For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the tough meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
tough definition in Urdu
tough کے معنی ہیں: سخت، جفا کش، مضبوط، کٹھن، مشکل۔ سختی سے مراد کسی مادے یا شے کااتنا مضبوط ہونا ہو سکتا ہے کہ منفی حالات کاکسی نہ کسی طرح سے مقابلہ کر سکے۔ جفا کشی سے مرادکسی شخص کا مشکل حالات یا درد کو برداشت کرنے کے قابل ہونا ہے۔ tough کا ورڈ کسی سخت اور متشدد آدمی کے لئیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ مضبوط سے مراد مشکل یا مشکل کا دور برداشت کرنا ہے۔ مضبوط شخص آسانی سے ٹوٹتایا کمزور نہیں ہوتا۔ یہ adverb, verb, noun, adjective, کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ tough کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
tough” used in sentences"
یہ کھلونے سخت پلاسٹک سے بنائے گئے ہیں۔
These toys are made from tough plastic.
آسٹریلیا سخت ٹیم ہو گی شکست دینے کے لئیے۔
Australia will be a tough team to beat.
کچھ سخت سودے بازی کے بعد، ہم آخرکار ایک بیوپار پر متفق ہو گئے۔
After some tough bargaining, we finally agreed on a deal.
بچوں کے جوتے سخت ہونے چاہئیں۔
Children’s shoes need to be tough.
بہت سے بے گھر لوگوں کو سخت سردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Many homeless people will have to face a tough winter.
ایک جفا کش شخص مضبوط اور پرعزم ہوتاہے، اور مشکل یا تکلیف کو برداشت کر سکتا ہے۔
A tough person is strong and determined and can tolerate difficulty or suffering.
اپنی زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے آپ کوجفا کش ہونا پڑے گا۔
You have to be tough to be successful in your life.
ثانیہ جفاکش اور پرجوش ہے۔
Sania is tough and ambitious.
حکومت دہشت گردی کے خلاف سخت رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
The government is continuing to take a tough line on terrorism.
یہ ایک کٹھن دن رہا ہے۔
It has been a tough day.
"Synonyms of “tough
سخت
strict
فسادی، جھگڑالو، بد تمیز
rowdy
وحشی
wild
متشدد، تشدد پر آمادہ
violent
کرخت، کھردرا
harsh
سخت
hard
ہیبت ناک، ظالم، بے رحم
grim
مزاحم، مخالف
resistant
سخت
rigid
مضبوط
firm
tough meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ