Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Small sentences with Urdu translation

Important small English sentences with Urdu translation are presented in this article. Reading, understanding, and practicing these sentences will improve the reading, writing, and speaking skills of Urdu-speaking persons trying to improve their English skills.  We hope these sentences at hotels and restaurants will help you to learn English from Urdu. For viewing the other published lists of sentences kindly visit our section "sentences” under the TIPS menu of this website.

اگر آپ کچھ ہلکے پھلکے انگلش جملے سیکھنا چاہتے ہیں تو  اس مضمون میں عام استعمال ہونے والےکچھ چھوٹے چھوٹے فقرات کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کا استعمال  انگلش بولنے والے روز مرہّ کی زندگی میں کرتے ہیں۔ اگر آپ  ان جملوں اور فقرات کو زبانی یاد کر لیں اور سمجھ جائیں کہ ان کے  کیا معنی ہیں اور انہیں کہاں اور کیسے استعمال کرنا ہے تو تھوڑی سی محنت سے آپ اپنی ضرورت کے مطابق   انگلش بول سکتے ہیں۔   جو حضرات ان جملوں کا  text  ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے  description  میں اس کا  لنک  موجودہے۔ جملوں میں استعمال ہونے والے الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation)  سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔

Small sentences with Urdu translation

Small sentences with Urdu translation

چھوٹے چھوٹے انگلش جملے

یا یہ بھی کہہ سکتے ہیں۔Try this one.یہ استعمال کر  کےدیکھو۔
اگر آج کی تاریخ پوچھنا ہو تو کہا جاۓ گاWhat is the date today?آج کیا تاریخ ہے؟
اس کا ایک یہ جواب ہو سکتا ہے۔ آپ 3rd March  کی جگہ  جو بھی اصل تاریخ ہوگی بولیں گے۔It is 3rd March today.آج  3  مارچ ہے۔
اگر آج کا دن پوچھنا ہو تو آپ کہیں گے۔What is the day today?آج کون سا دن ہے؟
اگر جمعہ کا دن  ہو  تو آپ کہیں گے۔ آپ Friday  کی جگہ مطلوبہ دن کا نام لیں گے۔It is Friday today?آج جمعہ کا دن ہے۔
وقت معلوم کرنے کے لئیے آپ کہیں گےWhat is the time?کیا وقت ہوا ہے؟
یاWhat time is it?کیا وقت ہے اب؟
وقت مختلف طریقوں سے بتایا جا سکتا ہے ، جیسےIt is 8:30.اس وقت آٹھ بج کر تیس  منٹ ہوے ہیں۔
یاIt is thirty past eight.اس وقت آٹھ بج کر تیس  منٹ ہوے ہیں۔
یاIt is 8:30 pm.اس وقت  شام کے  آٹھ بج کر تیس  منٹ ہوے ہیں۔
اگر آپ کسی کو جواب دینے کے لئیے زور دینا چاہتے ہیں تو آپ کہیں گےAnswer me.مجھے جواب دو۔
کچھ نیا کرنے کا ارادہ ہو تو کہا جاۓ گاLet’s do something new.آج کچھ نیا کرتے ہیں۔
ایک ممکنہ جواب ہو سکتا ہےWhy not.کیوں نہیں۔
ایک یہ جواب بھی ہو سکتا ہے۔But why?لیکن کیوں؟
یاJust for fun.صرف  تفریح کے لئیے۔
اگر کوئی کچھ چھپا رہا ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں۔You are hiding something.تم کچھ چھپا رہے ہو۔
یاWhat are you hiding?تم کیا چھپا رہے ہو؟
کسی چیز کی قیمت پوچھنی ہو  تو آپ کہیں گےHow much does it cost?اس کی کیا قیمت ہے؟
یاWhat is its price?اس کی کیا قیمت ہے؟
اگر ڈسکاؤنٹ کا معلوم کرنا ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیںAny discount? کیا اس پر کوئی ڈسکاؤنٹ ہے۔
اگر کسی چیز یا مسئلے پر دھیان نہ دیا جا رہا ہو تو آپ اظہار کر سکتے ہیں کہWho cares?کسے پرواہ ہے؟
کسی چیز  کے بارے میں لا علمی کا اظہار کرنے کے لئیے  یا سوالیہ انداز میں کہا جا سکتا ہے۔Who knows?کون جانے۔ یا۔ کسے پتہ ہے۔
اکثر لا علمی کا اظہار اس طرح بھی کیا جاتا ہے۔God knows better.اللہ ہی  بہتر جانتا ہے۔
کوئی الٹی سیدھی بات کر رہا ہو تو کہا جاتا ہے۔Are you mad?کیا تم پاگل ہے؟
یاAre you insane?کیا تم مخبوط الحواس (دیوانے) ہو؟
یاAre you out of mind?کیا تمہارا دماغ خراب ہے؟
یاStop talking nonsense.بے وقوفی  کی باتیں بند کرو۔یا۔انٹ شنٹ بولنا بند کرو۔
کسی کو بحث کرنے سے منع کرنے کے  لئیے کہا جاتا ہے۔Don’t argue.بحث مت کرو۔
کسی کو بیٹھنے کا کہنا ہو تو کہا جاۓ گا۔Be seated.سیٹ پر بیٹھ جائیں۔
یاHave a seat.تشریف رکھیں۔
کسی کو سکون سے بیٹھنے کا کہنا ہو تو کہا جاۓ گا۔Please make yourself comfortable.آرام سے بیٹھئیے۔
بجلی کے آلات جو سوئچ کے ذریعے  چلاۓ جاتے ہیں کو   چلانے کے لئیے  switch on کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں جیسے۔۔۔۔آپ light  کی جگہ مطلوبہ  آلے کا نام لیں گے جیسے  fan  یا  machine  وغیرہSwitch on the light.لائیٹ جلا دو۔
بند کرنے کے لئیے  switch off  کے الفاظ استعمال کئیے جاتے ہیں، جیسےSwitch off the fan.پنکھا بند کر دو۔
کسی بات کے بارے میں جاننا ہو کہ کیسے پتہ  چلی تو کہا جاتا ہےHow did you know about it?آپ کو اس کے بارے میں کیسے پتا چلا؟
جواب میں کہا جا سکتا ہےBy chance.اتفاق سے۔
کوئی غصے میں ہو  تو اس  کا غصہ کم  کرنے کے لئیے کہا جاسکتا ہے۔Cool down.ٹھنڈے پڑ جاؤ۔
یاDon’t be angry.غصہ نہ کرو۔
خوفزدہ نہ ہونے کے اظہار کے لئیے کہا جاۓ گاI am not scared.میں خوفزدہ نہیں ہوں؟
کسی کو مذاق نہ کرنے کا کہنا ہو تو کہا جاتا ہےStop kidding.مذاق کرنا بند کرو؟
کسی سے پوچھنا ہو کہ وہ کسی جگہ جیسے جرمنی وغیرہ  کبھی گیا  ہے تو کہا جاتا ہے۔۔۔آپ جرمنی کی جگہ کسی بھی جگہ کا نام لے سکتے ہیں۔Have you ever been to Germany?کیا تم کبھی جرمنی گئے ہو؟
کسی سے پریشان ہوں اور آپ  اس سے شائستگی سے دور ہونے کا کہنا چاہ رہے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔Could you stay away?کیا تم دور رہ سکتے ہو؟

چھوٹے چھوٹے انگلش جملے