Difference between step brother and half brother
Learn difference between step brother and half brother in Urdu. Step brother, half brother, step siblings, foster brother, foster siblings meaning and definition in Urdu. Step brother vs half brother and Step siblings vs half siblings also explained in this article. Phrases such as Step vs half sibling and Step siblings in relationships also described.
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, reading and understanding English Sentences with Urdu translation on various activities of life will be very helpful. If you want to learn English, you will need to understand in Urdu, how the English sentences are formed.
ہر زبان میں بہت سے الفاظ ایک دوسرے سے ملتے جلتے لگتے ہیں لیکن ان کے معنی میں کچھ فرق ضرور ہوتا ہے۔ انگلش میں بھی ایسے بے شمار الفاظ ہیں جو سننے اور بولنے میں ایک جیسے لگتے ہیں لیکن در حقیقت ان کے معنی مختلف ہوتے ہیں۔ یہاں پر ہم انگلش کے دو الفاظ “step brother” اور “half brother” کا صحیح مطلب جانیں گے اور اس سے متعلق کچھ دوسرے انگلش الفاظ کے بارے میں بھی جانیں گے۔
Half Brother اور Step Brother کسے کہتے ہیں؟
ہمارے معاشرے میں بہن بھائی کے رشتے کے لیے اردو زبان میں دوطرح کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ حقیقی یعنی سگا اور سوتیلا۔
- اگر’’ بہن بھائی ‘‘، ’’ بہن بہن‘‘ یا ’’بھائی بھائی ‘‘ کےوالدین ایک ہی ہوں تو انہیں ’’حقیقی بہن بھائی ‘‘ یا ’’ سگے بہن بھائی‘‘ کہا جاتا ہے۔
- اگر بہن بھائی کےوالدین میں سے ایک یا دونوں مختلف ہوں تو انہیں سوتیلا بہن بھائی کہا جاتا ہے۔
جب کہ انگلش میں صورتحال کچھ مختلف ہے۔ انگلش میں ان رشتوں کے لیے تین طرح کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں :۔
- اگر دو لڑکوں کے والدین ایک ہی ہوں تو انہیں “real brothers” یا “full brothers” کہا جاۓ گا۔
- اگر دو لڑکوں کے والدین میں سے کوئی ایک (والد یا والدہ) مختلف ہوں تو انہیں “half brother” کہا جاۓ گا۔
- اور اگر دونوں لڑکوں کے والد اور والدہ دنوں مختلف ہوں تو انہیں “step brother” کہا جاۓ گا۔
اُصول کیا ہے؟
اصول یہ ہے کہ دونوں بہنیں ہوں، دونوں بھائی ہوں یا ایک بہن ہو اور ایک بھائی ہو اگر ان میں خونی رشتہ (blood relation) ہو یعنی والدین میں سے کوئی ایک (والد یا والدہ) مشترک یعنی وہی (same) ہوں تو تعلق “half” کہلاۓ گا، یعنی “half brother” یا “half sister”
اور اگر بچوں میں کوئی خونی رشتہ نہ ہو یعنی دونوں کے والد اور والدہ بالکل مختلف ہوں تو یہ تعلق “step” کہلاۓ گا جیسے “step brother” یا “step sister”
اس کو ایک مثال کے ذریعے سمجھتے ہیں
فرض کریں: 2 افراد ہیں، احمد اور نسرین، دونوں میاں بیوی ہیں ۔ ان کے دو لڑکے ہیں، جاوید اور سلیم۔ جاوید اور سلیم آپس میں ایک دوسرے کے “full brother” ہیں۔ کچھ عرصے کے بعد احمد اور نسرین میں علیحدگی ہو جاتی ہے۔ احمد ایک اور خاتون شازیہ سے شادی کر لیتے ہیں جس سے ان کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوتا ہے جس کا نام عاقب رکھا جاتا ہے۔’’عاقب اور جاوید‘‘ یا ’’عاقب اور سلیم‘‘ ایک دوسرے کے “half brother” کہلائیں گے۔ کیونکہ ان کے والد احمد ان تینوں بچوں(عاقب، جاوید اور سلیم) کے والد ہیں ، ان کا والد کی طرف سے ایک خونی رشتہ ہے اگرچہ ان کی والدہ مختلف ہیں۔
نسرین بھی ایک اور صاحب مدثّر سے شادی کر لیتی ہیں اور ان کے ہاں ایک لڑکی پیدا ہوتی ہے جس کا نام رخسانہ رکھا جاتا ہے۔ رخسانہ جاوید اور سلیم کی “half sister” کہلاۓ گی۔ کیونکہ نسرین ان تینوں بچّوں (رخسانہ، جاوید اور سلیم) کی والدہ ہیں اور ان کا والدہ کی طرف سے ایک خونی رشتہ ہے، اگرچہ والد مختلف ہیں۔
لیکن رخسانہ اور عاقب کے والد اور والدہ دونوں الگ الگ ہیں۔ ان کے درمیان کوئی خونی رشتہ نہیں ہے۔ رخسانہ کے والد اور والدہ مدثّر اور نسرین ہیں جبکہ عاقب کے والد اور والدہ احمد اور شازیہ ہیں۔ اس لیے رخسانہ عاقب کی “step sister” اور عاقب رخسانہ کا “step brother” ہے۔
کچھ لوگ بچّوں کو کفالت کرنے والے اداروں یا دوسری جگہوں سے گود لے لیتے ہیں جسے adopt کرنا کہتے ہیں۔ ایسے بچّوں کے لیے “step brother” یا “step sister” کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں کیونکہ ان کے درمیان کوئی خونی رشتہ نہیں ہوتاہے۔ دوسروں کے بچّوں کی پرورش کرنے کو انگلش میں foster کہتے ہیں اور ایسے پرورش پانے والے تمام رشتوں کے لیے لفظ “step” استعمال ہوتا ہے۔
اب آپ “Half Brother” اور “Step Brother” کا فرق اچھی طرح سمجھ گۓ ہوں گے۔یہاں پر استعمال ہونے والے انگلش الفاظ کے معنی ایک دفعہ اور دیکھتے ہیں۔
انگلش ورڈز کا درست تلفظ یعنی pronunciation سننے کے لئیے یہ ویڈیو دیکھیں۔