For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, of meaning in Urdu, and its use in sentences, with Urdu translation, is presented here.
of definition in Urdu
"of” کو انگلش میں ’’کا‘‘ کے معنی دینے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ preposition ہے۔ of کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
Examples: "of" used in sentences
میں نے تمہاری وہ پرانی قمیض باہر پھینک دی۔
I threw out that old shirt of yours.
اس کی مدد کے لیے اسے اپنے خاندان کا تعاون حاصل تھا۔
He had the support of his family to help him.
امریکہ کے صدر کا انتخاب ہر چار سال بعد ہوتا ہے۔
The President of the United States is elected after every four years.
اس کا مجھے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
It is of no use to me.
ہم نے نوجوان لڑکی کی ہمت کو سراہا۔
We admired the courage of the young girl.
مرمت کی کل لاگت کتنی ہے؟
What is the total cost of the repairs?
باسط میرا ایک اچھا دوست ہے۔
Basit is a good friend of mine.
نوادرات کی قیمت بہت زیادہ تھی۔
The value of the antique was too high.
ان کا حال ہی میں کینسر سے انتقال ہو گیا۔
He died of cancer recently.
اس سے آپ کا کوئی تعلق نہیں.
It is none of your business.
میں آپ کے مشوروں سے تنگ آ گیا ہوں۔
I am sick of your advice.
Learn of meaning in Urdu
"Synonyms of "of
کے متعلق
about
سے متعلق
pertaining to
کے سلسلے میں
in regard to
جہاں تک تعلق ہے
as regards
سے متعلق
as concerns
کے بارے میں
regarding
سے متعلق
related to
پر مشتمل
consisting of
پر مشتمل
containing
سے تعلق
belonging to
Learn of meaning in Urdu
"Alternate of “of
انگلش میں ’’کا‘‘ کے معنی دینے کا ایک اور طریقہ بھی ہے۔ noun کے آخر میں apostrophe کی علامت (‘) اور اس کے بعد s کا اضافہ کرنے سے بھی ’’کا‘‘ کے معنی نکلتے ہیں، جیسے of کے نکلتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں جن میں apostrophe اور پھر s کے ساتھ جملے بناۓ گۓ ہیں، اور apostrophe اور s کے بجاۓ of کو استعمال کر کے بھی جملے بناۓ گۓ ہیں اور دونوں جملوں کے ایک ہی معنی ہیں:۔
بچوں کے کھلونے بہت مہنگے ہیں۔
The toys of the children are very expensive.
The children’s toys are very expensive.
خواتین کی یونیفارم کو ٹھیک سے استری نہیں کیا گیا تھا۔
The uniforms of the women were not properly pressed.
The women’s uniforms were not properly pressed.
بھیڑ کی اون گرم کپڑے بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
The wool of the sheep is used for making warm clothing.
The sheep’s wool is used for making warm clothing.
عام انتخابات میں عوام کی مرضی کا اظہار ہوتا ہے۔
The will of the people is exhibited in general elections.
The people’s will is exhibited in general elections.
قمیض کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے۔
The color of the shirt has faded.
The shirt’s color has faded.
Learn of meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ