For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, for meaning in Urdu, its use in sentences, and its synonyms with Urdu meanings, are presented here.
for انگلش میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں سے ایک لفظ ہے۔ اسے preposition اور conjunction کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے کوئی مقصد (purpose) ، منزل، وجہ، وغیرہ کے اظہار کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ تر استعمال preposition کے طور پر ہوتا ہے۔ for کا نیچے دئیے ہوۓ جملوں میں استعمال ، آپ کو اس کا مطلب اور اچھی طرح سمجھا دے گا۔ پہلے اس کا استعمال بطور preposition دیکھئیے:ـ
Learn for meaning in Urdu
for” used in sentences as preposition"
براۓ مہربانی میرے لیے ایک کپ چائے لے آؤ۔
Please bring a cup of tea for me.
یہ ادارہ نوجوان طلباء کے لئیے سیکھنے کا ماحول فراہم کرتا ہے۔
This institute provides a learning environment for young students.
زبیر، یہ تحفہ تمہارے لیے ہے۔
Zubair, this gift is for you.
مجھے اپنے نئے گھر کے لیے کچھ نیا فرنیچر خریدنا ہے۔
I have to purchase some new furniture for my new house.
ہم کار پارکنگ کے لیے تہہ خانے کا استعمال کرتے ہیں۔
We use the basement for car parking.
ہم نے عزیر کو کافی عرصے سے نہیں دیکھا۔
We have not seen Uzair for a long time.
وہ کم از کم دو میل تک پیدل چلے ہوں گے۔
They must have walked for at least two miles.
میں نے اپنی پرانی گاڑی 500,000 روپے میں بیچی ہے۔
I have sold my old car for Rs,500,000
ہم اس نیک مقصد کے لیے آپ کے تعاون کی تعریف کرتے ہیں۔
We appreciate your support for this noble cause.
میں تمہارے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں۔
I can do anything for you.
for کو conjunction کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، یعنی دو clauses کو جوڑنے کے لئیے۔ conjunction کے طور پر استعمال کرنے سے اس کے معنی ہوتے ہیں ’’کیونکہ‘‘۔conjunction کی صورت میں اسے independent clause کے بعد کاما لگا نے کے بعد اور dependent clause کے شروع میں لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
for” used in sentences as conjunction"
میں جلدی چلا گیا، کیونکہ میں تھکا ہوا تھا۔
I left early, for I was tired.
ہم پکنک پر گئے، کیونکہ یہ ایک خوشگوار دن تھا۔
We went on a picnic, for it was a pleasant day.
مہناز مشہور ہے، کیونکہ وہ خوبصورت اور باصلاحیت ہے۔
Mehnaz is famous, for she is beautiful and talented.
میں بازار نہیں جاؤں گا کیونکہ آج بہت گرمی ہے۔
I will not go to the market, for it is very hot today.
مجھے دوسری کار تلاش کرنی ہے، کیونکہ میں نے اپنی کار بیچ دی ہے۔
I have to find another car, for I have sold my car.
میں نئی کار نہیں خرید سکا کیونکہ یہ بہت مہنگی ہے۔
I could not purchase a new car, for it is very expensive.
تمام اساتذہ منصور سے محبت کرتے ہیں، کیونکہ وہ ایک ہونہار طالب علم ہے۔
All the teachers love Mansoor, for he is a brilliant student.