Use of since and for

Learn use of since and for in Urdu. Rules of using "since” and "for” explained in Urdu.  See use of since and for in  sentences.  

In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the use of since and for. Knowledge of using since and for will greatly improve your English writing skills.

اکثر یہ کنفیوژن رہتا ہے  کہ کہاں  since  استعمال کیا جاۓ اور کہاں for  استعمال کیا جاۓ۔  اس مضمون میں آپ کو   since  اور  for  کے معنی بتائیں گے، ان کا فرق بتائیں گے اور ان کا جملوں میں استعمال دکھائیں گے۔  اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

for” meaning in Urdu"

for کے اردو لغوی معنی ہیں:   کے لئیے، براۓ، کے واسطے، بغرض، چونکہ، وغیرہ وغیرہ۔  بنیادی طور پر یہ ایک  preposition  ہے اور اس کا انگلش میں وسیع استعمال ہے۔  اسے  conjunction  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

since” meaning in Urdu"

since  کے اردو لغوی معنی ہیں:   سے،  جب سے، اس وقت سے،  کیونکہ، چونکہ، وغیرہ وغیرہ۔   بنیادی طور پر یہ بھی ایک  preposition ہے،  لیکن  conjunction  اور   adverb  کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

Learn use of since and for

"Use of “for

  • for  کابنیادی اور زیادہ تر  انگلش جملوں میں استعمال  عرصے کے دورانیے کے اظہار کے لئیے کیا جاتا ہے، یعنی وہ کام کتنے عرصے کے لئیے جاری رہا۔ یہ عرصہ منٹوں، سیکنڈوں اور گھنٹوں میں بھی ہو سکتا ہے، ہفتوں، مہینوں، سالوں یا دہائیوں اور صدیوں پر محیط بھی ہو سکتا ہے۔  عرصے یا مدت کے اظہار کے  کچھ اور الفاظ بھی ہوسکتے ہیں۔ عرصے کا تعلق  present  سے بھی ہوسکتا ہے،  past   سے بھی ہو سکتا ہے،  اور  future  سے بھی ہو سکتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں صدیق کو تقریباً پانچ سال سے جانتا ہوں۔

I know Siddique for about five years.

وہ  20   سال لاہور میں رہے اور پھر وہ ایک دوسرے شہر چلے گئے۔

He lived in Lahore for 20 years and then he moved to another city.

میں دو دن اسلام آباد میں رہنے جا رہا ہوں۔

I am going to stay in Islamabad for two days.

میں دو ہفتوں سے سفر کر رہا ہوں۔

I have been traveling for two weeks.

وہ دو گھنٹے ڈاکٹر کا انتظار کرتی رہی۔

She waited for the doctor for two hours.

Use of since and for in sentences with Urdu translation

Learn use of since and for

for کا استعمال بطور  preposition  وقت کے دورانیے کے  اظہار کے علاوہ بھی کیا جاتا ہے ۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اس نے اپنی بیوی کے لیے تحفہ خریدا۔ He purchased a gift for his wife.
میں اس خط کا انتظار کر رہا تھا۔ I was waiting for this letter.
کیا یہ بس سیالکوٹ کے لیے ہے؟ Is this the bus for Sialkot?
امجد ابھی آفس کے لیے نکلا ہے۔ Amjad has just left for the office.
میں اب اس کے قرضوں کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ I am no longer responsible for her debts.
  • for کو  conjunction  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اسے نوکری سے برخاست کر دیا گیا، کیونکہ وہ بدسلوکی کا مرتکب پایا گیا تھا۔ He was dismissed from the service, for he was found guilty of misconduct.
میں نے اسے جانے کو کہا، کیونکہ میں بہت تھکا ہوا تھا۔ I told her to leave, for I was very tired.
وہ آپ کو سراہتے ہیں، جو آپ نے انجام دیا ہے۔ They admire you, for what you have accomplished.

Learn use of since and for

"Use of “since

  • since اس وقت استعمال ہوتا ہے جب ہم کسی کام کے نقطۂ آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہیں یا کسی خاص وقت کا ذکر کرتے ہیں۔ کسی مخصوص وقت کا ذکر ہو (جیسے 2023،  پانچ بجے، گزشتہ پیر ،صبح، درمیانی رات وغیرہ)   تو وہاں since استعمال کرتے ہیں۔ وقت کے دورانئیے یعنی مدت کے لئیے  since   استعمال نہیں ہوتا۔  اس کا استعمال عام طور پر  present perfect  اور  past perfect کے  tenses  میں جملے کی main clause  میں ہوتا ہے۔  اسے   future tense  میں استعمال نہیں کیا جاتا۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
صبح 8 بجے سے بارش ہو رہی ہے۔

It has been raining since 8 am.

وہ 6 بجے سے ایک کتاب پڑھ رہا ہے۔

He has been reading a book since 6 o’clock.

ہم یہاں 1998 سے رہ رہے ہیں۔

We have been living here since 1998.

بچہ صبح سے رو رہا ہے۔

The baby has been crying since morning.

میں آدھی رات سے سونے کی کوشش کر رہا ہوں۔

I have been trying to sleep since midnight.

کچھ اور مثالیں دیکھیں جن میں since   استعمال کیا گیا ہے:ـ
میں زبیر کو بچپن سے جانتا ہوں۔

I know Zubair since he was a kid.

حامد 2010 سے بطور پروفیسر پڑھا رہے ہیں۔

Hamid has been teaching as a professor since 2010.

وہ جنوری سے ایک اخبار کے لیے لکھ رہے تھے۔

He had been writing for a newspaper since January.

مجھے مدیحہ کو آخری بار دیکھے ہوۓ چھ ماہ ہو چکے ہیں۔

It has been six months since I last saw Madiha.

دس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جب آخری زلزلہ آیا تھا۔

It has been more than ten years since the last earthquake.

گزشتہ موسم بہار سے سب کچھ بہت بدل گیا ہے۔

Everything has changed very much since last spring.

پاکستان اپنی آزادی کے بعد سے ایک جمہوریہ ہے۔

Pakistan has been a republic since its independence.

شادی کے بعد سے وہ بہت بدل چکی ہے۔

She has changed a lot since her marriage.

ہماری آخری ملاقات کے بعد سے سب کچھ بدل گیا ہے۔

Everything has changed since our last meeting.

ان تمام مثالوں میں  since  کو ایک خاص وقت کے لئیے استعمال کیا گیا ہے۔
  • since کو  conjunction  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
آئیے اب اس مسئلے پر بات کرتے ہیں کیوں کہ آپ یہاں ہیں۔

Let’s discuss the problem now since you’re here.

چونکہ وہ تھک چکی تھی اس لیے اس نے کچھ آرام کیا۔

Since she was tired, she took some rest.

ان کے کاغذات نامزدگی قبول نہیں کیے گئے کیونکہ وہ  نا دہندہ تھے۔

His nomination papers were not accepted since he was a defaulter.

ان تمام مثالوں میں  since  کو   conjunction  کے طور پر  main clause  کو  dependent clause  سے جوڑنے کے لئیے استعمال کیا گیا ہے۔
  • since کو  adverb  کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  adverb   کسی  verb  کے بارے میں مزید معلومات دیتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
مشتاق نے 1983 میں گھر چھوڑا اور اس کے بعد سے نظر نہیں آیا۔

Mushtaq left home in 1983 and hasn’t been seen since.

اسے جیل بھیجا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے رہا کر دیا گیا ہے۔

He was sent to prison but has since been released.

کمپنی نے 2000 میں پیسہ کھونا شروع کیا اور تب سے اس میں شدید زوال ہے۔

The company started losing money in 2000 and has been in serious decline ever since.

"Difference between “for” and “since

دونوں بنیادی طور پر  preposition  کے طور پر استعمال ہوتے ہیں لیکن  conjunction  کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اوپر بتاۓ گۓ  for  اور  since  کے استعمال اور دکھائی گئی مثالوں سے آپ سمجھ گۓ ہو گے کہ  for  وقت کے عرصے کے لئیے استعمال ہوتا ہے جب کہ  since  ایک خاص وقت کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

Use of “since”

Use of “for”

I know him since 2018.

I know him for 2018.

I know him for five years.

I know him since five years.

She waited for the doctor since 8 pm.

She waited for the doctor for 8 pm.

She waited for the doctor for two hours.

She waited for the doctor since two hours.

Pakistan has been a republic since its independence.

Pakistan has been a republic for its independence.

Pakistan has been a republic for about 75 years.

Pakistan has been a republic since about 75 years.

Learn use of since and for

Learn use of since and for

Learn use of since and for

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors