unique meaning in Urdu
For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, the unique meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here along with its synonyms. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
unique definition in Urdu
کوئی بھی ایسی چیز، مثال، شخصیت، کیفیت، یا کردار جو بالکل منفرد ہو یعنی اس جیسا یا جیسی کوئی اور نہ ہو تو انگلش میں اسے unique کہا جاتا ہے۔ اردو میں اس کے معنی ہیں: یکتا، منفرد، بے مثال، اس جیسا کوئی اور نہ ہو، نرالا، انوکھا، نادر۔ مثال کے طور پر نصرت فتح علی کے گانے کے انداز کی کوئی اور نظیر نہیں ہے ان کے گانے کا انداز unique تھا یعنی منفرد تھا۔ یا ہر شخص کی انگلیوں کے نشان کسی اور سے نہیں ملتے یعنی یکتا ہوتے ہیں ، unique ہوتے ہیں۔ یہ adjective اور noun کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ unique کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
unique” used in sentences"
نصرت فتح علی کی گائیکی کا انداز منفرد تھا۔ |
The singing style of Nusrat Fateh Ali was unique. |
محمد علی جناح منفرد صلاحیتوں اور عزم کے مالک تھے۔ |
Muhammad Ali Jinnah was a man of unique talent and determination. |
ہر شخص کی انگلیوں کے نشان منفرد ہوتے ہیں۔ |
Each person’s fingerprints are unique. |
نیلسن منڈیلا ناقابل یقین حد تک منفرد انسان تھے۔ |
Nelson Mandela was an incredibly unique person. |
بینکوں کو ہر نئے اکاؤنٹ کھولنے والے کے منفرد دستخط کی ضرورت ہوتی ہے۔ |
Banks require the unique signature of every new account opener. |
موجودہ حالات غیر معمولی ہیں لیکن منفرد نہیں۔ |
The current conditions are unusual but not unique. |
اس کے ڈیزائنوں میں اسٹائلش پن کا منفرد برانڈ ہے۔ |
His designs have a unique brand of stylishness. |
آپ کے پاس یہ نادرموقع ہے۔ اسے جانے نہ دیں۔ |
You have this unique opportunity. Don’t let it go. |
یہ غیر معمولی ہے لیکن منفرد موسم نہیں۔ |
It is unusual but not unique weather. |
تاریخ کا ہر لمحہ ایک لمحہ فکریہ قیمتی اور منفرد ہے۔ |
Each moment in history is a fleeting time, precious and unique. |
"Synonyms of “unique
امتیازی، خاص |
distinctive |
اکیلا، تن تنہا |
sole |
بغیر ساتھی کے، تنہا |
lone |
اکیلا، تن تنہا |
solitary |
علیحدہ، جدا |
isolated |
نہ دہراۓ ہوے |
unrepeated |
جوعام نہ ہو، خاص |
uncommon |
بلا شرکت غیر، خاص الخاص |
exclusive |
نادر، بے مثل |
rare |
خاص، مخصوص |
particular |
unique meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ