flawless meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the flawless meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

flawless meaning in Urdu

flawless definition in Urdu

کوئی بھی معاملہ اگر غلطیوں یا نقائص سے پاک ہو یعنی غلطیوں یا نقائص کے بغیر ہو تو انگلش میں اسے   flawless  کہا جاتا ہے۔ انگلش میں کسی بھی غلطی، نقص، جھول، یا  دھبّے کو  flaw  کہتے ہیں۔ اور جو چیز  غلطیوں یا نقائص کے بغیر ہو تو انگلش میں اسے   flawless  کہتے ہیں۔ یہ  adjective  ہے۔

مثال کے طور پر کسی وکیل سے  ایک معاہدہ یعنی   contract  تیار کرنے کو کہا جاۓ۔  contract  تیار ہونے کے بعد اسے پڑھا اور جانچا جاۓ اور اس میں کوئی غلطی یا نقص نہ ہو تو کہا جاۓ گا کہ یہ  معاہدہ   flawless  ہے یعنی غلطیوں اور نقائص سے پاک ہے۔

ایک اور مثال دیکھیں۔  اسکول میں ایک شاگرد سے ایک خاص کیمیائی تجربہ کرکے دکھانے کو کہا جاتا ہے ۔  شاگرد وہ  دیا گیا کیمیائی تجربہ بہ احسن خوبی ، بغیر کسی غلطی اور نقص کے،  بتاۓ گۓ اصولوں کے مطابق ، کر کے دکھا تا ہے تو کہا جاۓ گا کہ  یہ کیمیائی تجربہ  flawless  یعنی بغیر کسی غلطی یا نقص کے کر کے  سرانجام دیا گیا ہے۔

 flawless   کا جملوں میں استعمال  دیکھیں:۔

flawless” used in sentences"

اپنی ملازمت کے پورے دور میں اس کا طرز عمل بے عیب تھا۔

During the whole tenure of his employment, his conduct was flawless.

وحید مراد کی اداکاری شاندار بے عیب تھی۔Waheed Murad’s acting was superbly flawless.
حالیہ کرکٹ میچ میں بابر اعظم کی بیٹنگ غلطیوں سے مبّرا رہی۔Babar Azam’s batting was flawless in a recent cricket match.
ڈاکٹروں کو بغیر نقص دوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔Doctors are not required to practice flawless medicine.
آپ کی دلیل بے نقص معلوم ہوتی ہے۔Your argument appears flawless.
اس نے شاندار طریقے سے کام کیا اور معمول بے عیب لگ رہا تھا۔She improvised with brilliance and the routine looked flawless.
تمام پتھر بے عیب اور بہترین معیار کے ہیں۔All the stones are flawless and of the finest quality.
یہ کریم جلد کو خوبصورتی سے چمکدار اور بے عیب شکل دیتی ہے۔This cream gives skin a beautifully radiant and flawless look.
لغت آپ کو غلطیوں سے پاک  انگریزی تلفظ  نکالنے میں مدد کرے گی۔The dictionary will help you make flawless English pronunciation.
اظہر کی انگریزی تقریباً بے عیب ہے۔Azhar’s English is almost flawless.

"Synonyms of “flawless

بغیر خامی کے

faultless

بے داغ،  صاف

immaculate

بے  قصور،  معصوم

impeccable

بے شکن،  بغیر جوڑ کے

seamless

مکمل،  بے عیب

perfect

بے نقص

indefectible

خالص،  بے داغ

unblemished

بغیر معذوری کے

unimpaired

سالم،  ثابت،  درست

sound

بغیر ٹوٹے ہوۓ،  بغیر تباہ ہوۓ،  سالم

undamaged

flawless meaning in Urdu

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 English Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

flawless meaning in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors