Small sentences with Urdu translation
Important small English sentences with Urdu translation are presented in this article. Reading, understanding, and practicing these sentences will improve the reading, writing, and speaking skills of Urdu-speaking persons trying to improve their English skills. We hope these sentences at hotels and restaurants will help you to learn English from Urdu. For viewing the other published lists of sentences kindly visit our section "sentences” under the TIPS menu of this website.
اگر آپ کچھ ہلکے پھلکے انگلش جملے سیکھنا چاہتے ہیں تو اس مضمون میں عام استعمال ہونے والےکچھ چھوٹے چھوٹے فقرات کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کا استعمال انگلش بولنے والے روز مرہّ کی زندگی میں کرتے ہیں۔ اگر آپ ان جملوں اور فقرات کو زبانی یاد کر لیں اور سمجھ جائیں کہ ان کے کیا معنی ہیں اور انہیں کہاں اور کیسے استعمال کرنا ہے تو تھوڑی سی محنت سے آپ اپنی ضرورت کے مطابق انگلش بول سکتے ہیں۔ جو حضرات ان جملوں کا text ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے description میں اس کا لنک موجودہے۔ جملوں میں استعمال ہونے والے الفاظ کا درست تلفظ (pronunciation) سننے کے لئیے ہماری یہ ویڈیو دیکھیں۔
Small sentences with Urdu translation
چھوٹے چھوٹے انگلش جملے
یا یہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ | Try this one. | یہ استعمال کر کےدیکھو۔ |
اگر آج کی تاریخ پوچھنا ہو تو کہا جاۓ گا | What is the date today? | آج کیا تاریخ ہے؟ |
اس کا ایک یہ جواب ہو سکتا ہے۔ آپ 3rd March کی جگہ جو بھی اصل تاریخ ہوگی بولیں گے۔ | It is 3rd March today. | آج 3 مارچ ہے۔ |
اگر آج کا دن پوچھنا ہو تو آپ کہیں گے۔ | What is the day today? | آج کون سا دن ہے؟ |
اگر جمعہ کا دن ہو تو آپ کہیں گے۔ آپ Friday کی جگہ مطلوبہ دن کا نام لیں گے۔ | It is Friday today? | آج جمعہ کا دن ہے۔ |
وقت معلوم کرنے کے لئیے آپ کہیں گے | What is the time? | کیا وقت ہوا ہے؟ |
یا | What time is it? | کیا وقت ہے اب؟ |
وقت مختلف طریقوں سے بتایا جا سکتا ہے ، جیسے | It is 8:30. | اس وقت آٹھ بج کر تیس منٹ ہوے ہیں۔ |
یا | It is thirty past eight. | اس وقت آٹھ بج کر تیس منٹ ہوے ہیں۔ |
یا | It is 8:30 pm. | اس وقت شام کے آٹھ بج کر تیس منٹ ہوے ہیں۔ |
اگر آپ کسی کو جواب دینے کے لئیے زور دینا چاہتے ہیں تو آپ کہیں گے | Answer me. | مجھے جواب دو۔ |
کچھ نیا کرنے کا ارادہ ہو تو کہا جاۓ گا | Let’s do something new. | آج کچھ نیا کرتے ہیں۔ |
ایک ممکنہ جواب ہو سکتا ہے | Why not. | کیوں نہیں۔ |
ایک یہ جواب بھی ہو سکتا ہے۔ | But why? | لیکن کیوں؟ |
یا | Just for fun. | صرف تفریح کے لئیے۔ |
اگر کوئی کچھ چھپا رہا ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں۔ | You are hiding something. | تم کچھ چھپا رہے ہو۔ |
یا | What are you hiding? | تم کیا چھپا رہے ہو؟ |
کسی چیز کی قیمت پوچھنی ہو تو آپ کہیں گے | How much does it cost? | اس کی کیا قیمت ہے؟ |
یا | What is its price? | اس کی کیا قیمت ہے؟ |
اگر ڈسکاؤنٹ کا معلوم کرنا ہو تو آپ پوچھ سکتے ہیں | Any discount? | کیا اس پر کوئی ڈسکاؤنٹ ہے۔ |
اگر کسی چیز یا مسئلے پر دھیان نہ دیا جا رہا ہو تو آپ اظہار کر سکتے ہیں کہ | Who cares? | کسے پرواہ ہے؟ |
کسی چیز کے بارے میں لا علمی کا اظہار کرنے کے لئیے یا سوالیہ انداز میں کہا جا سکتا ہے۔ | Who knows? | کون جانے۔ یا۔ کسے پتہ ہے۔ |
اکثر لا علمی کا اظہار اس طرح بھی کیا جاتا ہے۔ | God knows better. | اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ |
کوئی الٹی سیدھی بات کر رہا ہو تو کہا جاتا ہے۔ | Are you mad? | کیا تم پاگل ہے؟ |
یا | Are you insane? | کیا تم مخبوط الحواس (دیوانے) ہو؟ |
یا | Are you out of mind? | کیا تمہارا دماغ خراب ہے؟ |
یا | Stop talking nonsense. | بے وقوفی کی باتیں بند کرو۔یا۔انٹ شنٹ بولنا بند کرو۔ |
کسی کو بحث کرنے سے منع کرنے کے لئیے کہا جاتا ہے۔ | Don’t argue. | بحث مت کرو۔ |
کسی کو بیٹھنے کا کہنا ہو تو کہا جاۓ گا۔ | Be seated. | سیٹ پر بیٹھ جائیں۔ |
یا | Have a seat. | تشریف رکھیں۔ |
کسی کو سکون سے بیٹھنے کا کہنا ہو تو کہا جاۓ گا۔ | Please make yourself comfortable. | آرام سے بیٹھئیے۔ |
بجلی کے آلات جو سوئچ کے ذریعے چلاۓ جاتے ہیں کو چلانے کے لئیے switch on کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں جیسے۔۔۔۔آپ light کی جگہ مطلوبہ آلے کا نام لیں گے جیسے fan یا machine وغیرہ | Switch on the light. | لائیٹ جلا دو۔ |
بند کرنے کے لئیے switch off کے الفاظ استعمال کئیے جاتے ہیں، جیسے | Switch off the fan. | پنکھا بند کر دو۔ |
کسی بات کے بارے میں جاننا ہو کہ کیسے پتہ چلی تو کہا جاتا ہے | How did you know about it? | آپ کو اس کے بارے میں کیسے پتا چلا؟ |
جواب میں کہا جا سکتا ہے | By chance. | اتفاق سے۔ |
کوئی غصے میں ہو تو اس کا غصہ کم کرنے کے لئیے کہا جاسکتا ہے۔ | Cool down. | ٹھنڈے پڑ جاؤ۔ |
یا | Don’t be angry. | غصہ نہ کرو۔ |
خوفزدہ نہ ہونے کے اظہار کے لئیے کہا جاۓ گا | I am not scared. | میں خوفزدہ نہیں ہوں؟ |
کسی کو مذاق نہ کرنے کا کہنا ہو تو کہا جاتا ہے | Stop kidding. | مذاق کرنا بند کرو؟ |
کسی سے پوچھنا ہو کہ وہ کسی جگہ جیسے جرمنی وغیرہ کبھی گیا ہے تو کہا جاتا ہے۔۔۔آپ جرمنی کی جگہ کسی بھی جگہ کا نام لے سکتے ہیں۔ | Have you ever been to Germany? | کیا تم کبھی جرمنی گئے ہو؟ |
کسی سے پریشان ہوں اور آپ اس سے شائستگی سے دور ہونے کا کہنا چاہ رہے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔ | Could you stay away? | کیا تم دور رہ سکتے ہو؟ |
چھوٹے چھوٹے انگلش جملے
عام استعمال میں آنے والے دیگر انگلش جملوں کے معںی، ان کا جملوں میں استعمال اور انہیں کن مواقع پر استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں ڈھونڈا جانے والا جملہ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔ اِس کے علاوہ انگلش سیکھنے سے متعلق موضوعات جیسے گرامر، ٹینسز، جملے کیسے بنتے ہیں، اور انگلش ورڈز کے معنی جاننے کے لئیے نیچے search کے خانے میں متعلقہ ٹاپک یا ورڈ لکھیں اور search کے نشان کو کلک کریں۔