Mind your language meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, "mind your language” meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
mind your language explanation in Urdu
اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے بد تمیزی سے بات کرے یعنی برے الفاظ کہے جو غیر شائستہ ہوں تو وہ شخص جس سے بد تمیزی والے یا ناگوار الفاظ بولے جا رہے ہوں، انگلش میں کہے گا “Mind your language” یعنی ’’ اپنی زبان کا خیال رکھو، یا تمیز سے بات کرو، یا اپنی زبان کو لگام دو۔ در اصل وہ شخص شائستگی سے بولنے یا برتاؤ کرنے کا کہہ رہا ہے۔ ناگوار یا نامناسب انداز میں باتیں کرنے سے روک رہا ہے۔
کچھ انگلش جملے دیکھئیے جن میں mind your language کا استعمال کیا گیا ہے:۔
mind your language” used in sentences"
مجھ پر چیخو مت۔ اپنی زبان پر دھیان دو۔ |
Don’t shout at me. Mind your language. |
تم اپنی زبان کا خیال رکھو، نوجوان لڑکے، ورنہ تمہیں کلاس سے نکال دیا جائے گا۔ |
You mind your language, young boy, or you will be expelled from the class. |
میں نے تمہیں کئی بار کہا ہے کہ اچھا برتاؤ کرو اور اپنی زبان کا خیال رکھو۔ |
I have told you many times to behave properly and mind your language. |
اپنی زبان کا خیال رکھیں اور یاد رکھیں کہ آپ کو میرے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ |
Mind your language and note that you have no right to use uncivil language against me. |
میں آپ کو خبردار کرتا ہوں کہ آپ اپنی زبان کا خیال رکھیں۔ سخت الفاظ استعمال نہ کریں۔ |
I warn you to mind your language; don’t use harsh words. |
mind your language meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
but meaning in Urdu
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔