Past Perfect Continuous Tense in Urdu
Past Perfect Continuous Tense in Urdu with examples. This article on Past Perfect Continuous Tense explains the rules in Urdu. See Past Perfect Continuous Tense examples in Urdu and English. We hope this will help you to learn English from Urdu.
اس مضمون میں Past Tense کی آخری برانچ Past Perfect Continuous Tense پر روشنی ڈالی جاۓ گی۔ ہم جانیں گے کہ اس tense کے جملوں کی کیا پہچان ہے، اس tense میں بیانہ، سوالیہ اور منفی جملے کیسے بنتے ہیں۔ یہ سب کچھ ہم مثالوں کی مدد سے سمجھیں گے۔ اس مضمون پر ہماری یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Past Perfect Continuous Tense کسے کہتے ہیں؟
ماضی میں ہونے والا کام جو ماضی میں جاری رہ کر ختم ہوگیا ہو ، اس کے جاری رہنےکاوقت دیا گیا ہو Past Perfect Continuous Tense ہوتا ہے۔
Past Perfect Continuous Tense کی پہچان
Past Perfect Continuous Tense کے جملوں کی پہچان یہ ہے کہ اردو میں ایسے جملوں کے آخر میں ’’رہا تھا، رہے تھے، رہی تھی‘‘ جیسے الفاظ آتے ہیں۔ انگلش میں ایسے جملوں کو had been اور اس کے ساتھverb کو ing کے اضافے کےساتھ لکھا جاتا ہے۔ یہ جملے دیکھیں:ـ
آپ نے دیکھا کہ Past Perfect Continuous Tense کے ان اردو جملوں کا اختتام ’’ رہا تھا، رہے تھے، رہی تھی‘‘ جیسے الفاظ سے ہو رہا ہے اور انگلش جملوں میں “had been ….ing” جیسے الفاظ ضرور شامل ہیں جنہیں بلو کلر میں دکھایا گیا ہے۔
Learn Past Perfect Continuous Tense in Urdu
Past Perfect Continuous Tense میں جملے کیسے بنتے ہیں؟
میں صبح سے یہ کتاب پڑھ رہا تھا۔ |
I had been reading this book since morning. |
ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ کھیل رہے تھے۔ |
We had been playing cricket since 9 am. |
آپ صبح سے ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ |
You had been watching TV since morning. |
وہ دو گھنٹے سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ |
He had been enjoying it for two hours. |
وہ 6 گھنٹے سے کپڑے سلائی کر رہی تھی۔ |
She had been sewing clothes for six hours. |
فہیم کئی سالوں سے اپنے والدین کی کفالت کر رہا تھا۔ |
Faheem had been supporting his parents for many years. |
رات سے بارش ہو رہی تھی۔ |
It had been raining since night. |
وہ تین دن سے گھاس کاٹ رہے تھے۔ |
They had been cutting grass for three days. |
Important Note - اہم بات
صرف had been لگانے سے past perfect continuous tense نہیں بنتا۔ یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ کام ماضی بعید میں شروع ہوا ہے جملے میں ، کام شروع کرنے کے وقت کا اظہار نہایت ضروری ہے۔ اور جملے میں since یا for لازمی آنا چاہئیے۔ جہاں وقت کا اظہار واضح ہو، وہاں since لگے گا اور جہاں عرصے کا اظہار ہو، وہاں for لگے گا۔
Past Continuous Tense اور Past Perfect Continuous Tense کے جملے بہت ملتے جلتے ہیں۔ دونوں میں ماضی میں کام کے جاری رہنے کا اظہار ہوتا ہے۔ دونوں میں main verb کے ساتھ “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے یعنی Present Participle form میں لگایا جاتا ہے۔ لیکن Past Continuous Tense میں to be verbs جو were, was ہیں، کا استعمال ہوتا ہےجب کہ Past Perfect Continuous Tense میں آگزیلری وربز had been کا استعمال ہوتا ہے۔ اور ایک نمایاں فرق یہ ہوتا ہے کہ Past Perfect Continuous Tense کے جملوں میں ماضی بعید کا اظہار کرنے کےلیےوقت کا ذکر ضرور ہوتا ہے جن کے ذکر سے پہلے since یا for ضرور لگتا ہے۔
Past Perfect Continuous Tense میں had been کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ since اور for کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ کچھ مزید مثالیں دیکھتے ہیں:ـ
I had been watching cricket match since morning. | میں صبح سے کرکٹ کا میچ دیکھتا رہا تھا۔ |
We had been playing chess for 3 hours. | ہم تین گھنٹے سے شطرنج کھیلتے رہے تھے۔ |
You had been washing clothes for 50 minutes. | تم پچاس منٹ سے کپڑے دھو تی رہیں تھیں۔ |
He had been cleaning his room for more than an hour. | وہ ایک گھنٹے سے زیادہ سے اپنا کمرہ صاف کرتا رہا تھا۔ |
She had been waiting for you for the last two hours. | وہ گذشتہ دو گھنٹے سے آپ کا انتظار کرتی رہی تھی۔ |
It had been raining for the last 2 days. | گذشتہ دو دن سے بارش ہوتی رہی تھی۔ |
They had been violating local laws for many years. | وہ گذشتہ کئی سالوں سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے تھے۔ |
Learn Past Perfect Continuous Tense in Urdu
اس tense میں negative sentences کیسے بنتے ہیں؟
Past Perfect Continuous Tense میں Negative Sentences یعنی منفی جملے بنانے کے لیے، subject کے بعد had not been اور main verb کو Present Participle form میں لگا یا جاتا ہے یعنی main verb کی base form میں “ing” کا اضافہ کیا جاتا ہے اور پھر باقی جملہ آتا ہے۔ وقت کے اظہار سے پہلے “since” یا “for” پہلے سے بتاۓ گۓ اصولوں کے مطابق لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
I had not been reading this book since morning. | میں صبح سے یہ کتاب نہیں پڑھ رہا تھا۔ |
We had not been playing cricket since 9 AM. | ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔ |
You had not been watching TV since morning. | آپ صبح سے ٹی وی نہیں دیکھ رہے تھے۔ |
He had not been talking for two hours. | وہ دو گھنٹے سے بات نہیں کر رہا تھا۔ |
They had not been cutting grass for three days. | وہ تین دن سے گھاس نہیں کاٹ رہے تھے۔ |
اگر جملہ اس Tense میں پہلے سے بیانیہ شکل یعنی affirmative یا positive فارم میں موجود ہو تو اسے negative بنانے کے لئیے had اور been کے درمیان not کا اضافہ کر دیا جاتا ہے اور باقی جملہ اس ہی طرح رہتا ہے۔
اس tense میں interrogative sentences کیسے بنتے ہیں؟
کیا میں صبح سے یہ کتاب پڑھ رہا تھا؟ |
Had I been reading this book since morning? |
کیا ہم صبح 9 بجے سے کرکٹ کھیل رہے تھے؟ |
Had we been playing cricket since 9 AM? |
کیا آپ صبح سے ٹی وی دیکھ رہے تھے؟ |
Had you been watching TV since morning? |
کیا وہ دو گھنٹے سے کھیل رہا تھا؟ |
Had he been playing for two hours? |
کیا وہ تین دن سے گھاس نہیں کاٹ رہے تھے؟ |
Had they not been cutting grass for three days? |
کیا رات سے بارش نہیں ہو رہی تھی؟ |
Had it not been raining since night? |