to whom it may concern meaning in Urdu
"to whom it may concern” meaning in Urdu with an explanation of how to use "to whom it may concern” is presented here for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
آپ نے ایسی دستاویزات دیکھی ہوں گی جن کے آغاز میں لکھا ہوتا ہے to whom it may concern یہ آرٹیکل اس ہی موضوع پر ہے۔ اس میں بتا یاجاۓ گا کہ to whom it may concernکا کیا مطلب ہے۔ یہ کیوں لکھا جاتا ہے اور کن دستاویزات پر لکھا جاتا ہے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔ سب سے پہلے اس جملے کا اردو مطلب جانتے ہیں:۔
یہ کیوں لکھا جاتا ہے؟
عام طور پر خطوط اور درخواستوں کا آغاز ان افراد یا اداروں کے ناموں سے ہوتا ہے جن سے مخاطب ہوا جاتا ہے ، جیسے اگر اگر کسی شخص کو کچھ لکھا جاۓ تو آغاز اس طرح ہو گا:۔
Mr. M. Najeeb, (name of person)
House No………., Street No………..,
Name of Road,
Name of city / Name of country
اگر کسی ادارے کے افسر کو لکھا جا رہا ہے تو کچھ اس طرح سے ہو گا:۔
Mr. M. Najeeb, (name of person)
Manager Purchase (designation of the officer)
Omega (pvt) Ltd (name of the company)
Name of road,
Name of city/Name of country.
اگر کسی ادارے کے کو لکھا جا رہا ہے تو کچھ اس طرح سے ہو گا:۔
Omega (pvt) Ltd (name of the company)
Name of road,
Name of city/Name of country.
لیکن کچھ دستاویزات ایسی ہوتی ہیں جو کسی مخصوص شخص یا ادارے کے نام پر نہیں ہوتیں بلکہ اُن کا تعلق ایک سے زیادہ افراد یا اداروں سے ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں ایسی دستاویزات کو جو ایک سے زیادہ افراد یا اداروں کے سامنے پیش کی جانی ہوں یا یہ معلوم نہ ہو کہ کون سے شخص یا ادارے کے سامنے پیش کی جائیں گی تو دستاویز پر کسی شخص یا ادارے کے نام کے بجاۓ to whom it may concern لکھ دیا جاتا ہے، یعنی ’’جس سے بھی اس کا تعلق ہو‘‘۔
مثال کے طور پر ایک شخص نے کسی کمپنی میں کچھ عرصہ ملازمت کے ہے۔ جب وہ اس کمپنی کی ملازمت چھوڑتا ہے تو کمپنی اسے تجربے کا سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے۔ یہ تجربے کا سرٹیفکیٹ کسی کمپنی کے نام پر نہیں ہوگا کیونکہ نہیں معلوم کہ وہ شخص کس کمپنی یا کتنی کمپنیوں میں یہ سرٹیفکیٹ پیش کرے گا۔ اس لئیے تمام تجربے کے سرٹیفکیٹس (Experience Certificates) کے اوپر to whom it may concern لکھا ہوتا ہے۔
یہ دستاویز پر کس جگہ لکھا جاتا ہے؟
یہ الفاظ دستاویز کے شروع میں، سب سے اوپرِ ، درمیان میں، نمایاں طور پر، اس طرح لکھا جاتا ہے:۔
To whom it may concern
یہ کیسی دستاویزات (documents) پر لکھا جاتا ہے؟
Experience Certificate
Character Certificate
Fitness Certificate
Sickness Certificate
Any other document which is meant for many or unknown persons or organizations.
"Examples of writing “to whom it may concern
Character Certificate
To whom it may concern
It is certified that Mr…………………….s/o……………………….resident of ………………..bears a good moral character, according to our books and evidence produced before us.
Signed and stamped
SHO,……………Police Station
Experience Certificate
To whom it may concern
It is certified that Mr…………………….s/o……………………….has worked in this organization from………………………….to………………………as………………………… He has left this organization at his own accord. We wish him a successful career in the future.
Signed and stamped
Manager Human Resource
XYZ Company Ltd
Fitness Certificate
To whom it may concern
I have physically examined Mr………………………son of……………………………. aged…………years. He is physically and mentally fit to perform any duty assigned to him.
Signed and stamped
Dr………………………….
to whom it may concern" meaning in Urdu"
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔