wake meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, wake meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
Learn wake meaning in Urdu
wake definition in Urdu
wake کے معنی ہیں: ’’نیند سے بیدار ہونا، نیند سے اٹھنا، جاگنا، غفلت سے بیدار ہونا‘‘۔ پانی کے اندر ہموار لکیر جو جہاز کے چلنے سے اِس کے عقب میں بن جاتی ہے کو بھی wake کہا جاتا ہے اور اس ہی نسبت سے اس کے ایک معنی ’’عقب میں ہونا, پیچھے ہونا، نتیجے میں، کی وجہ سے‘‘ بھی ہیں۔ اِس کے ایک معنی ’’اجتماع، مجلس،ہجوم،‘‘ کے بھی ہیں۔
گرامر کے لحاظ سے verb اور noun کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ wake کا جملوں میں verb کے طور پر استعمال دیکھیں:۔
wake” used in sentences as verb"
اب اٹھ جاؤ۔ صبح کے 10 بجے ہیں۔ |
Wake up now. It is 10 am. |
مہر بانی کر کے مجھے کل جلدی جگا دیں۔ |
Please wake me early tomorrow. |
میں شدید سر درد سے بیدار ہوا۔ |
I woke up with a severe headache. |
کیا آپ مجھے صبح 6 بجے جگا سکتے ہیں؟ |
Can you wake me up at 6 am? |
جب آپ اندر آئیں تو پورے گھر کو جگانے کی کوشش نہ کریں! |
Try not to wake the whole house when you come in! |
سلمیٰ نے تالے میں آہستہ سے چابی چلائی، کسی کے جاگ نہ جانے کی فکر میں۔ |
Salma eased the key into the lock, anxious not to wake anyone. |
کیا آپ ساری رات جاگتے رہے؟ |
Did you wake up all the night? |
ایک بلی قریب سےچلتی ہے اور شیر جاگ جاتا ہے۔ |
A cat walks by and wakes up the tiger. |
ہم رات کو ایمبولینس کے سائرن کی چیخ سے بیدار ہو گئے۔ |
We were woken in the night by the wail of ambulance sirens. |
طوفان کے شور نے بچوں کو جگا دیا۔ |
The noise of the storm woke the kids. |
wake” used in sentences as noun"
طوفان نے اپنے پیچھے بڑے پیمانے پر تباہی چھوڑی۔ | The storm left a massive amount of destruction in its wake. |
ڈولفن بعض اوقات کشتیوں کے پیچھے کھیلتی ہیں۔ | Dolphins sometimes play in the wake of the boats. |
گزشتہ موسم بہار میں شروع ہونے والی ہڑتال کے نتیجے میں کمپنی دیوالیہ پن کی کارروائی میں ہے۔ | The company is in bankruptcy proceedings in the wake of a strike that began last spring. |
بگولوں کے طوفان نے اپنے پیچھےتباہی کا سلسلہ چھوڑ ا۔ | The tornado left a trail of destruction in its wake. |
مالیاتی بحران کی وجہ سے مزدوروں کو کئی سالوں سے کم ہونے والی اجرتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ | Workers suffered years of declining wages in the wake of the financial crisis. |
ایک جنازے کا اجتماع جاری تھا۔ | A funeral wake was in progress. |
گھر والے اکھٹا ہونے کے لیے ریسٹورنٹ واپس آگئے۔ | The family returned to the restaurant for the wake. |
Learn wake meaning in Urdu
"Synonyms of “wake
اُٹھنا | arise |
اُٹھنا، جاگنا | get up |
متحرک کرنا | stimulate |
حرکت میں لانا | activate |
پیچھے گھسٹنا | trail |
پیچھے آنے والا پانی کا دھارا | backwash |
تحریک دینا، | inspire |
اجتماع | gathering |
Learn awake meaning in Urdu
Difference between wake and awake
wake ایک verb اور noun کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اسکے ساتھ اکثر up لگا کر wake up کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے معنی ہیں ’’ جاگنا، اٹھنا، نیند سے بیدار ہونا‘‘۔ wake up کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
عام طور پر میں صبح کے 5 بجے جاگ جاتا ہوں۔ |
I usually wake up at 5 pm. |
وہ کل جلدی اٹھ گیا۔ |
He woke up early yesterday. |
میری گھڑی کا الارم روز صبح مجھے جگا دیتا ہے۔ |
My alarm clock wakes me up every morning. |
وہ صبح میں ایک کپ کافی کے ساتھ بیدار ہونا پسند کرتی ہے۔ |
She likes to wake up with a cup of coffee. |
ٹریفک کا شور مجھے روزانہ صبح میں جگا دیتا ہے۔ |
The noise of the traffic wakes me (up) every morning. |
آخری جملے میں up کو ایک بریکیٹ میں دکھایا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہاں up استعمال کیا بھی جا سکتا ہے اور نہیں بھی۔
جب کہ awake ایک adjective ہے جس کے معنی ہیں ’’ جاگا ہوا، بیدار، اٹھا ہوا، چوکس‘‘۔ اسے verb کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Learn awake meaning in Urdu
awake” used in sentences"
یہاں پر awake ایجیکٹو کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | جب وہ گھر آئی تو میں جب تک جاگا ہوا تھا۔ |
When she came home, I was still awake. |
یہاں پر بھی awake ایجیکٹو کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | مجھے امید ہے کہ وہ اب جاگا ہواہے۔ |
I hope he’s awake now. |
یہاں پر awake ایجیکٹو کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | وہ رات کو اپنی نوکری کی فکر میں جاگا ہوا ہوتا ہے ۔ |
He lies awake at night worrying about his job. |
یہاں پر awake ایجیکٹو کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | اچانک اس نے خود کو بیدار اور پوری طرح چوکنا پایا۔ |
Suddenly he found himself awake and fully alert. |
یہاں پر awake ورب کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | اُس صبح وہ دیر سے جاگی۔ |
She awoke late that morning. |
یہاں پر awake ورب کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ | میں رات میں کئی دفعہ جاگ اُٹھا۔ |
I awoke several times during the night. |
یہ یاد رکھئیے گا کہ awake کے ساتھ up ہر گز استعمال نہیں ہوتا۔ up کو wake کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
wake and awake meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ