Persons in Grammar

First Person, Second Person, Third Person, in English Grammar

Understand persons in grammar.  First person, second person, and third person according to English Grammar explained in Urdu with examples. See the use of 1st person, 2nd person, and 3rd person in sentences. What are the implications of persons in English grammar? How to use verbs with different persons explained in Urdu. 

In order to improve  English,   understand the use of persons in grammar.  Knowledge of using verbs correctly with persons will significantly improve your English writing skills.

انگلش سیکھنے والوں کا  فرسٹ پرسن، سیکنڈ پرسن اور تھرڈ پرسن کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ ویسے تو  زیادہ تر افراد اس کے بارے میں جانتے ہوں گے مگر ایسے افراد کے لئیے جو فرسٹ پرسن سیکنڈ پرسن تھرڈ پرسن کے بارے میں کچھ نہیں جانتے یا  مکمل علم نہیں رکھتے ، کے لئیے یہ مضمون  بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس مضمون میں بتایا جاۓ گا کہ فرسٹ پرسن، سیکنڈ پرسن اور تھرڈ پرسنز کنہیں کہا جاتا ہے، پرسنز کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے،  اور انہیں جملوں میں کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟ یہ سب آپ کو مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Persons سے کیا مراد ہے؟

جب کوئی بات چیت کی جاتی ہے تو وہ اشخاص  (persons)  کے درمیان ہوتی ہے۔ انگلش میں بات چیت کرنے والے اشخاص کی شناخت گرامر کے لحاظ سے  persons  کے طور پر ہوتی ہے۔  sentence  میں  subject  میں  آنے والےاشخاص  اِن تین  (3)  اشخاص  (persons)   میں سے ہوتے ہیں:ـ

  1. First Person
  2. Second Person
  3. Third Person

Learn persons in grammar

First Person

اگر  sentence  بولنے والا خود اپنے بارے میں کچھ کہے تو گرامر کے لحاظ سے وہ  first person  کہلاتا ہے جیسے ’’میں‘‘ جسے انگلش میں “I” بولا جاتا ہے۔اسے  first person singular  بھی کہا جاتا ہے  کیونکہ یہ ایک شخص کے  بارے میں ہے۔  اور اگر بولنے والا   اپنے سمیت ایک سے زیادہ افراد کے بارے میں بات کرے جیسے ’’ہم‘‘  یعنی  “we” تو اسے  first person plural  کہا جاتا ہے۔ I    اور   we  کا شمار  first person  میں ہوتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں ایک ٹرین میں سفر کر رہا ہوں۔I am traveling in a train.
ہم پشاور جا رہے ہیں۔We are going to Peshawar.
میں آپ کا دوست ہوں۔I am your friend.
ہم احمق نہیں ہیں۔We are not idiots.
میں سمندر میں تیر سکتا ہوں۔I can swim in the sea.
ہم آپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔We will not vote to you.

Second Person

اگر  sentence  بولنے والا اپنے سامنے والے شخص سے گفتگو کر رہا ہو تو گرامر کے لحاظ سے وہ  second person  کہلاتا ہے جیسے ’’تم  یا  آپ‘‘  جسے انگلش میں “you”  بولا جاتا ہے۔ سامنے والا شخص ایک ہو یا ایک سے زیادہ،  اس کے لئیے  you  ہی استعمال ہوگا اور اس کے ساتھ  verb  ہمیشہ  plural  میں استعمال ہوتا ہے۔  you  کا شمار  second person  میں ہوتا ہے۔    یہ مثالیں دیکھیں:ـ

تم آج پھر لیٹ ہو۔You are again late today.
آپ ایک کامیاب شخص ہیں۔You are a successful person.
آپ اس وقت موجود نہیں تھے۔You were not present at that time.

Third Person

اگر  sentence   میں جملہ بولنے والے اور سامنے والے یعنی  you  کے علاوہ کسی تیسرے شخص کے بارے میں بات ہو رہی ہو تو گرامر کے لحاظ سے وہ  third person  کہلاتا ہے جیسے ’’وہ‘‘  جسے انگلش میں مرد ہونے کی صورت میں  “he”  اور عورت ہونے کی صورت میں  “she”  بولا جاتا ہے۔ جب تیسرا شخص   (مرد یا عورت) ایک ہو تو   third person singular  کہلاتے ہیں اور ان کے ساتھ  singular verb  استعمال ہوتا ہے۔   ایک سے زیادہ افراد ہونے کی صورت میں انہیں   انگلش میں  “they”  کہا جاتا ہے اور ان کے ساتھ  plural verb استعمال ہوتا ہے۔ they, it, she, he     کا شمار  third person  میں ہوتا ہے۔    یہ مثالیں دیکھیں:ـ

وہ بات کا پکا ہے۔He is a man of word.
وہ ایک ذہین طالبہ ہے۔She is a brilliant student.
وہ فٹبال کھیل رہے تھے۔They were playing football.
وہ ایک ایماندار افسر تھا۔He was an honest officer.
وہ کھانا پکا رہی تھی۔She was cooking the meal.
وہ مشکل میں ہیں۔They are in trouble.

Learn persons in grammar

List of personal pronouns used as persons in grammar explained in Urdu

فرسٹ پرسن، سیکنڈ پرسن، اور تھرڈ پرسن کی اہمیت

first person,  second person,   اور  third person  کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے؟  یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ انگلش میں کوئی بھی  sentence  کسی  verb  کے بغیر نہیں بن سکتا ہے۔ اگر کوئی انگلش جملہ ایک لفظ پر مشتمل ہوگا تو وہ لفظ  verb  ہوگا۔   جملے میں  verb  کا استعمال اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ  جملے کے  subject  میں  کون سا  person   استعمال ہوا ہے اور وہ ایک ہے یا ایک سے زیادہ ہے۔یہ مثالیں دیکھیں۔  ایک جملہ ہے ’’ میں استاد ہوں‘‘ ۔  مختلف  persons  کے ساتھ  verb  کا استعمال مختلف  طریقوں سے  دیکھیں:ـ

میں استاد ہوں۔I am a teacher.
ہم استاد ہیں۔We are teachers.
آپ استاد ہیں۔You are a teacher.
وہ (مرد) استاد ہے۔He is a teacher.
وہ (خاتون) استاد ہے۔She is a teacher.
وہ  استاد ہیں۔They are teachers.

آپ نے دیکھا کہ ایک ہی بات بیان کرنے  والے جملوں میں مختلف  pronouns  (persons)  کے ساتھ مختلف verbs  استعمال ہوے ہیں جنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

Learn persons in grammar

Persons کے ساتھ verbs کا استعمال

  • جن sentences  میں وربز  are, am, is  استعمال ہوتے ہیں ان میں  verbs  کا استعمال اس طرح ہوتا ہے:ـ

            I کے ساتھ ہمیشہ  am  استعمال ہوتا ہے۔

                             they, you, we  کے ساتھ ہمیشہ  are  استعمال ہوتا ہے۔

             it, she, he   کے ساتھ ہمیشہ  is  استعمال ہوتا ہے۔

یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں آپ کے بھائی کا دوست ہوں۔I am a friend of your brother.
ہم لاہور جا رہے ہیں۔We are going to Lahore.
آپ ایک اچھے استاد ہیں۔You are a good teacher.
وہ ایک مووی دیکھ رہا ہے۔He is watching a movie.
وہ ایک ناول پڑھ رہی ہے۔She is reading a novel.
وہ میدان میں مشق کر رہے ہیں۔They are practicing in the ground.
  • جن sentences  میں وربز  were, was,  استعمال ہوتے ہیں ان میں ایک شخص  (singular person) کے ساتھ   was    استعمال ہوتا ہے اور  ایک سے زیادہ اشخاص  (plural persons) کے  ساتھ  were  استعمال ہوتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں کچھ نہیں کر رہا تھا۔I was not doing anything.
ہم پولیس اسٹیشن جا رہے تھے۔We were going to police station.
تم گھر پر نہیں تھے۔You were not at home.
وہ کچھ سست سا تھا۔He was a bit lazy.
وہ جلدی میں تھی۔She was in a hurry.
وہ اچھے دوست تھے۔They were good friends.
  • باقی تمام sentences  میں  first person singular  یعنی  “I”  اور  دوسرے plural persons کے  ساتھ  plural verb   استعمال ہوتا ہےجب کہ third person singular   یعنی  she, he     اور it   کے ساتھ   singular verb    استعمال ہوتا ہے   ۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میں صبح میں چلتا ہوں۔I walk in the morning.
وہ صبح  8  بجے اسکول جاتی ہے۔She goes to school at 8 am.
یہ درمیان سے ٹوٹ جاتی ہے۔It cracks in the middle.
وہ اپنا کام اچھی طرح کرتا ہے۔He does his job very well.
میری  جیب میں کچھ نہیں ہے۔I have nothing in my pocket.
ہمارے پاس کہنے کے لئیے کچھ نہیں ہے۔We have nothing to say.
تمہیں معطل کر دیا گیا ہے۔You have been suspended.
اس کے پاس  ایک نفیس کالی کار ہے۔He has a nice black car.
وہ بحفاظت گھر پنہچ گئے ہیں۔They have reached home safely.

Learn persons in grammar

Learn gerund in Urdu

Learn gerund in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors