For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, "all” meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
all definition in Urdu
all کے اردو معنی ہیں: تمام، سارا، پورا، کل، ہر، ہر چیز، ہر شے، سب، سب کچھ۔ جب کسی جگہ پر موجود تمام چیزوں یا اشیأ کا حوالہ دینا ہو، تمام خوبیوں یا کیفیات کا ذکر کرنا ہو، یا تمام امکانات کی طرف اشارہ کرنا ہو، تو انگلش میں اس کے لئیے all کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ پارٹز آف اسپیچ کے لحاظ سے اس کا استعمال بطور noun, pronoun, adverb, adjective, کیا جاتا ہے۔ all کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
all” used in sentences as adjective"
مزدور اپنی اجرتوں میں اضافے کا پورا ہفتہ انتظار کر رہے ہیں۔
The workers have been waiting all week to see raise in their wages.
اپنی گزر بسر کو پورا کرنے کے لیے مسرت کو سارا سال کام کرنا پڑتا ہے۔
To meet both ends Musarrat has to work all year round.
ٹریفک جام کی وجہ سے اسے گھر تک پیدل چلنا پڑا۔
Due to a traffic jam, he had to walk all the way home.
ہم آپ کو وہ تمام مدد فراہم کریں گے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
We will provide you with all the assistance you need.
میری جیب کے سارے پیسے کسی نے چرا لیے۔
Someone stole all the money in my pocket.
all” used in sentences as adverb"
میرے والد نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے۔
My father has traveled all around the world.
آپ کے والد کے انتقال پر ان کا سارا پیسہ آپ کا ہو جائے گا۔
Your father’s money will be all yours when he dies.
اس نے اپنے لباس کے تمام پہلو پر نیچے تک بیل لگائی ہوئی تھی ۔
She had lace all down the side of her dress.
میں مقررہ تاریخ کے اندر بجلی کے بل کی ادائیگی کے بارے میں سب کچھ بھول گیا۔
I forgot all about paying the electricity bill within the due date.
چڑیا گھر پہنچ کر بچے سب پرجوش ہوگئے۔
The kids got all excited when they reached the zoo.
all” used in sentences as pronoun"
میں تمہیں وہ سب دے سکتا ہوں جو میرے پاس ہے۔
I can give you all that I have.
تمام کتابوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی تھی۔
All of the books were properly maintained.
میں آپ کے لیے یہی سب کر سکتا ہوں۔
That is all I can do for you.
ہم سب آپ کو ووٹ دیں گے۔
All of us will vote for you.
all meaning in Urdu
"Synonyms of “all
ہر چیز
everything
ہر ایک
everyone
ہر ایک
each one
تمام
entire
مکمل
full
کل
total
مکمل
complete
پورا
whole
مکمل طور پر
fully
all meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ