at least meaning in Urdu
"at least” meaning in Urdu is presented here along with some explanation and examples for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
at least explanation in Urdu
at least کے معنی ہیں: کم سے کم، کم از کم۔ ہم at least ’’ جو کم از کم ممکن ہو‘‘، کہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ، جیسے ’’ کم از کم وہ آرام تو کر لیتے‘‘ (at least he should have taken some rest) ۔ یا ’’کم سے کم اس نے مجھ سے بات تو کی ہوتی‘‘ (she should have at least talked to me) ۔ at least کا جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
at least examples
ناہید کم از کم چھٹی تو لے سکتی تھی۔ |
Naheed could take a holiday at least. |
گاڑی کی مرمت پر کم سے کم 50,000 روپے لاگت آئے گی۔ |
The car repairs will cost at least Rs.50,000. |
روزانہ کم سے کم چھ گلاس پانی پیئیں۔ |
Drink at least six glasses of water daily. |
اس نے اچھا گریڈ نہیں لیا، لیکن کم از کم اس نے امتحان پاس کر لیا۔ |
He didn’t get a good grade, but at least he passed the exam. |
منظور کامیاب ہوا یا نہیں، کم از کم اس نے کوشش کی۔ |
Whether Manzoor succeded or not, at least he tried. |
آپ کو اس وقت تک گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ آپ کی عمر کم سے کم اٹھارہ سال نہ ہو۔ |
You will not be allowed to drive until you are at least eighteen. |
تم میں سے کم از کم ایک کو قربانی دینی پڑے گی۔ |
At least one of you has to give sacrifice. |
قسمت ہر آدمی کے دروازے پر کم از کم ایک بار دستک دیتی ہے۔ |
Fortune knocks once at least at every man’s gate. |
اپنے ہدف والے سامعین سے کم از کم پانچ رابطے کریں۔ |
Make at least five contacts with your target audience. |
وہاں پہنچنے میں آپ کو کم از کم ایک گھنٹہ لگے گا۔ |
It will take you at least an hour to get there. |
at least meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔