Do you have" meaning in Urdu"
"Do you have” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
Do you have” explanation in Urdu"
Do you have کے معنی ہیں’’کیا تمہارے پاس۔۔۔۔ہے؟‘‘۔ یہ الفاظ جملے کے شروع میں آتے ہیں اور جملہ پورا کرنے کے لئیے have کے بعد مزید الفاظ آتے ہیں، جیسے:
Do you have a ticket? کیا آپ کے پاس ٹکٹ ہے؟
Do you have the permission? کیا آپ کے پاس اجازت ہے؟
Do you have some money? کیا آپ کے پاس کچھ پیسے ہیں؟
یہ دراصل ایسے سوالات ہوتے ہیں جن کا جواب yes یا no ہوتا ہے۔
کچھ جگہوں پر do you have سے پہلے w-questions جیسے where, who, what وغیرہ، کا استعمال بھی ہوتا ہے، جیسے:
آپ کی جیب میں کیا ہے؟ | What do you have in your pocket? |
آپ نے اپنا نام کہاں رجسٹر کرایا ہے؟ | Where do you have registered your name? |
do you have کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
Do you have” used in sentences"
کیا تمھارے بھائی ہیں؟ |
Do you have brothers? |
کیا آپ کا یہاں کوئی خاندان ہے؟ |
Do you have a family here? |
کیا آپ کو پچھتاوا ہے؟ |
Do you have regrets? |
کیا آپ کو سنیما جانے کی اجازت ہے؟ |
Do you have the permission to go to a cinema? |
کیا آپ کے پاس مطلوبہ معلومات ہیں؟ |
Do you have the required information? |
کیا آپ کو کمپیوٹر ہارڈویئر کا علم ہے؟ |
Do you have knowledge of computer hardware? |
آپ کے بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہے؟ |
What amount do you have in your bank account? |
آئل ڈرلنگ کمپنی میں کام کرنے کا آپ کو کیا تجربہ ہے؟ |
What experience do you have of working in an oil drilling company? |
ہنگامی حالات کے لیے آپ کی گاڑی میں کون سے اوزار ہیں؟ |
What tools do you have in your car for emergencies? |
ناراض شخص کو ٹھنڈا کرنے کے لیے آپ کے پاس کون سی مہارت ہے؟ | What skills do you have to cool down an angry person? |
Do you have meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔