he meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, he meaning in Urdu, and its definition in Urdu is presented here. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formationtensesvocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

he meaning in Urdu

he definition in Urdu

he     کے معنی ہیں:  ’’ وہ‘‘  جوکسی آدمی، لڑکے، یا نر جانور کا حوالہ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کا پہلے ذکر کیا گیا تھا یا آسانی سے شناخت کیا گیا تھا۔ وہ مرد جو نہ بولنے والا ہے نہ سننے والا۔ اسے عام معنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جب  کسی شخص کی جنس غیر متعین ہوتی ہے۔ یہ  pronoun  ہےاور  third person singular  ہے۔

pronoun  ایسا لفظ ہوتا ہے جو جملے میں کسی  noun  کی جگہ بولا جاتا ہے۔    جب ہم کسی گفتگو میں ایسے شخص کا حوالہ دیتے ہیں جو نہ گفتگو کرنے والا ہو نہ وہ ہو جس سے گفتگو کی جا رہے ہو تو مرد، لڑکے، یا کسی نر جانور کے لئیے اس کے نام کے بدلے  he  استعمال کرتے ہیں۔  کسی مضمون یا لکھائی  میں اگر کسی مذکر کا نام  دوبارہ یا کئی بار آۓ تو دوبارہ اس کا نام لکھنے کے بجاۓ  he  لکھا جاتا ہے۔  کیونکہ یہ جملے میں  subject  کے طور پر استعمال ہوتا ہے تو عام طور پر یہ جملے کے شروع میں لکھا یا بولا جاتا ہے۔ he   کے انگلش جملوں میں استعمال دیکھیںـ

he” used in sentences"

وہ میرے والد صاحب ہیں۔

He is my father.

احمد اچھا لڑکا ہے۔ وہ میرا بہترین دوست ہے۔

Ahmed is a good boy. He is my best friend.

وہ ہمارے ساتھ ساحل سمندر کے دورے پر جائے گا۔

He will accompany us to the visit of the beach.

مجھے افسوس ہے۔  وہ اب ہمارے درمیان نہیں ہے۔

I am sorry. He is no more with us.

اظہر کل غیر حاضر تھا۔ کیا وہ آج موجود ہے؟

Azhar was absent yesterday. Is he present today?

وہ ہمارے ساتھ جانے سے انکار کر سکتا ہے۔

He can refuse to go with us.

کیا وہ اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے رہا ہے؟

Is he resigning from his employment?

مصطفیٰ بیمار ہیں۔  وہ آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

Mustafa is sick. He will not attend today’s meeting.

وہ آئندہ تقریبات میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

He will represent the country during upcoming events.

وہ جاگنگ اور سوئمنگ پسند کرتا ہے۔

He likes jogging and swimming.

 

he meaning in Urdu

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English

ہماری ویب سائیٹ پر موجود کسی ورڈ کے معنی اور دیگر تفصیل جاننے کے لئیے نیچے  search  کے خانے میں وہ ورڈ لکھیں اور  search   کے نشان کو کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors