Difference between specially and especially
Difference between specially and especially explained in Urdu. Confusing and difficult English words explained with the help of examples. We hope this will help you to learn English from Urdu.
This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
انگلش الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔
اکثر کنفیوژن ہوتا ہے کہ جملے میں s سے شروع ہونے والا special استعمال کیا جاۓ یا e سے شروع ہونے والا especial استعمال کیا جاۓ۔ اس مضمون میں آپ کو ان چاروں الفاظ ,specially, especial, special اور especially کے اردو معنی بتائیں گے، ان کا جملوں میں استعمال دکھائیں گے، اور بتائیں گے کہ ان ملتے جلتے الفاظ میں کوئی فرق ہے بھی یا نہیں اور اگر کوئی فرق ہے تو وہ کیا ہے؟
Learn difference between specially and especially in Urdu
Use of special
جب والد چھٹی پر گھر آتے ہیں تو اماں ہمیشہ ایک خاص رات کا کھانا بناتی ہیں۔ |
Mom always makes special dinner when Dad comes home for vacation. |
یہ ایک خاص اہمیت کا معاملہ ہے۔ |
This is a matter of special importance. |
اگر آپ کاروباری کھانے پر جا رہے ہیں تو کچھ خاص پہنیں۔ |
If you are going to a business lunch, wear something special. |
Use of especial
آخری پیراگراف پر خصوصی توجہ دیں۔ |
Pay especial attention to the last paragraph. |
ماریہ نے اپنے بیٹے کو خصوصی مبارکباد بھیجی۔ |
Maria sent especial greetings to her son. |
محمود نے اپنی شکست کو خاص معقولیت کے ساتھ قبول کیا۔ |
Mahmood accepted his defeat with especial grace. |
Learn difference between specially and especially in Urdu
"Difference between “special” and “especial
special اور especial کے استعمال میں تھوڑا یا ممکنہ طور پر زیادہ فرق نہیں ہے۔ دونوں الفاظ کے استعمال کے طریقہ کار میں یقیناً کچھ فرق ہے۔ اگر کسی چیز یاکسی جگہ کی جدا گانہ یا امتیازی خصوصیت پر زور دینا ہو تو special استعمال کیا جاتا ہے۔جیسا کہ اوپر دی گئی مثالوں میں special dinner, special importance اور something special کا استعمال کیا گیا ہے۔
اور اگر کسی چیز یا جگہ کی غیر معمولی یا قابل ذکر خوبی یا معیار پر زور دینا ہو تو especial استعمال کیا جاتا ہے۔جیسا کہ اوپر دی گئی مثالوں میں especial attention, especial greetings اور especial کا استعمال کیا گیا ہے۔
Use of specially
ہم نے اپنی ضروریات کے مطابق گھر کو خاص طور پر تبدیل کیا تھا۔ | We had the house specially altered to suit our needs. |
تقریر خاص طور پر اس موقع کے لیے لکھی گئی تھی۔ | The speech was written specially for the occasion. |
کمرے کو خاص طور پر لائبریری کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ | The room was specially designed to be used as a library. |
specially اور especially کا فرق جانیں
Use of especially
میں ان سب کو پسند کرتا ہوں لیکن میں اسے خاص طور پر پسند کرتا ہوں۔ | I like them all but I like him especially. |
بچے خاص طور پر اپنے پہلے مہینے میں سردی کا شکار ہوتے ہیں۔ | Babies are especially vulnerable to the cold in their first month. |
کوئی بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لے گا، خاص طور پر دو میچوں کے پہلے ہی فکس ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ | No one will take it seriously, especially with two matches already claimed to have been fixed. |
specially اور especially کا فرق جانیں
"Difference between “specially” and “especially
specially اور especially میں وہی فرق ہے جو ابھی کچھ دیر پہلے special اور especial کے درمیان بیان کیا گیا ہے۔ یعنی جدا گانہ یا امتیازی خصوصیت پر زور دینا ہو تو specially استعمال کیا جاتا ہے، اور اگر غیر معمولی یا قابل ذکر خوبی یا معیار پر زور دینا ہو تو especially استعمال کیا جاتا ہے۔
ملتے جلتے انگلش الفاظ کا فرق جانیں
خلاصہ - Summary
- special ایک عام adjective ہے جب کہ especial ایک عام adjective نہیں ہے، اور شاذو نادر ہی استعمال ہوتاہے۔
- special کی adverbial فارم specially ہے اور especial کی adverbial فارم especially ہے ۔
- اگرچہ special ایک common adjective ہے جو especial کے مقابلے میں زیادہ استعمال ہوتا ہے، لیکن adverbial form کے طور پریہ especially ہے جو سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
- گرامر کے ماہرین کے نزدیک special کا especial کی جگہ استعمال کوئی مسئلہ نہیں ہے، یعنی دونوں الفاظ کی جگہ صرف special کا استعمال درست ہے۔
- ایڈوربز specially اور especially کا استعمال بہت احتیاط سے کیا جاتا ہے۔ لفظ ‘specially’ کسی خاص یا منفرد مقصد/کیس کا حوالہ دیتے ہوئے استعمال ہوتا ہے، جب کہ ‘especially’ کا استعمال غیر معمولی معیار، خصوصیت یا صورت/صورت حال کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ especially قدرے زیادہ رسمی ہے specially کے مقابلے میں۔
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔