For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, still meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
still definition in Urdu
still کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ایک معنی ہیں: ’’ ساکت، بے حس، بے حرکت، خاموش، چُپ، ‘‘۔ اس کے دوسرے معنی ہیں: ’’ اب بھی، پھر بھی‘‘۔ نیچے دکھاۓ گۓ جملوں سے ان دونوں معنوں کی وضاحت ہو جاۓ گی۔ گرامر کے لحاظ سے یہ لفظ adjective, verb, adverb, اورnoun کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
پہلے still کا ’’ ساکت، بے حس، بے حرکت، خاموش، چُپ، ‘‘ کے معنوں میں جملوں میں استعمال دیکھیں۔ still کا ان معنوں میں استعمال adverb, adjective اورadverb کے طور پر ہوتا ہے:۔
بے حس، بے حرکت، خاموش، چُپ، ساکت،کے معنوں میں still” used in sentences"
اچانک اظہر ساکت کھڑا میری طرف دیکھنے لگا۔
Suddenly Azhar stood still and looked at me.
بچے کا رونا آہستہ آہستہ خاموش ہو گیا۔
The baby’s crying slowly stilled.
ایک خاموش زبان عقلمند سر بناتی ہے۔
A still tongue makes a wise head.
ساکن جھیل پر کچھ پتے تیر رہے تھے۔
Some leaves were floating about on the still lake.
اپنا سر ساکت رکھیں۔
Keep your head still.
یہ ایک خاموش، پرسکون شام تھی۔
It was a still, calm evening.
پھر بھی، اب بھی، ابھی - still” used in sentences"
still کا ان معنوں میں استعمال adverb کے طور پر ہوتا ہے۔
تفصیلات پر ابھی کام ہونا باقی ہے۔
The details have still to be worked out.
امتحان کا پرچہ مکمل کرنے کے لیے آپ کے پاس اب بھی دس منٹ ہیں۔
You still have ten minutes to complete the exam paper.
مجرم ابھی تک قصبے میں کہیں چھپے ہوئے ہیں۔
The culprits are still in the town hiding somewhere.
میں اب بھی اپنا گھر ہونے کاخواب دیکھتا ہوں ۔
I still dream of having my own house.
اب یہ زیادہ مشکل ہے لیکن پھر بھی ناممکن نہیں۔
Now it is more difficult but still not impossible.
ابھی بھی کچھ مسائل باقی ہیں۔
There are still some outstanding problems.
still meaning in Urdu
"Synonyms of “still
خاموش
quiet
ساکن
motionless
بے حرکت
unmoving
غیر متحرک
immobile
خاموشی
silence
خاموش
calm
اب تک
yet
ابھی تک
until now
پھر بھی
nevertheless
اس کے با وجود
in spite of that
still meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ