I can't meaning in Urdu
"I can’t” meaning in Urdu is presented here along with some explanation for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
I can't" definition in Urdu"
can’t ایک لفظ نہیں ہے بلکہ دو (2) الفاظ can اور not کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔ can اور not کو ملا کر اسے contract کیا گیا ہے یعنی تخفیف کی گئی ہے، چھوٹا بنا دیا گیا ہے۔ انگلش میں بہت سے الفاظ یا الفاظ کے گروپس کو contract کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ can کے معنی ہیں ’’کر سکنا‘‘ اور not کے معنی ہیں ’’نہیں‘‘ تو cannot یا تخفیف شدہ can’t کے معنی ہوۓ ’’نہیں کر سکنا‘‘ اور I can’t کے معنی ہوۓ ’’میں نہیں کرسکتا‘‘۔ یہ چھوٹا سا جملہ اکیلا بھی بولا جاتا ہے اور کسی بڑے جملے کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔
can’t کو cannot کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں can اور not کے درمیان space نہیں دی جاتی ہے یعنی انہیں ملا کر cannot لکھا جاتا ہے۔ بولنے میں زیادہ تر can’t استعمال ہوتا ہے۔ لکھنے میں can’t اور cannot دونوں استعمال ہوتے ہیں اور یہ دونوں طریقے درست ہیں۔
I can’t کا انگلش جملوں میں استعمال دیکھیں:۔
I can’t used in sentences
میں مصروف ہوں۔ میں تمہارے ساتھ نہیں جا سکتا۔ |
I am busy. I can’t go with you. |
میں آپ کو نہیں سن سکتا۔ |
I can’t hear you. |
کیا آپ ہمارے ساتھ چلیں گے؟ میں نہیں کر سکتا ۔ مجھے ایک دیا ہوا کام ختم کرنا ہے۔ |
Will you accompany us? I can’t. I have to finish an assignment. |
کیا آپ آسمان میں وہ ستارہ دیکھ سکتے ہیں؟ میں نہیں دیکھ سکتا۔ |
Can you see that star in the sky? I can’t. |
میں کچھ نہیں دیکھ سکتا۔ |
I can’t see anything. |
میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ کل میرے ساتھ کیا ہوا۔ |
I can’t tell you what happened to me yesterday. |
میں آپ سے متفق نہیں ہو سکتا۔ |
I can’t agree with you. |
میں سمجھ نہیں پا رہا کہ اس نے اس قدر بدتمیزی کیوں کی۔ |
I can’t understand why he behaved so rudely. |
میں ایسا دوبارہ نہیں ہونے دے سکتا۔ |
I can’t let this happen again. |
میں اپنے سر میں شدید درد کو برداشت نہیں کر سکتا۔ |
I can’t stand the severe pain in my head. |
I can't meaning in Urdu
انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔