Difference between can and may

Difference between "can” and "may” explained in Urdu with the help of examples. These are important English verbs frequently used in daily life. For Urdu-speaking persons, we are presenting here the difference between can and may in Urdu,  showing their use in sentences with Urdu translation.  We hope this will help you to learn English from Urdu. 

Can اور  may  کے استعمال میں کبھی کبھی ابہام پایا جاتا ہے۔  اس مضمون میں آپ کو ان دونوں الفاظ کے  معنی اور جملوں میں استعمال بتایا جاۓ  گا۔  گرامر کے لحاظ سے ان کا صحیح استعمال بتایا جا ۓ گا اور  مروجہ استعمال پر بھی روشنی ڈالی جاۓ گی۔ اس طرح  ان دونوں الفاظ کا فرق اچھی طرح سمجھایا جاۓ گا۔

اس پیج پر دیے گۓ الفاظ کے فرق کو  اچھی طرح سمجھنے کے  لیے اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں کیونکہ تلفظ کا فرق سنے بغیر آپ صحیح فرق نہیں جان پائیں گے۔

Learn the difference between can and may

Difference between can and may in Urdu

Meaning and use of may

may  تین معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک permission   یعنی  اجازت لینے کے لئیے ،   دوسرے   possibility   یعنی امکان ظاہر کرنے کے لئیے، اور  تیسرے   کسی خواہش یا امید  wish or hope کے اظہار کے لیے۔   ان  تینوں  کے جملوں میں استعمال کی  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

PERMISSION

کیا میں اندر آ سکتا ہوں، جناب؟

May I come in, Sir?

کیا میں آپ کا  غسل خانہ استعمال کر سکتا ہوں؟

May I use your bathroom?

کیا ہم سنیما جا سکتے ہیں؟

May we go to cinema?

POSSIBILITY

اگلے ہفتے سے امتحانات شروع ہو سکتے ہیں۔

The exams may start from the next week.

میری بیٹی کل دیر سے آ سکتی ہے۔

My daughter may come late tomorrow.

آپ کی چھٹیاں منسوخ ہو سکتی ہیں۔

Your leaves may be cancelled.

WISH AND HOPE

آپ کے تمام خواب پورے ہوں۔

May all your dreams come true.

یہ دن آپ کی زندگی میں بار بار آۓ۔

May you have many returns of the day.

Learn the difference between can and may

Difference between “can” and “may

کسی کام کے کر سکنے کی اہلیت یا قوت  کے اظہار کے لئیے  can  استعمال کیا جاتا ہے اور اجازت لینے، کسی امکان کو ظاہر کرنے یا کسی امید اور خواہش کے اظہار کے لئیے  may استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہے گرامر کے لحاظ سے صحیح صورتحال۔  اگر آپ گرامر پر سختی سے عمل کرنا چاہتے ہیں تو  can   اور  may   کو اوپر دی گئی مثالوں کی طرح استعمال کریں۔

جہاں تک  may   کا تعلق ہے، اوپر بتاۓ گۓ استعمالوں کے علاوہ  may  کا کوئی اور استعمال نہیں ہے۔    may    کو اجازت لینے، کسی امکان کو ظاہر کرنے یا کسی امید اور خواہش کے اظہار کے لئیے  استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے کوئی کام کر سکنے کی اہلیت کے اظہار کے لئیے استعمال نہیں کا جا سکتا۔ اگر آپ کہنا چاہ  رہے ہوں کہ

’’کیا آپ یہ کام دس منٹ میں ختم کر سکتے ہیں‘‘

تو آپ یہ نہیں کہہ سکتے

“May you finish this work in ten minutes”

یہ کہنے کا صحیح جملہ ہے

“Can you finish this work in ten minutes”

گرامر کے لحاظ سے تو  can    کچھ کر سکنے کی اہلیت یا قوت کے اظہار کے لئیے ہی استعمال ہوتا ہے لیکن  can    کے یہ استعمال بھی دیکھے جا رہے ہیں۔   اگر گفتگو غیر رسمی  اور شائستگی کے ماحول میں ہو رہی ہو تو  can   کو کچھ کر سکنے کی اہلیت کے علاوہ    ،  اجازت(permission)  ،   درخواست (request)،   اور امکان (possibility)   کے اظہار کے لئیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔   اور یہ غلط نہیں ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

PERMISSION
آپ اپنی چابیاں میری الماری میں رکھ سکتے ہیں۔You can keep your keys in my cupboard.
کیا میں آپ کے NIC کی کاپی حاصل کر سکتا ہوں؟Can I get a copy of your NIC?
آپ مجھ سے دوپہر 2 بجے کے بعد میرے دفتر میں مل سکتے ہیں۔You can meet me in my office after 2 pm.
POSSIBILITY

کیا آپ ہمیں اگلے ہفتے 500 میٹرک ٹن چاول فراہم کر سکتے ہیں؟

Can you supply us with 500 Metric Tons of rice next week?
کیا میں پرسوں آپ کی توقع کر سکتا ہوں؟Can I expect you the day after tomorrow?
اگر آپ نے پلس 90  فیصدنمبروں کے ساتھ امتحان پاس کیا ہے تو آپ اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔You can apply for a scholarship if you have passed the exams with +90% marks.
REQUEST/OFFER/SUGGESTION
کیا میں آپ کے لیے کچھ پھل لا سکتا ہوں؟Can I bring you some fruits?
کیا آپ کلاس روم میں میرے بیٹے تک یہ پیغام پہنچا سکتے ہیں؟Can you convey this message to my son in the classroom?
کیا میں آپ کی طرف سے کھیل سکتا ہوں؟Can I play on your behalf?

یہ تمام جملےگرامر سے ذرا ہٹ کر بنے ہیں مگر ہیں بالکل درست۔ ایک دوستانہ غیر رسمی ماحول میں  can  کو ان معنوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

can اور may کا فرق جانیں

can     اور  may  کے استعمال سے بنے یہ جملے دیکھیں۔  ان کو دنوں طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ دونوں طریقے درست ہیں۔  فرق صرف ماحول کا ہے۔  اگر ماحول  formal   یعنی رسمی ہے تو گرامر پر عمل کریں اور  can  کو صرف  ’’کر سکنے کی اہلیت ‘‘کے اظہار کے لئیے استعمال کریں ، اور اگر ماحول غیر رسمی یا دوستانہ سا ہے تو  آپ  can   کو دوسرے معنوں کے لئیے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

کیا میں وہ تصویر دیکھ سکتا ہوں؟

Can I see that photograph?

May I see that photograph?

کیا میں آپ کا  غسل خانہ استعمال کر سکتا ہوں؟

Can I use your bathroom?

May I use your bathroom?

کیا ہم آپ کے ساتھ جا سکتے ہیں؟

Can we go with you?

May we go with you?

کیا میں کچھ بسکٹ لے سکتا ہوں؟

Can I take some biscuits?

May I take some biscuits?

کیا میں یہ خط پڑھ سکتا ہوں؟

Can I read this letter?

May I read this letter?

کیا میں آپ کا نام  جان سکتا ہوں؟

Can I have your name?

May I have your name?

کیا میں یہاں سگریٹ پی سکتا ہوں؟

Can I smoke here?

May I smoke here?

کیا میں آرام کر سکتا ہوں؟

Can I take a rest?

May I take a rest?

اس قسم کے جملوں میں آپ  can   اور  may   کو ایک دوسرے کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔

can اور may کا فرق جانیں

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors