Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Use of will and shall

Learn use of will and shall in Urdu.   See will and shall sentence examples.  How to use will and shall, explained in Urdu in detail.

In order to improve  English,   learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs and their forms.  Knowledge of using "will and shall”, will significantly improve your English skills.

انگلش میں  will  اور  shall  کا  زمانہ مستقبل کے جملے بنانے میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ ان کا استعمال کیوں ہوتا ہے، کہاں ہوتا ہے اور کیسے ہوتا ہے پر اس آرٹیکل میں تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ ویسے تو  will  اور  shall  پر  Parts of Speech  والے سیکشن میں V erb  میں ان کے بارے میں بتایا گیا ہے،  مگر یہاں تفصیل سے صرف  will  اور  shall  پر بات  کی جائیگی۔ ہم  will  اور  shall  کے اردو میں لغوی معنی بھی جانیں گے، ان میں اگر کوئی فرق ہے تو وہ بھی جانیں  گے  اور جملوں میں ان کا استعمال بھی دیکھیں گے۔ اگر آپ انگلش الفاظ کا درست  تلفظ (pronunciation) سننا چاہتے ہیں تو اس  موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں اور سنیں۔

will کے اردو معنی

will  کے اردو لغوی معنی ہیں ’’ گا،  گے،  گی‘‘۔  گرامر سے ہٹ کر اس کے معنی ہیں:  ’’وصیت،  ہمت،  مرضی،  خواہش کرنا،  آرزو رکھنا، چاہنا۔ گرامر کے لحاظ سے اسے زمانہ مستقبل کے جملے بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

shall کے اردو معنی

shall  کے اردو لغوی معنی ہیں ’’ گا،  گے،  گی‘‘۔  

Will اور shall کے استعمال

Will اور  shall  دونوں مددگار   ورب  (helping verb)   ہیں جنہیں  auxiliary verb  بھی کہا جاتا ہے۔ انہیں اکیلا استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔  ان کے ساتھ کوئی  main action verb  لازمی ہوتا ہے۔ Will   اور  shall  کو  Future Indefinite Tense   جسے  Simple Future Tense  بھی کہا جاتا ہے،  میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ I   اور  we  کے ساتھ  shall  استعمال ہوتا ہے اور باقی سب   یعنی  they, it, she, he, you  اور ناموں کے ساتھ  will  استعمال ہوتا ہے۔  ان کے ساتھ استعمال ہونے والے  main verbs  کو root form  جسے  base form   یا  present form  بھی کہا جاتا ہے،  میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں بازار جاؤں گا۔

I shall go to market.

ہم فٹبال کھیلیں گے۔

We shall play football.

آپ ہمارے ساتھ آئیں گے۔

You will come with us.

وہ ایک خط لکھے گا۔

He will write a letter.

وہ کپڑے دھوۓ گی۔

She will wash the clothes.

وہ جلد ہی ہم سے آن ملیں گے۔

They will join us shortly.

احمد پیر کے  دن  یورپ کو پرواز کر جاۓ گا۔

Ahmed will fly to Europe on Monday.

مدیحہ ایک نظم پڑہے گی۔

Madiha will read a poem.

آپ کے سامنے موجود ان مثالوں میں     will اور  shall  کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے اور ان کے ساتھ استعمال ہونے والے  main action verbs کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ  I  اور  we  کے ساتھ shall  استعمال ہوا ہے اور باقی سب کے ساتھ  will  استعمال ہوا ہے۔  ان کے ساتھ استعمال ہونے والے وربز جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے، ورب کی  present form  میں ہیں۔

will اور shall میں فرق

  • ایک فرق تو ابھی آپ کو بتایا گیا کہ جملے کے subject  میں اگر  I  یا  we  استعمال ہو تو ان کے ساتھ  shall  استعمال ہوتا ہے،  اور اگر  subject  میں ان کے علاوہ دوسرے  pronouns  یا  nouns  استعمال ہوے ہوں جیسے  they, it, she, he, you    یا  Karachi, Nazeer,  وغیرہ وغیرہ   ہوں تو  will  استعمال ہوتا ہے۔
    • Shall کا استعمال زیادہ تر انگلستان  اور اس سے وابستہ افراد کرتے ہیں۔  امریکہ اور اس سے وابستہ افراد  shall  کا استعمال بالکل نہیں کرتے۔   امریکہ والے  it, she, he, you, we , I   تمام کے ساتھ صرف  will  کا استعمال کرتے ہیں۔
    • پرانے زمانے میں I  اور  we  کے ساتھ  shall  کا استعمال عام تھا جو آہستہ آہستہ معدوم ہوتا چلا گیا ہے۔ اب  shall  کا   استعمال تقریباً ختم ہو گیا ہے۔
    • اب تمام persons  یعنی  they, it, she, he, you, we, I,  کے ساتھ صرف will    استعمال کیا جاتا ہے جو گرامر کے لحاظ سے درست مانا جاتا ہے۔
    • انگلستان (برطانیہ) سے وابستہ افراد   shall  کو  Future Indefinite Tense  کے جملوں میں  سوالیہ جملے بنانے کے لئیے  I   اور  we  کے ساتھ استعمال کرتے ہیں،  جس کے لئیے  shall  کو سوالیہ جملے کے شروع میں   I  یا  we   سے پہلے لگایا جاتا ہے۔   اگر سوالیہ جملے میں  question words  جیسے who, when, what,   استعمال ہوے ہوں تو پہلے  question  word   پھر  shall  اور اس کے بعد I     یا  we  آۓ گا۔

Learn use of will and shall

Example sentences on use of will and shall with Urdu translation

will/shall کا دوسرے tenses میں استعمال

Future tense   میں رہتے ہوۓ  will/shall  کا استعمال  future indefinite tense  کے علاوہ  ان tenses  کےبنانے میں بھی ہوتا ہے:ـ

  • Future Perfect Tense
  • Future Continuous Tense
  • Perfect Perfect Continuous Tense

Future Perfect Tense

Future perfect tense  میں جملے بنانے کے لئیے  will/shall  کے بعد  have  اور اس کے بعد  main verb  کو  past participle form  میں لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں نے اپنا اسائینمینٹ   شام سے پہلے ختم کر لیا ہوگا۔

I shall have finished my assignment by the evening.

ہم اپنے قصبے رات سے پہلے پنہچ  گۓ ہوں گے۔

We shall have reached our home town before night.

تم نے صبح کے  9  بجے سے پہلے ناشتہ کر لیا ہوگا

You will have taken your breakfast before 9 am.

اس نے ہمارے دوبارہ ملنے سے پہلے مووی  دیکھ لی ہو گی۔

He/she will have seen the movie before we meet again.

Learn use of will and shall

Future Continuous Tense

Future continuous tense  میں جملے بنانے کے لئیے  will/shall  کے بعد  be  اور اس کے بعد  main verb  کو  present participle form  میں لگایا جاتا ہے, یعنی  verb  کی  base form  میں  ing  کا اضافہ کر کے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں/ہم جلد ہی پیرس جا رہے ہوں گے۔

I/we shall be going to Paris very soon.

تم دوپہر کے کھانے میں فرائیڈ چکن کھا رہے ہوگے۔

You will be eating fried chicken for today’s lunch.

مام میرے لئیے تحفہ خرید رہی ہوں گی۔

My mom will be purchasing a gift for me.

Future Perfect Continuous Tense

Future perfect continuous tense  میں جملے بنانے کے لئیے  will  کے بعد  have been   اور اس کے بعد  main verb  کو  present participle form  میں لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ 

مزمل یکم نومبر 2022 کو اس کمپنی میں پانچ سال سے کام کر رہے ہوں گے۔

Muzammil will have been working in this company for five years on November 1, 2022.

میں رات 8 بجے تک یہاں تین گھنٹے سے انتظار کررہا  ہوں گا۔

I will have been waiting here for three hours by 8 pm.

جب میں شام   6 بجے آؤں گا، کیا آپ کافی عرصے سے مشق کر رہے ہوں گے؟

When I come at 6 pm, will you have been practicing long?

Learn use of will and shall

Learn use of will and shall

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے