Learn English Grammar in Urdu

Why do we need to learn English Grammar? Every language has certain rules which explain how the words are formed and how they are grouped to make meaningful sentences. Since English is the de facto official language and Urdu is the language of common people in Pakistan, we need to learn English Grammar in Urdu.

Grammar is defined as the set of rules that explains how the words are put together to make sentence. It is the study of words and the ways words work together. Every word in a sentence belongs to a category called a part of speech. The part of speech that a word belongs to is dependent on how the word is used or the work it does in that particular sentence. The same word could be a different part of speech in a different sentence. So we have to understand the parts of speech if we want to learn English Grammar. Here, we will explain in Urdu each part of speech. This will help you to learn English from Urdu.

 

Learn English Grammar in Urdu

انگریزی گرامر اردو میں سیکھیں

کیا گرامر سیکھنا ضروری ہے ؟      اس کا مختصر جواب "نہیں ” ہے ۔ بچے گرامر کے بارے میں کچھ جانے بغیر بولنا شروع کردیتے ہیں اور بالکل صحیح بولتے ہیں۔   ہم    اپنی  مادری زبان کی گرامر نہیں سیکھتے ہیں  لیکن اگر ہم اپنی مادری زبان کو بالکل صحیح طرح بولنا  چاہتے ہیں تو ہمیں گرامر سیکھنی  پڑتی ہے  ۔ اور اگر ہم کوئی دوسری زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے لیے   اُس زبان کی گرامر سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ گرامر ایک دوست کی طرح ہوتی ہے جو آپکو  کوئی زبان  جلدی اورموثٰر انداز  میں سیکھنے میں مدد کرتی ہے۔

یوں تو انگریزی زبان کو جلدی سیکھنے کے لیے اگر   ایسا ماحول  میسر آجائے جہاں سب  انگریزی بولتے ہوں  تو انگریزی جلدی  اور صحیح گرامر کے ساتھ موثر انداز میں سیکھی جا سکتی ہے  مگر سب کو یہ ماحول ملنا ناممکن ہے۔  تو انگریزی صحیح طرح بولنے کا واحد راستہ  یہ ہے کہ اس کی گرامر سیکھی جائے یعنی وہ قواعد معلوم کیے جائیں جن کے ذریعہ الفاظ کو جو ڑکر معنی خیز جملے بنائے جا سکیں۔

گرامر ان قواعد کی تشریح کرتی ہے جن کے ذریعے الفاظ کو جوڑ کر معنی خیز جملے بناۓ جا تے ہیں۔ یہ الفاظ کسی نہ کسی Part of Speech  سے تعلق رکھتے ہیں۔ انگریزی میں Part of Speech  کی آٹھ کیٹیگری ہیں۔ ان کے علاوہ articles   اور  punctuation کو بھی کچھ لوگ Part of Speech ہی سمجھتے ہیں۔ اگرچہ ان کیٹیگری کے اردو الفاظ بھی موجود ہیں مگر ہم سادگی اور سہولت کی خاطر  ان کے انگریزی الفاظ کو  استعمال کریں گے۔ ہم ان سب کا مختصر جائزہ نیچے بیان کرتے ہیں اور ان پر تفصیل سے روشنی انکے متعلقہ صفحوں میں ڈالیں گے۔ اس صفحے Learn English  Grammar in Urdu کو تفصیل سے پڑہیں۔

Eight Parts of Speech

انگریزی  گرامر میں مندرجہ ذیل آٹھ آیٹم part of Speech کہلاتے ہیں۔ کچھ حضرات  articles اور punctuation  کو بھی part of speech ہی سمجھتے ہیں۔ ہم آگے چل کر articles  اور  punctuation  پر بھی روشنی ڈالیں گے۔  تمام  parts of speech  اور گرامر سے متعلق دیگر موضوعات پر ویڈیوز موجود ہیں۔

Learn English Grammar in Urdu

پارٹز آف اسپیچ

Nounکسی بھی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو  Noun  کہتے ہیں۔ جیسے  Afzal, Sindh, China, Tree, Sea, Mountain, Green وغیرہ وغیرہ

Pronounکسی بھی Noun کی جگہ پر بولے جانے والے لفظ کو  Pronoun  کہتے ہیں۔  جیسے they, he, she his, her  وغیرہ وغیرہ

Adjective وہ الفاظ جو  noun یا pronoun  کی خصوصیت ظاہر کرتے ہیں  adjective  کہلاتے ہیں۔ جیسے "He is strong "میں  strong   ایڈجیکٹو  ہے جو  he  کے خصوصیت بتا رہا ہے۔

Verb – وہ لفظ جس سے کسی کام کا ہونا یا کرنا  پایا جاۓ verb  کہلاتا ہے۔ جیسے  He plays cricket میں plays  ورب ہے. Tenses کے بغیر کوئی جملہ نہیں بن سکتا ہے اور tenses  کا اظہار verb  کے ذریعے ہوتا ہے۔

 

Adverb – وہ لفظ جو کسی verb, adjective یا کسی adverb  کی وضاحت کریں adverb  کہلاتے ہیں۔ جیسے  "He walked slowly”  میں slowly   ایڈورب ہے جو walked  کی مزید  وضاحت کر رہا ہے۔ 

Preposition وہ الفاظ جو  noun  یا  pronoun کا باقی جملے سے تعلق بتاتے ہیں،  اور ایک دوسرے سے ملاۓ رکھتے ہیں preposition  کہلاتے  ہیں۔ جیسے  "Book is on the table”  میں on  ہے۔  In, On With, Of, For, into, from, after, at  عام استعمال میں آنے والے  prepositions  ہیں۔

Conjunction وہ الفاظ جو  words, clauses یا  sentences  کو جوڑنے کا کام کرتے ہیں، conjunction  کہلاتے ہیں، جیسے  and,  but,  also,  too, both,  only,  however   وغیرہ وغیرہ

Interjection وہ الفاظ جو دکھ، خوشی یا کسی عجیب حالت کے اظہار کے لیے استعمال ہوتے ہیں interjection  کہلاتے ہیں۔ جیسے  aah,  ooh,  , yay,  oh my God,  well,  congratulations  وغیرہ وغیرہ

ان تمام پارٹز آف اسپیچ کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لیے اوپر دیے گۓ لنک (نیلے رنگ میں) کو کلک کریں۔

Learn English Grammar in Urdu

مندرجہ ذیل بھی انگریزی گرامر کا اہم حصہ ہیں

Articles انگریزی میں  a,  an  اور   the  کا استعمال آرٹیکل کے طور پر ہوتا ہے۔ یہ  noun  یا pronoun  کی  تعریف یا خصوصیت ظاہر کرتے ہیں اور noun  یا  pronoun  سےپہلے استعمال ہوتے ہیں۔ان کے بارے میں مزید جاننے کےلیے  Article   سیکشن وزٹ کریں۔

Direct and Indirect Speech – انگریزی  میں کبھی ہم بولنے والے کے الفاظ کو جوں کا توں  اس کے الفاظ میں لکھتے ہیں، جسے Direct Speech کہا جاتا ہے۔ دوسرے کے الفاظ  اپنے الفاظ میں بیان کرنے کو Indirect Speech  کہتے ہیں۔ Direct Speech اور Indirect Speech  کے تمام قواعد جاننے کے لیے ہمارے متعلقہ سیکشن Direct Indirect Speech  کو وزٹ کریں جو گرامر سیکشن کے سب سیکشن میں موجود ہے۔

Active and Passive Voiceانگریزی زبان میں جب  subject یعنی فاعل Verb کے ساتھ متحرک ہوتا ہے  تو ایسے جملے کو Active Voice اور جب  object یعنی مفعول Verb کے ساتھ متحرک ہوتا ہے تو ایسے جملے کو Passive Voice کہتے ہیں۔  اس موضوع پر مزید جاننے کےلیے Grammar سیکشن میں موجود سب سیکشن  Active and Passive Voice کو وزٹ کریں۔

Punctuation and Capitalizationانگریزی  میں فل اسٹاپ، کاما اور دیگر علامات  کا استعمال  الفاظ اور جملوں کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ کون سے حروف  capitalize  ہوتے ہیں؟   ان سب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے متعلقہ سیکشن کو کلک کریں۔

ان تمام کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لیے اوپر دیے گۓ لنک (نیلے رنگ میں) کو کلک کریں۔

Learn English Grammar in Urdu

ان  پارٹز آف اسپیچ کی مزید تفصیل جاننے کے لیے اوپر  انگریزی میں دیے گےٰ بولڈ پارٹز آف اسپیچ کے لنک کو کلک کریں یا مینو میں جا کر گرامر سیکشن میں موجود متعلقہ سب سیکشن کو کلک کریں۔ امید کرتے ہیں کہ ہمارا یہ سیکشن  Learn English Grammar  in Urdu آپ نے فائدہ مند پایا ہوگا۔

Learn English Grammar in Urdu

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors