cannot " meaning in Urdu"
"cannot” meaning in Urdu and "can’t" meeting in Urdu are presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
cannot and can't” explanation in Urdu"
cannot دو انگلش الفاظ can اور not کو ملا کر بنتا ہے۔can کے معنی ہیں ’’سکتا یا سکنا‘‘ اور not کے معنی ہیں ’’نہیں‘‘۔ اس طرح cannot کے معنی ہو جاتے ہیں ’’نہیں سکتا یا نہیں سکتی‘‘۔cannot کو ہمیشہ ملا کر لکھا جاتا ہے۔ اسے مختصر کر کے can’t (کینٹ) بھی لکھا اور بولا جاتا ہے۔ اس کے بھی وہی معنی ہیں یعنی ’’نہیں سکتا یا نہیں سکتی‘‘۔
can ایک helping verb ہے۔ جملے میں اس کے ساتھ ایک اور verb یعنی main verb ضرور ہوتا ہے یعنی کسی جملے میں گرامر کے لحاظ سے cannot یا can’t اکیلا نہیں استعمال ہوتا ہے۔ غیر رسمی گفتگو میں آپ I cannot یا we cannot کہہ سکتے ہیں لیکن گرامر کے لحاظ سے ایک مکمل جملے میں cannot کے بعد ایک اور verb لازمی ہوتا ہے، جیسے:
I cannot walk anymore. | میں مزید نہیں چل سکتا۔ |
We can’t go with you. | ہم تمہارے ساتھ نہیں جا سکتے۔ |
I cannot accept your proposal. | میں تمہاری تجویز قبول نہیں کر سکتا۔ |
He cannot pass the examination. | وہ امتحان پاس نہیں کر سکتا۔ |
You can’t live with us. | تم ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ |
ان مثالوں میں cannot اور can’t کو استعمال کیا گیا ہے جنہیں نیلے رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے۔ cannot یا can’t کے بعد ایک اور verb ضرور موجود ہے جسے سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
cannot کا استعمال کچھ مزید جملوں میں دیکھیں:۔
cannot and can't” used in sentences"
آپ ہم سے ہر وقت نہیں لڑ سکتے۔ | You cannot fight with us all the time. |
میں اب تم سے مزید بحث نہیں کر سکتا۔ | I cannot argue with you anymore. |
غروب آفتاب سے پہلے ہم گھر نہیں پہنچ سکتے۔ | We cannot reach home before sunset. |
فہیم آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔ | Fahim cannot attend today’s meeting. |
حکومت اس بل کو پارلیمنٹ سے منظور نہیں کروا سکتی۔ | The government cannot get this bill approved by the parliament. |
آپ آج یہ کام ختم نہیں کر سکتے۔ | You can’t finish this work today. |
میں اب فلائٹ نہیں پکڑ سکتا۔ | I can’t catch the flight now. |
ہم آٹھ گھنٹے سے زیادہ بھوکے نہیں رہ سکتے۔ | We can’t remain hungry for more than eight hours. |
تم مجھ سے اس طرح بات نہیں کر سکتے۔ | You can’t talk with me like this. |
میں اب تمہارا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ | I can’t bear your burden any longer. |
cannot and can't meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔