cannot " meaning in Urdu"

"cannot” meaning in Urdu and "can’t" meeting in Urdu are presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

cannot meaning in Urdu

cannot and can't” explanation in Urdu"

cannot     دو  انگلش الفاظ  can  اور  not  کو ملا  کر بنتا ہے۔can   کے معنی ہیں  ’’سکتا یا سکنا‘‘  اور  not  کے معنی ہیں  ’’نہیں‘‘۔   اس طرح cannot   کے معنی ہو جاتے ہیں ’’نہیں سکتا  یا  نہیں سکتی‘‘۔cannot  کو ہمیشہ ملا کر لکھا جاتا ہے۔  اسے مختصر کر کے  can’t  (کینٹ)  بھی لکھا اور بولا جاتا ہے۔  اس کے بھی وہی معنی ہیں  یعنی ’’نہیں سکتا  یا  نہیں سکتی‘‘۔

can  ایک  helping verb  ہے۔  جملے میں اس کے ساتھ ایک اور  verb  یعنی  main verb  ضرور ہوتا ہے  یعنی کسی جملے میں گرامر کے لحاظ سے  cannot یا  can’t  اکیلا نہیں استعمال ہوتا ہے۔  غیر رسمی گفتگو میں آپ  I cannot  یا  we cannot  کہہ سکتے ہیں لیکن گرامر کے لحاظ سے ایک مکمل  جملے میں   cannot  کے بعد ایک اور  verb  لازمی ہوتا ہے، جیسے:

I cannot walk anymore.میں مزید نہیں چل سکتا۔
We can’t go with you.ہم تمہارے ساتھ نہیں جا سکتے۔
I cannot accept your proposal.میں تمہاری تجویز قبول نہیں کر سکتا۔
He cannot pass the examination.وہ امتحان پاس نہیں کر سکتا۔
You can’t live with us.تم ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتا۔

ان مثالوں میں  cannot  اور  can’t کو استعمال کیا گیا ہے جنہیں نیلے رنگ میں نمایاں کیا گیا ہے۔  cannot   یا  can’t  کے بعد ایک اور  verb  ضرور موجود ہے جسے سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

 cannot کا استعمال کچھ مزید جملوں میں دیکھیں:۔

cannot and can't” used in sentences"

آپ ہم سے ہر وقت  نہیں لڑ سکتے۔ You cannot fight with us all the time.
میں اب تم سے مزید بحث نہیں کر سکتا۔ I cannot argue with you anymore.
غروب آفتاب سے پہلے ہم گھر نہیں پہنچ سکتے۔ We cannot reach home before sunset.
فہیم آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔ Fahim cannot attend today’s meeting.
حکومت اس بل کو پارلیمنٹ سے منظور نہیں کروا سکتی۔ The government cannot get this bill approved by the parliament.
آپ آج یہ کام ختم نہیں کر سکتے۔ You can’t finish this work today.
میں اب فلائٹ نہیں پکڑ سکتا۔ I can’t catch the flight now.
ہم آٹھ گھنٹے سے زیادہ بھوکے نہیں رہ سکتے۔ We can’t remain hungry for more than eight hours.
تم مجھ سے اس طرح بات نہیں کر سکتے۔ You can’t talk with me like this.
میں اب تمہارا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ I can’t bear your burden any longer.

cannot and can't meaning in Urdu

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 English Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search  کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور  search  کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر،  ٹینسز،  جملے کیسے بنتے ہیں، اور  انگلش ورڈز  کے معنی جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ  لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors