Common Noun and Proper Noun
Learn about Common Noun and Proper Noun in Urdu. Why do we use common and proper nouns in English? How to use common and proper nouns explained in Urdu. See sentences showing use of common noun and proper noun.
In order to improve English, learn its grammar i.e. parts of speech that includes common and proper nouns.
انگلش کے پہلے پارٹ آف اسپیچ یعنی ناؤن کو عام اور خاص کی بنیاد پر تقیم کیا جا سکتا ہے جنہیں انگلش میں common noun اور proper noun کہا جاتا ہے۔ اس مضمون میں common noun اور proper noun پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ آپ کو common noun اور proper noun کے اردو معنی بتائیں گے، ان کی تعریف یعنی definition بتائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ ان کا جاننا کیوں ضروری ہے۔ تو آئیے ابتدا common noun اور proper noun کے اردو معنوں سے کرتے ہیں۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
Common Noun meaning in Urdu
common noun کے اردو معنی: اسم عام، اسم نکرہ، عام چیزوں کو ظاہر کرنے والا اسم
Proper Noun meaning in Urdu
proper noun کے اردو معنی: اسم خاص، اسم معرفہ، خاص چیزوں کو ظاہر کرنے والا اسم
?What is noun
کسی بھی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو noun کہتے ہیں۔ نام شناخت کے لئیے رکھے جاتے ہیں تا کہ جب انہیں پکاریں یا ان کا حوالہ دیں تو اس نام سے دیں تا کہ ہم سمجھ جائیں کہ کس کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔ جیسے :
- دنیا میں مختلف مخلوقات ہیں۔ ان کے نام، جیسے، انسان، بندر، ہاتھی، شیر، جانور، پرندے، مچھلی، وغیرہ
- انسانوں کے مختلف نام ہوتے ہیں۔ جیسے، عارف، افضل، محمود، آدم، وغیرہ
- جانوروں کے بھی شناخت کے لئیے یا پیار میں نام رکھ دئیے جاتے ہیں۔ جیسے ٹامی، پپو، پپی، وغیرہ
- ہماری دنیا میں لا تعداد چیزیں ہیں ۔ ان کے نام جیسے، آسمان، ستارے، پانی، ہوا، پہاڑ، دریا، سمندر، عمارتیں، وغیرہ۔
- چیزوں کے نام، جیسے پہاڑوں کے نام، کے ٹو، ماؤنٹ ایوریسٹ، نانگا پربت۔ عمارتوں کے نام جیسے Empire Estate, Twin Towers, Habib Plaza, Governor House, سڑکوں کے نام، دریاؤں کے نام، وغیرہ
- کھانے پینے والی اشیأ کے نام جیسے، گندم، چاول، دودھ، انڈا، بسکٹ، شربت، چاۓ، کافی، وغیرہ
- نظر نہ آنے والی چیزوں کے نام جیسے، بھوت، پری، غصہ، خوشی، حملہ، دفاع، آئیڈیا، خواب، تصور، وغیرہ
- الغرض دنیا میں کچھ بھی ہے ، اس کا کوئی نہ کوئی نام ضرور ہوتا ہے۔گرامر کے لحاظ سے اسے noun کہا جاتا ہے۔
اسم عام کی تعریف - Definition of common noun
جب ہم عام چیزوں کے نام لیتے ہیں تو اردو میں انہیں اسمِ عام یا اسمِ نکرہ اور انگلش میں common noun کہتے ہیں، جیسے:۔
man, woman, boy, girl, mountain, river, building, road, street
عام چیزوں سے مراد ہے ’’ایک جیسی بہت سی چیزیں‘‘۔
جب ہم کسی موقع پر man لکھتے یا بولتے ہیں تو اس سے مراد آدمی یا مرد ہوتا ہے۔ یہ کوئی بھی مرد ہو سکتا ہے۔ اس کا کوئی بھی نام ہو سکتا ہے۔ یہ کوئی مخصوص مرد نہیں ہوتا۔
اس ہی طرح woman سے مراد عورت ہے۔ یہ کوئی بھی ہو سکتی ہے جب تک ہم اس کا نام نہ لیں یا کسی خاص عورت کا حوالہ نہ دیں۔
boy کے معنی لڑکا (عام)، girl کے معنی لڑکی (عام) ہیں۔
mountain کے معنی پہاڑ (عام) ہیں۔ البتہ اگر ہم Nanga Parbat Mountain کہیں تو پھر یہ عام پہاڑ نہیں ہوگا۔
اس ہی طرح river, building, road, street بھی common nouns ہیں جب تک ان کا نام نہ لیا جاۓ۔
Learn common noun and proper noun in Urdu
اسم خاص کی تعریف - Definition of proper noun
جب ہم خاص چیزوں کے نام لیتے ہیں جن کی اپنی الگ شناخت ہوتی ہے، جیسے:ـ
Iqbal, Shazia, Mansoor, Madiha, K2 Mountain, Indus River, Governor House, National Highway, 5th Street
تو اردو میں انہیں اسم خاص یا اسم معرفہ اور انگلش میں proper noun کہا جاتا ہے۔
Learn common noun and proper noun in Urdu
یہ ضروری نہیں ہے کہ عام طور پر استعمال ہونے والے common nouns کو ہر حالت میں common nouns کے طور پر ہی استعمال کیا جاۓ۔ کچھ common nouns کو proper nouns کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر وہ کسی خاص شناخت کے ساتھ استعمال کئیے جائیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
میری ممی کہہ رہی ہیں ، مجھے رات کے کھانے سے پہلے وقت پر پنہچنا ہے۔ | My Mom says I have to be back in time for dinner. |
کیا دادے ابّا ہمارے ساتھ آ رہے ہیں؟ | Is Grandpa coming with us? |
مظفر اب کمپنی کے چیف ایکزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ | Muzaffar now acts as the Chief Executive Officer of the company. |
سرد جنگ میں دنیا دو مخالف سیاسی کیمپوں، مشرق اور مغرب میں تقسیم تھی۔ | During the Cold War, the world was divided into two opposing political camps, East and West.
|
Importance of common noun and proper noun
common noun اور proper noun کے بارے میں جاننا اِس لئیے نہایت ضروری ہے کہ proper nounکے تمام الفاظ کے پہلے حرف کو ہمیشہ capital یعنی بڑے حرف میں لکھا جاتا ہے، جیسے:ـ
Iqbal Ahmed Tirmizi, Indus River, Himalia Mountain, National Stadium
آپ نے غور کیا ہوگا کہ ایسے نام جو عام طور پر common noun کے طور پر استعمال ہوتے ہیں جب proper noun کا حصہ بن جاتے ہیں تو ان کے پہلے حرف کو بھی capital میں لکھا جاتا ہے جیسا کہ اوپر دی گئی مثال میں mountain, river, اور national stadium جو کہ ویسے common nouns ہیں لیکن جب یہ proper noun کا حصہ بن گۓ تو انکے پہلے حرف کو بھی capital میں لکھا گیا ہے جنہیں سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
Learn common noun and proper noun in Urdu
Learn common noun and proper noun in Urdu
Learn common noun and proper noun in Urdu