد I یا we آۓ گا۔
Learn use of will and shall
will/shall کا دوسرے tenses میں استعمال
Future tense میں رہتے ہوۓ will/shall کا استعمال future indefinite tense کے علاوہ ان tenses کےبنانے میں بھی ہوتا ہے:ـ
- Future Perfect Tense
- Future Continuous Tense
- Perfect Perfect Continuous Tense
Future Perfect Tense
Future perfect tense میں جملے بنانے کے لئیے will/shall کے بعد have اور اس کے بعد main verb کو past participle form میں لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں نے اپنا اسائینمینٹ شام سے پہلے ختم کر لیا ہوگا۔ | I shall have finished my assignment by the evening. |
ہم اپنے قصبے رات سے پہلے پنہچ گۓ ہوں گے۔ | We shall have reached our home town before night. |
تم نے صبح کے 9 بجے سے پہلے ناشتہ کر لیا ہوگا | You will have taken your breakfast before 9 am. |
اس نے ہمارے دوبارہ ملنے سے پہلے مووی دیکھ لی ہو گی۔ | He/she will have seen the movie before we meet again. |
Learn use of will and shall
Future Continuous Tense
Future continuous tense میں جملے بنانے کے لئیے will/shall کے بعد be اور اس کے بعد main verb کو present participle form میں لگایا جاتا ہے, یعنی verb کی base form میں ing کا اضافہ کر کے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں/ہم جلد ہی پیرس جا رہے ہوں گے۔ | I/we shall be going to Paris very soon. |
تم دوپہر کے کھانے میں فرائیڈ چکن کھا رہے ہوگے۔ | You will be eating fried chicken for today’s lunch. |
مام میرے لئیے تحفہ خرید رہی ہوں گی۔ | My mom will be purchasing a gift for me. |
Future Perfect Continuous Tense
Future perfect continuous tense میں جملے بنانے کے لئیے will کے بعد have been اور اس کے بعد main verb کو present participle form میں لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
مزمل یکم نومبر 2022 کو اس کمپنی میں پانچ سال سے کام کر رہے ہوں گے۔ | Muzammil will have been working in this company for five years on November 1, 2022. |
میں رات 8 بجے تک یہاں تین گھنٹے سے انتظار کررہا ہوں گا۔ | I will have been waiting here for three hours by 8 pm. |
جب میں شام 6 بجے آؤں گا، کیا آپ کافی عرصے سے مشق کر رہے ہوں گے؟ | When I come at 6 pm, will you have been practicing long? |