Use of should
Learn use of should in Urdu. Use of should and ought to explained in Urdu with examples. In order to improve English, learn its grammar i.e. parts of speech that include verbs and their forms. Should is an important auxiliary verb. Knowledge of using should and ought to will significantly improve your English writing skills.
اس مضمون میں ہم جانیں گے کہ انگلش آگزیلری ورب should کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے لغوی معنی کیا ہیں اور اس سے جملے کیسے بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور آگزیلری ورب ought to پر بھی کچھ روشنی ڈالیں گے جس کے معنی بھی وہی ہیں جو should کے ہیں۔ اس سے پہلے ایک آرٹیکل میں ہم would پر تفصیل ے سے گفتگو کر چکےہیں۔تمام آگزیلری وربز پر ہمارے آرٹیکلز ہماری parts of speech میں موجود ہیں۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Should کے اردو معنی
اس کے اردو معنی ہیں ’’ چاہئیے‘‘۔ اس چاہئیے کا مطلب ’’ضرورت ہے‘‘ نہیں ہے، جیسے’’ مجھے نوکری چاہئیے، مجھے گھر چاہئیے، یا ہمیں اچھا ماحول چاہئیے‘‘ بلکہ اس چاہئیے سے مراد اس طرح ہے جیسے’’ بڑوں کا اداب کرنا چاہئیے، تمہیں کوئی نوکری کرنی چاہئیے، یا کسی سے دشمنی مول نہیں لینی چاہئیے، وغیرہ، وغیرہ‘‘۔ اسے مشورہ دینے، کسی توقع یا امکان کوظاہر کرنے، عہد و پیمان یا کسی شرط کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
Learn use of should
Should کیا ہے؟
Should ایک modal auxiliary verb ہے۔ اسے ان کیفیات کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے:ـ
- give advice, opinion or make suggestion – مشورہ یا راۓ دینے یا کوئی تجویز دینے کے لئیے
- talk about moral obligation, duty, right and appropriate – کسی فرض کے اظہار کے لئیے
- talk about probability and expectation – کسی امکان یا توقع کے اظہار کے لئیے
- express the conditional mood and warnings – کسی مشروط چیز کے اظہار یا انتباہ کے لئیے
Structure of should sentences
should کے جملوں کی ساخت
subject + should + main verb + remaining sentence
جملے کے subject کے بعد should آتا ہے، اس کے بعد main verb آتا ہے، اور پھر جملے کا باقی حصہ آتا ہے، اگر ہو تو۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـتمہیں شکائیت کرنی چاہئیے۔ |
You should complain. |
تمہیں درخواست کرنی چاہئیے۔ |
He should request. |
ہمیں بھاگ جانا چاہئیے۔ |
We should run away. |
تمہیں اپنے والدین کی اطاعت کرنی چاہئیے۔ |
You should obey your parents. |
اسے غلطیوں سے سیکھنا چاہئیے۔ |
She should learn from the mistakes. |
should ایک modal auxiliary verb ہے، اس لئیے اس کی ایک ہی فارم should ہے، یعنی اس کا نہ کوئی past ہے، نہ past participle ، نہ اس کے بعد ing لگتا ہے، نہ اس سے پہلے to لگتا ہے۔
Example sentences on use of : should
-
- give advice, opinion or make suggestion – مشورہ یا راۓ دینے یا کوئی تجویز دینے کے لئیے
چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کے لیے کچھ سخت قوانین بنائے جانے چاہئیئں۔ Some strict laws should be made to discourage child labor.
سورج غروب ہونے سے پہلے بازار بند کر دینے چاہئییں ۔ Markets should be closed before sunset.
شہر میں پبلک ٹوائلٹ ہونے چاہئیں۔ There should be public toilets in the city.
انتخابات ہر چار سال بعد ہونے چاہئیں۔ Elections should be held after every four years.
آپ کو اب بال کٹوا لینے چاہئیں۔ You should get a haircut now.
- give advice, opinion or make suggestion – مشورہ یا راۓ دینے یا کوئی تجویز دینے کے لئیے
- talk about moral obligation, duty, right and appropriate – کسی فرض کے اظہار کے لئیے
آپ کو صبح 9 بجے سے پہلے دفتر میں آنا چاہیے۔ |
You should be in the office before 9 am. |
ہم سب کو اپنے بزرگوں کا احترام کرنا چاہیے۔ |
We all should respect our elders. |
تمام طلباء کو یونیفارم میں اسکول آنا چاہیے۔ |
All students should come in uniform to school. |
جب کھیل جاری ہو تو کسی کو بھی گراؤنڈ میں داخل نہیں ہونا چاہئیے۔ |
Nobody should enter the ground when the play is in progress. |
خواتین کو ملازمتوں میں مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ |
Females should be given equal opportunities in employment. |
Learn use of should
- express the conditional mood and warnings – کسی مشروط چیز کے اظہار یا انتباہ کے لئیے
اگر آپ سفر پر نہ جانے کا فیصلہ کرنا چاہیں، تو آپ کو مکمل رقم کی واپسی ملے گی۔ |
If you should decide not to go on the trip, you will get a full refund. |
اگر آپ کے پاس کوئی سوالات ہیں تو براہ کرم ہم سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔ |
Should you have any queries kindly feel free to contact us. |
اگر میرے پاس پیسے ہوں تو مجھے سوئٹزرلینڈ جانا پسند کرنا چاہیے۔ |
I should love to visit Switzerland if I had the money. |
ہم سب کو کھیل کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ |
We all should follow the rules of the game. |
آپ کو سرخ لکیر کو عبور نہیں کرنا چاہئے۔ |
You should not cross the red line. |
Should forms
- Affirmative form میں subject کے بعد should آتا ہے اور اس کے فوری بعد main verb آتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
آپ کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے۔ |
You should wait for your turn. |
اظہر کو فوراً ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔ |
Azhar should see a doctor immediately. |
ہمیں چیئرمین کو خط لکھنا چاہیے۔ |
We should write to the chairman. |
- Negative form میں should کے بعد not کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اسے عام طور پر shouldn’t لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ باقی جملہ ویسا ہی رہتا ہے جیسا affirmative form میں رہتا ہے۔ ان کے ساتھ didn’t, doesn’t, don’t بالکل بھی استعمال نہیں ہوتا جیسا کہ دوسرےnegative sentences میں ہوتا ہے ۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
آپ کو اتنی اونچی آواز میں نہیں بولنا چاہیے۔ |
You shouldn’t speak so loudly. |
اسے پیشکش سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔ |
She shouldn’t refuse the offer. |
انہیں آج نہیں آنا چاہیے۔ |
They shouldn’t come today. |
- Interrogative form میں should سے جملے کا آغاز کیا جاتا ہے، پھر subject آتاہے، اور پھر main verb آتا ہے، اور آخر میں question mark کی علامت لگائی جاتی ہے۔ ان کے ساتھ did, does, do, کا استعمال نہیں ہوتا جیسا کہ دوسرےinterrogative sentences میں ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کیا مجھے آپ کا انتظار کرنا چاہئیے؟ |
Should I wait for you? |
کیا اسے نوکری کے لئیے درخواست دینی چاہئیے؟ |
Should he apply for the job? |
کیا اسے ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئیے؟ |
Should she be included in the team? |
Learn use of should
should = ought to
He ought to reach by now. |
اس اب تک پنہچ جانا چاہئیے۔ |
He should reach by now. |
You ought to keep your room clean. |
تمہیں اپنا کمرہ صاف رکھنا چاہئیے۔ |
You should keep your room clean. |
We all ought to respect our elders. | ہم سب کو اپنےبڑوں کا احترام کرنا چاہئیے۔ |
We all should respect our elders. |
Learn use of should
Learn use of should